vnc

جیسبادی

محفلین
اگر آپ نے اپنے مکتبیہ شمارندہ پر کسی دوسرے شمارندہ (مثلاً laptop) سے جالبین کے زریعہ کام کرنا ہو تو ssh tunneling کے زریعہ آپ vncserver اور vncviewer استعمال کر سکتے ہو
http://www.science.smith.edu/~ejensen/vncssh.html

ssh کا استعمال سلامہ کے لیے ہے۔ اگر سالمیت کی ضرورت نہیں تو پھر ssh استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔

یہ دونوں شمارندہ (معیل اور عمیل) ونڈوز یا لینکس ہو سکتے ہیں۔ عمیل اگر ونڈوز ہو تو آپ ssh کے لیے putty کا استعمال کر سکتے ہو۔

کچھ vnc یہ ہیں:
realVnc
tightVnc

اس کی خوبصورتی یہ ہے کہ آپ اپنا آغوشیہ (laptop) بند کر کے جا سکتے ہو۔ واپس آ کر دوبارہ رابطہ کر کے آپ کے تمام اطلاقیہ مکتبیہ شمارندہ پر اسی طرح ہوں گے جہاں آپ چھوڑ کر گئے تھے (اگر بجلی نے ساتھ نہ چھوڑ دیا ہؤا!)۔
 
اردو میں ترجمہ کرنے کی ناکام کوشش:

اگر آپ اپنے آفس کے کمپیوٹر پر کسی دوسرے کمپیوٹر (مثلاً laptop) سے انٹرنیٹ کے ذریعہ کام کرنا چاہیں تو ssh tunneling کے ذریعہ آپ vncserver اور vncviewer استعمال کر سکتے ہیں
http://www.science.smith.edu/~ejensen/vncssh.html

ssh کا استعمال سالمہ (میری معلومات کے مطابق تحفظ) کے لیے ہے۔ اگر سالمیت کی ضرورت نہیں تو پھر ssh استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔

یہ دونوں شمارندہ (کلائنٹ اور سرور) ونڈوز یا لینکس ہو سکتے ہیں۔ کلائنٹ اگر ونڈوز ہو تو آپ ssh کے لیے putty کا استعمال کر سکتے ہیں۔

کچھ vnc یہ ہیں:
realVnc
tightVnc

اس کی خوبصورتی یہ ہے کہ آپ اپنا لیپ ٹاپ (laptop) بند کر کے جا سکتے ہیں۔ واپس آ کر دوبارہ رابطہ کر کے آپ کے تمام اطلاقیے آفس کمپیوٹر پر اسی طرح ہوں گے جیسا آپ چھوڑ کر گئے تھے (اگر بجلی نے ساتھ نہ چھوڑ دیا ہو!)۔
 
جیسبادی

محفلین
جسبادی بڑا مزہ آیا پڑھ کر۔ مگر میں نے کہیں‌شمارندہ کی جگہ محاسب کا لفظ بھی پڑھا ہے۔

صابر، آپ کی بات درست ہے۔ "محاسب" کی تجویز محبوب عالم نے دی تھی، مگر چونکہ "شمارندہ" ایک عرصہ سے استعمال ہو رہا تھا، اس لیے تبدیلی نہیں کی گئی۔
 
صابر، آپ کی بات درست ہے۔ "محاسب" کی تجویز محبوب عالم نے دی تھی، مگر چونکہ "شمارندہ" ایک عرصہ سے استعمال ہو رہا تھا، اس لیے تبدیلی نہیں کی گئی۔

آج ایک اور نئی بات اردو وکیپیڈیا کے بارے میں معلوم ہوئی کہ یہاں پرانی قدروں کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔ ورنہ میں یہ سمجھتا تھا کہ جو بھی اچھا اور علمی و تحقیقی لگے وہ اپنا لیا جائے۔ اور شاید کتنے رائج اصطلاحات اسی قانون کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
 
اس میں "پرانی قدروں" کے لحاظ کے علاوہ تن آسانی کا پہلو بھی ہے۔ کیونکہ تبدیلی صرف ایک صفحہ پر نہیں مگر ساری وکیپیڈیا پر تلاش کر کے کرنا ہوتی ہے۔ پھر بار بار کی تبدیلی وکیپیڈیا کے صارفین کو متنفر بھی کر سکتی ہے۔ مگر کچھ اصطلاحات میں تبدیلی کی بھی گئی ہے، مثلاً "جالبین" کو پہلے "شبکہ" کہا جاتا تھا، اگرچہ میرے خیال میں "بین‌الجال" بہتر ہوتا۔
 
کیا پہلو تہی ہے بھئی واہ!

اگر ویب پر سرچ ریپلیس سے تبدیلی مشکل ہے تو اتنے دماغوں میں کون سرچ اینڈ ریپلیس کرتا پھرے گا جن میں سالوں سے وہ اصطلاحات جم چکے ہیں؟ اور وہ کتابیں کیا کوڑے کے ڈھیر پر ڈال دی جائیں اس خود ساختہ دار المعارف کے بعد؟ آپ کے اس بیان سے پہلے تک وکیپیڈیا پر کی گئی محنت کا معترف تھا خیر وہ اب بھی ہوں پر اس نظریے سے اب میں متنفر ہو چکا ہوں۔ میری ناقص رائے کے مطابق الفاظ یا مرکبات اپنی معنویت کے سبب نہیں بلکہ مختلف میدانوں میں اپنی الگ الگ تعریف کی بنیاد پر اصطلاح بنتے ہیں۔ اور ایک بار قبول کر لئے جائیں تو وہی رائج ہو جاتے ہیں۔ اگر ایسا نہ ہو تو ایک ہی لفظ کا طبعیات میں کوئی اور مطلب ارضیات میں کچھ اور جب کہ عام بول چال میں کچھ اور کیوں ہوتا ہے؟

اگر کوئی اصطلاح پہلے سے نہ ہو اور اسے پیدا کرنے کی بات ہو تب ساری علمی عقلی منطقی قوت آزما لی جائے یہ تو سمجھ میں آتا ہے لیکن جو موجود ہیں رائج ہیں ان پر قوت صرف کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟ آج آپ اِنسائکلوپیڈیا تیار کیجئے الف کے نیچے زیر کے ساتھ کل کو میں اَنسائکلو پیڈیا شروع کرتا ہوں الف پر زبر کے ساتھ اور آپ لوگوں کی ساری اصطلاحات کو تہ بالا کر کے رکھ دیتا ہوں تب دیکھتا ہوں کہ کیا گزرتی ہے! اور مجھے یقین ہے کہ ایسے کسی کام کے لئے سنجیدہ ہو جاؤں تو کئی گنا تیز رفتاری سے مضامین آئیں گے اس میں۔ یقین نہ ہو تو وکیپیڈیا کی مقابل uncyclopedia کی سٹیٹسٹکس دیکھ لیجیے۔

جیسبادی بھائی تھوڑا سا مذاق کر لوں اگر آپ کی اجازت ہو تو!

میرے خیال میں "بین الجال" سے بہتر لفظ "جنجال" ہو سکتا ہے۔ یک لفظی بھی ہے اور الجھے ہوئے نیٹ ورک کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ :grin:
 
جیسبادی

محفلین
سعید بھائی، آج پہلی بار uncyclopedia دیکھا۔ یہ تو پسند کی بات ہے کہ کوئی وکیپیڈیا کو پہتر سمجھتا ہے، کوئی کسی اور کو۔ جیسا کہ uncyclopedia سے ظاہر ہے کہ کوئی بھی وکیپیڈیا کا مواد اُٹھا کر اپنا موقع شروع کر سکتا ہے۔

اگر محفل کے لوگ اتنے ہی سنجیدہ ہیں تو اردو وکیپیڈیا (یا انگریزی) کا 'معطیات قاعدہ'
http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia_database
کو بنیاد بنا کر اپنا 'محفل پیڈیا' اردو ویب ڈاٹ آرگ پر شروع کر سکتے ہیں۔ پھر دیکھیں گے کہ وٹ کائنڈ آف ٹرمینالوجی وِل اینریچ اردو۔
 
برادرم ایک تو میرے پیغام کو آپ نے غلط رنگ میں دیکھا۔ اور دوسرے جن باتوں کے جواب کی توقع تھی انھیں گول کر گئے۔ خیر میں بضد بھی نہیں۔

اور ہاں نہ میں اردو ویب ہوں اور نہ میری آراء اردو ویب یا اس کے منتظمین کی آراء سے متفق ہونا ضروری ہیں۔ اس لئے میری بات کو محفل پر مت تھوپیں۔ یہاں جتنی حیثیت آپ کی ہے اس سے کہیں کم میری ہے کہ بلا شبہہ آپ کی خدمات سے منھ نہیں موڑا جا سکتا۔ اور مجھے انگلش وکیپیڈیا میں علم جمع ہوتے تو نظر آیا علم پیدا ہوتے اردو وکیپیڈیا میں ہی نظر آیا۔ اور اَنسائکلو پیڈیا والی مثال کو بھی آپ نے کسی اور ہی رنگ میں دیکھا۔ خیر آپ مطلب اخذ کرنے میں آزاد ہیں۔
 
جیسبادی

محفلین
سعید بھائی، آُپ کو میری کوئی بات بری لگی تو اس کی معذرت۔

اردو وکیپیڈیا کے بارے میں محفل کے بہت سے اراکین ناپسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔ اس سے یہ نتیجہ ہی نکالا جا سکتا ہے کہ وہ بہتر تخلیق کرنا چاہتے ہیں۔ اب اس کا ایک طریقہ میں نے اوپر بیان کیا ہے کہ وہ کچھ کر کے دکھائیں۔
 
محمدصابر

محفلین
صابر، آپ کی بات درست ہے۔ "محاسب" کی تجویز محبوب عالم نے دی تھی، مگر چونکہ "شمارندہ" ایک عرصہ سے استعمال ہو رہا تھا، اس لیے تبدیلی نہیں کی گئی۔
میں تو کافی عرصہ سے "محاسب" ہی استعمال کرتا آیا ہوں۔ اس لئے "شمارنندہ" عجیب محسوس ہوا۔
بہرحال ایک ادارہ یا ویب سائٹ ایسی ہونی چاہیے جو اُردو میں نئے الفاظ کی شمولیت کو ماہرین کی نگرانی میں‌منظّم کر سکے۔
 
arifkarim

معطل
ابن سعید اور جیسبادی، یہ سب اسلئے ہو رہا ہے، کیونکہ پاکستان میں ابھی تک کوئی اردو کی جدید اصطلاحیں بنانے کا قومی ادارہ موجود نہیں۔
یہاں ناروے میں‌ہمارے پاس نارویجن زبان کا اپنا لسانیات کا ادارہ ہے۔ جو ہر سال نئے الفاظ سے بھرپور لغت جاری کرتا ہے اور وقت کیساتھ ساتھ یہ نئے الفاظ زبان کا حصہ بن جاتے ہیں۔ حیرت یہ ہے کہ یہ زبان صرف 4 ملین افراد بولتے ہیں
جبکہ اردو جو کروڑوں لوگوں کی زبان ہے ۔ اسکو توفیق نہ مل سکی کہ ایک اسٹینڈرڈ بنا سکے!
 
جیسبادی

محفلین
اردو اصطلاح سازی کا کام کسی حد تک 'مقتدرہ قومی زبان' کر رہا ہے، مگر ایک تو یہ کام روئے خط دستیاب نہیں، اور دوسرا غالباً سائنس کے مختلف شعبوں کا خیال رکھ کر نہیں ہو رہا، جس سے اس کا فائدہ نہیں ہو سکا۔ کسی ادارہ کا کام قابل قبول ہونے کے لیے اس کا اعلی درجے کا ہونے کا علاوہ عام روئے خط دستیاب ہونا بھی ضروری ہے۔ مقتدرہ کو تو آج تک اپنا 'موقع جال' بنانے کا ڈھنگ نہیں آیا۔
جالبین کی وجہ سے طاقت عوام کو منتقل ہو چکی ہے، اب 'سرکاری' اداروں کی اتنی اہمیت نہیں رہی۔

* calculator کے لیے 'محاسب' استعمال ہو سکتا ہے۔
 
* Calculator کے لیے 'محاسب' استعمال ہو سکتا ہے۔

آجاکر بات وہیں آگئی ہے انفرادی قوت جیسے چاہے اپنی مرضی سے نئی اصطلاحیں‌بنالے اور اپنی ذاتی خواہش دوسروں پر ٹھونسے!:(
 
جیسبادی

محفلین
آجاکر بات وہیں آگئی ہے انفرادی قوت جیسے چاہے اپنی مرضی سے نئی اصطلاحیں‌بنالے اور اپنی ذاتی خواہش دوسروں پر ٹھونسے!:(

ٹھونسن والی بات واضح نہیں۔ یہ تو ایسے ہی ہے کہ میں کہوں کہ محفل کی انتظامیہ علوی نستعلیق فونٹ سب پر ٹھونس رہی ہے کیونکہ اوپر بائیں طرف اس کا اشتہار لگا ہے۔ اب یہ منطق درست نہیں، کیونکہ جسے علوی نستعلیق پسند ہے (اور صاحب ذوق کو پسند ہی ہو گا) تو وہ کرے گا ورنہ نہیں۔ یہی معاملہ اصطلاحات کا ہے، کچھ انگریزی کی کلمہ نویسی کر کے سمجھتے ہیں کہ حق ادا ہو گیا، دوسرے اصطلاح سازی کی کوشش کر رہے ہیں۔ ظاہر ہے کسی بھی انسانی جہد میں اختلافات تو ہونگے ہی۔ اگر کوئی ادارہ بھی یہ کام کرے گا تو اس کے ارکان کے مابین بھی اختلافات ہوں گے۔ جالبین کا فائدہ یہی ہے کہ احطیاط سے چنی اصطلاحات عوام میں قبولیت پائیں گی۔ فی الحال روئے خط اردو لکھنے والوں کا فاصل کمیت (critical mass) نہیں، اس لیے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ اس وقت تو یہی لگتا ہے کہ اردو کی تعریف یہ رہ جائیگی کہ یہ عربی رسم الخط میں لکھی جانے والی کوئی بلا ہے۔ شعر و شاعری، مذہبی منافرت تحاریر، اور تہنیتی پیغامات کے لیے موزوں ہے۔ دوسرا کوئی موضوع ہو تو کلیدی تختہ پر alt-shift دباؤ (سوری، پریس کرو!)
 
Top