xml file

umm-e-waleed

محفلین
السلام علیکم،
کوئی بھائی مدد کر سکتا ہے کہ xml file کوultraedit سے کس طرح بنایا جاتا ہے۔کوئی اردو ٹیورئیل موجود ہے؟

شکریہ
والسلام
 
جی بالکل تعاون کیا جا سکتا ہے۔ پر آپ کچھ سوالات کے جواب دے دیجیے تو صحیح طریقہ بتانے میں آسانی ہوگی۔

- آپ الٹرا ایدٹ ہی کیوں استعمال کرنا چاہتی ہیں؟
- کیا آپ کو ایکس ایم ایل فائلوں کے اسٹرکچر کا علم ہے؟
- اگر ہاں تو نوٹ پیڈ میں ایکس ایم ایل فائل بنانے میں کیا مسئلہ درپیش ہے؟
- کیا آپ کو ایکس ایم ایل فائل انگلش میں چاہئے یا اس میں ‌اردو مواد بھی ہو سکتا ہے؟
- ایکس ایم ایل فائل سادہ سی ہوگی یا بہت ہی کامپلیکس؟

ممکن ہے مین آپ کے لئے بہت ہی آسان ٹول بنا کر دے دوں چند منٹ میں۔ اگر مجھے آپ کے ایکس ایم ایل فائل کے ڈھانچے کا علم ہو۔
 

umm-e-waleed

محفلین
رپلائی کے لئے بہت شکریہ
نہیں مجھےایکس ایم ایل فائل کا کچھ علم نہیں پہلی دفعہ کر رہی ہوں۔
اردو،عربی اورانگلش تینوں میں ایک ساتھ ہوگا۔ایم ایس ورڈ کی فائل یہاں اپلوڈ کی ہے پلیزز چیک کیجئے گا۔
مجھے کسی نے یہی الٹرا ایدٹ کا بتایا،پر اگر کوئی آسانی ٹول ہے تو پلیزز وہ بتایئے۔

http://www.mediafire.com/file/ilxtj5rdmwk/Sample.docx
 
جی میں نے آپ کی اپلوڈ کردہ فائل دیکھ لی ہے۔ پر یہ سیمپل فائل اتنی مختصر ہے کہ کچھ مزید سوال اٹھتے ہیں۔

- ایک ٹائٹل کے تحت صرف ایک ہی حدیث ہوگی یا کئی ساری؟
- کیا ٹائٹل صرف اردو اور انگلش میں ہونگے اور باقی احادیث تینوں زبانوں میں؟
- اسے کسی سافتوئیر میں استعمال کرنا ہے کیا؟ اگر ہاں تو اس میں ان فیلڈس کے نام کیا کیا ہیں؟
 

umm-e-waleed

محفلین
ایک ٹائٹل کے تحت ایک حدیث ہے تقریبا سو سے اوپر ہیں یہ ٹائٹل
جی ٹائٹل اردو انگلش میں باقی چیزیں تینوں زبانوں میں
تیسرے سوال کا کچھ ہوں ہے۔
Since everything has to be a Unicode base, then we will create an xml base structure to store the data, therefore the volunteers needs only to fill the xml file with the needed information.

امید ہے اب سمجھا سکی ہوں
 
اگر ایک ٹائٹل کے تحت صرف ایک ہی حدیث ہو تو ایکس ایم ایل کچھ یوں ہو سکتا ہے۔

کوڈ:
<?xml version="1.0" encoding="UTF-8"?>
<articles>
  <article>
    <id type="integer">1</id>
    <title_ur>First title in urdu</title_ur>
    <title_en>First title in english</title_en>
    <text_ar>Hadis text in arabic</text_ar>
    <text_ur>Hadis translatin in urdu</text_ur>
    <text_en>Hadis translation in english</text_en>
  </article>
  <article>
    <id type="integer">2</id>
    <title_ur>Second title in urdu</title_ur>
    <title_en>Second title in english</title_en>
    <text_ar>Hadis text in arabic</text_ar>
    <text_ur>Hadis translatin in urdu</text_ur>
    <text_en>Hadis translation in english</text_en>
  </article>
  <article>
    <id type="integer">3</id>
    <title_ur>Third title in urdu</title_ur>
    <title_en>Third title in english</title_en>
    <text_ar>Hadis text in arabic</text_ar>
    <text_ur>Hadis translatin in urdu</text_ur>
    <text_en>Hadis translation in english</text_en>
  </article>
</articles>



ایسی فائل بنا کر کسی بھی نام اور xml ایکسٹینشن سے محفوظ کر لیں۔ بس آپ کا کام ہو جائے گا۔

ویسے آپ کی سہولت کے لئے میں تھوڑی دیر میں ایک ویب ایپلیکیشن بنا دیتا ہوں جہاں آپ یہ کام بآسانی کر سکیں گی۔ بغیر ایکس ایم ایل ٹیگس کی پروا کئے۔ اور ویب ایپلیکیشن تیار ہونے کے بعد آپ کو یہیں مطلع کر دوں گا ان شاء اللہ۔
 
اور آپ نے جیسا کہ کسی دیولپر کی بات کو کوٹ کیا ہے اس سے لگتا ہے کہ ایکس ایم ایل فائل کا خاکہ بنا کر وہ خود دیں گے جس کی خانہ پری آپ لوگوں کو کرنی ہوگی۔
 

umm-e-waleed

محفلین
اور آپ نے جیسا کہ کسی دیولپر کی بات کو کوٹ کیا ہے اس سے لگتا ہے کہ ایکس ایم ایل فائل کا خاکہ بنا کر وہ خود دیں گے جس کی خانہ پری آپ لوگوں کو کرنی ہوگی۔

جزاک اللہ خیرا کثیرا
ایسا کچھ تو انہوں نے مجھ سے نہیں کہا، پھر بھی میں پوچھ کر بتاتی ہوں۔ان شاء اللہ
 
آپ کے لئے ایک عدد ویب ایپلیکیشن بنا دیا ہے بس اسے ذرا خوبصورت کرنے میں لگا ہوا ہوں۔ یہاں شام ہونے والی ہے اور ان شاء اللہ مغرب کے لئے نکلنے سے قبل ایپلیکیشن آپ کو تیار ملے گا۔
 

umm-e-waleed

محفلین
بہت شکریہ ابن سعید بھائی، اچھا یہ بتایئے پلیز کہ الٹرا ایدٹ یاکسی اور ٹول سے کیا کرنا مشکل ہے؟ یا کوئی طریقہ کار ہے
 
آپ جس بھی ٹول سے بنائیں گی۔ دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں دونوں قسم کے متن ہونے کے ناطے پریشان ہو جائیں گی۔

ویسے آپ کے لئے سائٹ تیار ہے بس چند منٹ اور تاکہ میں کہیں اسے ہوسٹ کر کے لنک فرام کر سکوں۔
 
یہ رہا ڈاٹا اینٹری کے لئے آپ کا ایپلیکیشن۔

آپ تب تک اس کا جائزہ لیجئے۔ میں مغرب کی نماز کے لئے نکل رہا ہوں وہاں سے لوٹ کر مزید تفصیلات سے آگاہ کروں گا اگر ضرورت ہوئی تو۔ ان شاء اللہ آپ کو یہ انتہائی سہل لگے گا۔ بس آپ کو نئے صفحات شامل کرتے جانا ہے۔ اور جب کی کرے تب ڈاؤنلود ایکس ایم ایل لنک پر رائٹ کلک کر کے فائل محفوظ کر لینا ہے۔ اگر کچھ تدوین کی نوبت آئے تو آپ اس ویب ایپلیکیشن میں ہی تبدیلیا کر کے تازہ ایکس ایم ایل ڈاؤنلوڈ کر سکتی ہیں۔ ساتھ آپ کو ایک فائدہ اور پہونچ سکتا ہے وہ یہ کہ کئی لوگ بیک وقت اس ایپلیکشن میں ڈاٹا اینٹری کر سکتے ہیں۔

والسلام
 

umm-e-waleed

محفلین
جی،آپ آجائیں پھر کچھ سوالات کرنے ہیں۔اگر ساتھ دوسرے لوگ بیک وقت کام کر سکیں گے پھر تو کافی آسانی ہوجائےگی ان شاءاللہ۔
اچھا انگلش، اردو اور عربی کو پیسٹ کرنے کے بعد کرییٹ کروں؟؟
 
جی طریقہ کار یہ ہے کہ Create New Page پر کلک کریں اور نئے صفحے پر انگلش/اردو عنوانات ٹائپ (یا کاپی پیسٹ) کریں اور اسی طرح تینوں‌زبانوں میں متن کے خانے پر کریں۔ اور Update بٹن پر کلک کریں۔ صفحہ محفوظ ہو جائے تو وہاں سے Back بٹن پر کلک کرکے پھر یہی عمل دہرائیں۔

اس طرح ڈاٹا محفوظ کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ مستقبل میں اسے نا صرف ایکس ایم ایل بلکہ جے سن، سی ایس وی، ایکسل، یامل یا کسی بھی ایسی مارکپ زبان میں‌ ایکسپورت کیا جا سکے گا۔

میرا مشورہ ہوگا کہ ڈیویلپرس سے ایکس ایم ایل کا حتمی اسٹرکچر معلوم کر لیا جائے۔ ممکن ہے آیات کا حوالہ بجائے متن میں شامل کرنے کے الگ ٹیگ میں‌ رکھنا مناسب ہو۔
 

umm-e-waleed

محفلین
جی ان شاء اللہ پوچھ کر آپ کو بتاتی ہوں اچھاback کرنے کے بعد Download XMLکر کے فائل سیو کروں؟
اصل میں میرا پہلا تجربہ ہے اس لئے :(
 
Download XML بالکل آخری عمل ہوگا جب کافی سارا مواد شامل ہو چکا ہو۔ آپ ہر بار ڈاؤن لوڈ تھوڑی نہ کریں گی۔

چند منٹ کا وقت دیجئے میں‌تھوڑی سی تبدیلی کر دوں تا کہ آپ کا ایک عدد کنفیوذن ختم ہو جائے۔
 
تھوڑی سی تبدیلی کی ہے اور اب آپ کو نیا صفحہ شامل کرنے کے بعد بیک نہیں کرنا ہوگا بلکہ آپ از خود پیج لسٹنگ والے صفحے پر ہونگی۔ نیا صفحہ شامل کرنے کے لئے پھر سے کریئٹ نیو پیج پر کلک کیجئے فارم کی خانہ پری کیجئے اور اپدیت کر دیجئے۔

آپ ایکس ایم ایل ڈاؤنلوڈ کی پروا کی کرتی ہیں۔ جب آپ کے سارے صفحات جو کہ بوقل آپ کے سو کے قریب ہیں محفوظ ہو جائیں تو ایک ساتھ سنگل ایکس ایم ایل فائل ڈاؤن لوڈ کر لیجئے گا۔ اور اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ ڈاؤن لوڈ ایکس ایم ایل والے ربط پر رائٹ کلک کر کے Save link as یا Save target as میں سے جو بھی لکھا ہو اس پر کلک کریں۔ اور جہاں مرضی ہو مھفوظ کر لیں۔ دھیان رہے Save as type کی قدر XML Document پر متعین ہونی چاہئے جو کہ عام حالات مین از خود متعین ہو گی آپ کو اس کی پروا کرنے کی ضرورت نہیں۔
 

umm-e-waleed

محفلین
جی میں نے چیک کیا الحمد للہ ہو گیا بس آیات کے حوالے کے بریکٹ کچھ دائیں بائیں نظر آرہے ہیں
اچھا اس میںutf-8 وغیرہ کا چکر تو نہیں ہوتا نا؟
 
Top