Why sould I hire you?

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ میں اکثر دوستوں کا کسی جاب پر انٹرویو دینے کا تجربہ ہوا ہوگا۔ بلکہ کچھ تو انٹرویو لیتے بھی رہے ہوں گے۔ آپ سے گزارش ہے کہ یہاں اپنے انٹرویو کے تجربات شیر کریں اور بتائیں کہ آپ کو کون سے سوال سب سے مشکل لگے اور آپ نے ان کے کیا جواب دیے۔ مجھے ذیل کے دو سوال مشکل لگتے ہیں:

Why should I hire you?
Where do you see yourself in 5 years?


آپ ان سوالات کے کیا جوابات تجویز کریں گے؟
 

امن ایمان

محفلین
Why should I hire you?

کیونکہ آپ بہترین شخص کا انتخاب چاہتے ہیں۔ :grin:


Where do you see yourself in 5 years?

وہاں، جہاں مجھے ہونا چاہیے۔


( موضوع سنجیدہ ہے۔۔۔اس لیے امن۔۔۔نو دو گیارہ :grin: )
 

تیشہ

محفلین
یہ دو سوال تو مسٹ آتے ہیں انٹرویو میں ۔

Why should I hire you

اس میں تو اپنی positive qualities, ....بتائیے نبیل ،

Where do you see yourself in 5 years?



If your applying for big organisation you can say that you'll learn from here and want to want to or is deam that with all my learinng I'll go achieve snior post.
If the organisation is not big so you've to sgive answer within the limits of the organisation. You can say that i'm satisfied with the post I'm applyingg for and whill remain there and will work really hard.
 

قیصرانی

لائبریرین
Why should I hire you?

Do you think you have better alternative?

Where do you see yourself in 5 years?


Doing the same thing on same place where you are right now
 

تفسیر

محفلین

Why should I hire you?

My efforts will help company's financial standing, I will increase cash flow and reduce inventory cost. I will make sure that my department and Manger is successful. I am a good communicator and I enjoy challenges. I m a strong team leader, I enjoy learning through my work. I am dedicated and hard working person and I am confident, outgoing and ambitious


Where do you see yourself in 5 years?

I plan to make this department stand out in its effort to make company more money and thereby give it more exposure through out company this will bring better postion for my boss, he will climb up the ladder and i want to follow in his foot by managing this group

 

محمد وارث

لائبریرین
نبیل صاحب، واقعی بہت اچھے سوال چُنے ہیں آپ نے اور یہ سوال ہیں بھی کافی ٹیڑھے۔

ماشاءاللہ آپ کے لیول پر تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا، لیکن اگر پاکستان میں اور وہ بھی اینڑی لیول کی بات کریں، جس میں ہمارے نوجوان ساتھیوں کی دلچسپی ہوسکتی ہے، تو چند گزارشات عرض کرتا ہوں۔

سب سے پہلے تو یہ کہ جب کسی بھی جگہ انٹرویو کیلیے جائیں تو اس آرگینائیزیسن کے متعلق جتنی بھی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں وہ ضرور حاصل کریں، آج کل تو نیٹ پر ہی بہت سی معلومات مل جاتی ہیں، پھر بڑی کمپنیز کی Annual Reports چھپتی ہیں انکو سٹڈی کریں، ذاتی تعلقات سے معلومات اکھٹی کریں، اس کمپنی کے متعلق جتنی زیادہ اور بہتر معلومات آپ کے پاس ہونگی، اتنا ہی بہتر ہے کہ وہ انٹرویو کے دوران ہر قدم پر آپ کے کام آئینگی، بشمول نبیل صاحب کے دیے گئے سوالات کے۔

دوسرا یہ کہ آپ کو علم ہونا چاہیئے کہ آپ نے کس پوسٹ کیلیے اپلائی کیا ہے یا انٹرویو کس پوسٹ کیلیے کیا جا رہا ہے، میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جب کوئی پوچھتا ہے کہ ہم آپ کو کیوں رکھیں تو آپ کا جواب Focused ہونا چاہیئے۔ انہیں اپنے اس کام کے متعلق بتائیے جس میں آپ ماہر ہیں اور باقی ضمنی چیزیں آپ کے اصل کام کے Relevant ہی ہونی چاہئیے۔ اور انہی کاموں سے یقین دلانا چاہئیے کہ آپ کمپنی کیلیے اچھا "اثاثہ" ثابت ہونگے۔ اور یہ بات آپ کے ذہن میں ہونی چاہئیے کہ آپ "ہر کام" نہیں کرسکتے اور نہ ہی یہ کہیں کہ آپ ہر کام کرلیں گے، اگر ایسی بات ہو تو پھر اس کمپنی میں اتنا زیادہ سٹاف رکھنے کی ضرورت نہ ہوتی، "آپ" ہی کافی ہوتے۔

ٹیبل کے دونوں جانب، ہر دو پارٹیوں کی اپنی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں، لہذا اس بات پر سوچنا چاہئیے کہ جو آپ کا انٹرویو لے رہا ہے اسکی ترجیحات کیا ہیں، اس سوال کے جواب میں، ایسی اپنی کوئی ایکٹیوٹی مت بیان کریں جس سے کوئی پہلو ایسا نکلتا ہو جو کہ آپ کیلیے بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن دوسروں کیلیے اس میں کوئی انٹرسٹ نہیں ہے۔

پانچ سال مسئلہ بھی تھوڑا سا گھمبیر ہے، مثلاً جب کوئی نوجوان اپنی تعلیم مکمل کرتا ہے، تو بہت زیادہ Confident ہوتا ہے، (بلکہ ہم تو سمجھتے تھے کہ ساری دنیا ہیچ ہے مابدولت کے سامنے :) ) اور اس وقت پانچ سال کا عرصہ بہت زیادہ لگتا ہے، لیکن پروفیشنل لائف میں پانچ ساؒل بہت زیادہ اہمیت نہیں رکھتے۔ میرا مطلب ہے کہ پانچ سالوں میں انسان اگر ترقی نہ کرسکے تو کوئی فائدہ نہیں ہے کام کرنے کا، لیکن یہ بھی نہیں سوچنا چاہئیے کہ پانچ سالوں میں کوئی پانچ دفعہ دنیا فتح کرلے گا۔

اس سوال کا جواب Realistic ہونا چاہئیے، اور یہ تبھی ہوسکتا ہے جب آپ کو کمپنی کے متعلق معلومات ہونگیں۔ مثلاً ایک بڑی پرڈوکشن کمپنی ہے اور آپ اس میں اسسٹنٹ پروڈکشن منیجر کی جاب کیلیے انٹرویو دے رہے ہیں تو اگر علم ہو اس عہدے کے اوپر ، ڈپٹی مینیجر اور پھر مینیجر اور جنرل مینیجر پروڈکشن ہے تو آپ کا مقصد پانچ سال میں ایک یا دو عہدے ہونے چاہیں نہ کہ سیدھے ہی سب سے بڑھے عہدے پر، کیونکہ ایسا بہت کم ہوتا ہے۔

اور اگر کوئی چھوٹی کمپنی ہے جیسا کہ پاکستان میں اکثر ہے، کہ وہاں پر آپ سے اوپر کمپنی کا مالک ہے تو پھر آپ کمپنی کے مالک بننے سے رہے تو پھر اس سوال کا جواب Financial Terms میں دیا جاسکتا ہے کہ اگر آپ کا پکیج گرو کرتا رہے گا تو اللہ اللہ خیر صلٰی، عہدے کو گولی مارنی ہے۔

نبیل صاحب، یہ چند ایک باتیں اپنے تجربے کے حوالے سے کردیں، لیکن ایک بات ضرور کہوں گا پاکستان کا جو معیارِ تعلیم ہے اسکا ؒاللہ ہی حافظ ہے۔ مثلاً ایک "گریجوایٹ" صاحب ہماری کمپنی میں بغیر کسی درخواست کے چلے آئے، تو میں نے عرض کی کہ قبلہ کوئی درخواست وغیرہ لکھیں، تو موصوف نے فرمایا کہ آپ بھلے زبانی سن لیں مجھ سے نوکری کی درخواست لیکن آپکی مہربانی کے لکھنے کو مت کہیں۔ میں نے کہا یار اگر یاد ہے تو امتحان میں تو لکھی ہوگی بس وہی لکھ دو، کہنے لگا سر یاد ضرور کی تھی لیکن پیپر میں آئی ہی نہیں۔

۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ سب دوستوں کے جوابات کا بہت شکریہ۔ میرے خیال میں پیشہ ورانہ زندگی کے زمرے کو مزید فعال ہونا چاہیے۔ ہم سب ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکتے ہیں اور پروفیشنل زندگی میں قدم رکھنے والوں کی بھی اس طرح رہنمائی ہو سکتی ہے۔

تفسیر، آپ کا فراہم کردہ جواب کافی all-encompassing ہے۔ کمپنی یا ڈیپارٹمنٹ کی فنانشل سچویشن کو بہتر بنانے والی بات سیلز یا مارکیٹنگ کی پوسٹ کے حوالے سے زیادہ فٹ بیٹھتی ہے۔ ٹیکنیکل پوزیشنز کے حوالے سے آپ کے جواب کا باقی حصہ زیادہ فائدہ مند ہے۔

وارث ، آپکے تفصیلی جواب کا بہت فائدہ۔ میں نے انٹرویو کی تیاری سے متعلق انٹرنیٹ پر کچھ پڑھا ہے لیکن ہر جگہ کچھ generic سے جوابات ہی ملتے ہیں۔ انٹرویو کرنے والے بھی بار بار ایک ہی جواب سن کر چڑ جاتے ہوں گے۔ میرے خیال میں انٹرویو گائیڈز محض ایک آئیڈیا فراہم کرتی ہیں۔ باقی اپنی فہم کے مطابق انٹرویو کی تیاری کرنی چاہیے۔

انٹرویو کی تیاری کے سلسلے میں مجھے ذیل کی بلاگ پوسٹ کافی مفید لگی تھی:

50 COMMON INTERVIEW Q&A

اس پوسٹ پر تبصرہ جات بھی پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں بھی کافی مفید ٹپس موجود ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
اس میں تو یہ ہے کہ میں بھی سٹمپ آؤٹ ہوگیا۔ حال ہی میں انٹرویو دیا تھا ایک جگہ لیکن 5 سال والے کا جواب میں پھنس گیا۔ پہلے تو جی میں آئی کہ کہوں میں اپنی سافٹ ویئر کمپنی کھڑی کرنا چاہوں گا لیکن پھر خیال آیا کہ یہ کہیں گے کہ یہ تو ابھی سے ہائی جیکنگ کے چکر میں ہے۔ پھر کہا کہ جی ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز پر کام کرنا چاہتا ہوں۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
Why should I hire you?

My efforts will help company's financial standing, I will increase cash flow and reduce inventory cost. I will make sure that my department and Manger is successful. I am a good communicator and I enjoy challenges. I m a strong team leader, I enjoy learning through my work. I am dedicated and hard working person and I am confident, outgoing and ambitious


Where do you see yourself in 5 years?

I plan to make this department stand out in its effort to make company more money and thereby give it more exposure through out company this will bring better postion for my boss, he will climb up the ladder and i want to follow in his foot by managing this group

اگر میں انٹرویو لے رہی ہوتی تو ضرور پوچھتی کہ ہاو ڈو یو سپورٹ دیز سٹیٹمنٹس ؟
آج کے دور میں آپ کو فیکٹس اینڈ فگرز بھی دینے پڑتے ہیں صرف جواب سے کام نہیں چلتا :)
 

اوشو

لائبریرین
زندگی میں ایک ہی بار انٹرویو دیا تھا۔
اس میں بھی خیر یہ سوالات نہیں تھے۔ لیکن اس کے بعد اللہ کا خصوصی کرم ہے۔
اب جاب دینے والے میرے پیچھے ہوتے ہیں۔
اور بجائے اس کے کہ وہ مجھ سے سوال کریں کہ
Why should I hire you?
میں ان سے سوال کرتا ہوں
Why should I join you?
و تعز من تشاء و تذل من تشاء
:)
 

زیک

مسافر
Why should I hire you آسان سوال ہے کہ اس میں بنیادی طور پر آپ نے اپنی تعریف کرنی ہے اور یہ بتانا ہے کہ آپ کو اپنے سکلز اور کمپنی کے کام میں مطابقت کا کتنا علم ہے۔

Where do you see yourself in 5 years البتہ کافی مشکل سوال ہے۔ آپ اپنا کانفیڈنس بھی دکھانا چاہتے ہیں اور اوورکانفیڈنٹ بھی نظر نہیں آنا چاہتے۔ کچھ ambition بھی ضروری ہے اور ساتھ کچھ مستقل مزاجی بھی۔
 
Top