اگر آپ تھوڑی سی عقل شریف کو زحمت دیں اور سوچنے کی ایکٹنگ کریں تھوڑی دیر کے لیے سہی تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں آپ کو کافی چیزیں بدلی بدلی محسوس ہونگی۔
یوٹیوب انسانیت کی خدمت کے لیے نہیں موجود ہے اگرچہ وکی کو شک کا فائدہ دیا جا سکتا ہے ۔ یوٹیوب کو اگر ایک یا زیادہ ملک میں بند کردیا جائے تو انکو وہ باتیں جو ابھی سمجھ نہیں آرہی ہیں کہ وہ مزہبی منافرت والی ویڈیوز نا رکھیں اپنی سائٹ پر وہ بھی سمجھ آنے لگے گی ۔ مثال کے لیے آپ چائنہ میں گوگل کی سروسز کے بارے میں مطالعہ کرسکتے ہیں ۔ چائنہ میں گوگل کو انہوں نے بین کردیا تھا کیونکہ وہ وہاںکی حکومت کے لحاظ سے سینسر کے قوانین کی پاسداری نہیںکررہا تھا ۔ اور پھر تھوڑے ہی دنوں میں گوگل جیسے ادارے نے انکی باتیں مان لیں اور اب گوگل سرچ چائنہ میںفلٹرڈ ہوتی ہے۔اور آپ وہاں گوگل کی مدد سے ان ریسورسز تک نہیںپہنچ سکتے جو چائنیز گورنمنٹ کے خلاف اکساتی ہیں۔گوگل کو اس وجہ سے بہت تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا ہے لیکن میںآپ کو بتا دوں مغرب میںبزنس کا مطلب صرف نفع کے لیے جدوجید کرنا ہوتا ہے۔
اگر ابھی تک بات کچھ واضح نہیںہوئی تو میںآپ کو ایک آئیڈیا دیتا ہوں ۔ صرف تجربے کی خاطر یوٹیوب پر کچھ ہالوکاسٹ سے متعلق ویڈیوز رکھ کر دیکھیں جو ہمارے کچھ انسان بھائیوں کے جزبات کے خلاف ہو۔ اور ایک زیادہ آسان طریقہ شاید یہ ہو کہ (اگر آپ یورپ میںنہیں ہیں( آپ وکی پر اسی طرحکا کوئی مواد رکھ دیں اور پھر یہاںآکر ہمیں نتائج سے مطلع کریں۔
آخری بات۔ تنقید برائے تنقید اور برا بھلا کہنا بہت آسان کام ہے ۔ میںآپ کو ان سے روک نہیںرہا پر صرف میری آپ سے گزارش ہے کہ ان دونوں کو آپ اپنی لسٹ میں آخر میںرکھ لیں۔ اور جب کچھ نا بچے تب ہی ان کا استعمال کیا کریں۔ اس سے بہتوں کا بھلا ہوگا۔