قدیر: Visual Basic 6.0 زمانہ قبل مسیح کی ایک پروگرامنگ لینگویج ہے جسے ہم ابھی تک سینے سے لگائے ہوئے ہیں۔ دونوں میں فرق پوچھنے سے بہتر یہ سوال پوچھنا ہے کہ آخر دونوں میں قدر مشترک کیا ہے؟ Visual Basic 6.0 کے مقابلےمیں Visual Basic.Net ایک مکمل طور پر آبجیکٹ اورئنٹڈ پروگرامنگ لینگویج ہے۔ اس میں وہ وہ سب کچھ موجود ہے جو کسی ماڈرن پروگرامنگ لینگویج میں ہونا چاہیے جیسے کہ Multi-Threading, Remoting وغیرہ۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم پر بیسڈ ہے۔ تمام ڈاٹ نیٹ کمپیٹیبل زبانوں کی طرح وژئول بیسک ڈاٹ نیٹ میں لکھےگئے پروگرام انٹرمیڈیٹ لینگویج (Intermediate Langauge) میں ٹرانسلیٹ ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ڈاٹ نیٹ رن ٹائم اس انٹرمیڈیٹ کوڈ کو رن کرتا ہے۔ وژوئل بیسک چھ کی میں نے کچھ زیادہ تعریف کردی۔ چھوٹی موٹی پروٹوٹائپنگ کے لیے یہ بری نہیں ہے۔
Active Server Pages یا ASP مائیکروسافٹ کا پرانا ویب پروگرامنگ کا پلیٹ فارم ہے۔ ASP پروگرامنگ کے لیے ایکٹو سکرپٹ (ActiveScript ) کمپیٹیبل سکرپٹنگ لینگویجز استعمال کی جاتی۔ زیادہ تر تو اس سلسلے میں VBScript اور JScript استعمال کی جاتی رہی ہیں۔ اس کے علاوہ
PerlScript اور
PythonScript بھی اس مقصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔
ASP.Net کو ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم پر وہی مقام حاصل ہے جو کہ جاوا سرور پیجز (JSP) کو جاوا میں حاصل ہے۔ ASP.Net پروگرامنگ کے لیے کوئی بھی ڈاٹ نیٹ کمپیٹیبل لینگویج ، جیسے کہ Visual Basic.Net یا سی۔شارپ استعمال کی جا سکتی ہے۔اس مقصد کے لیے Visual Studio.Net مکمل وژیوئل انوائرنمنٹ فراہم کرتا ہے۔ اس اعتبار سے ASP کے مقابلے میں ASP.Net کہیں زیادہ جدید اور زیادہ صلاحیتوں کی حامل ہے۔
اس پوسٹ میں مذکور موضوعات پر تفصیلی معلومات کے لیے
مائیکروسافٹ ڈیویلوپرز نیٹورک سے رجوع کیا جانا چاہیے۔