arifkarim
معطل
گو کہ پچھلی قسط میں ہم اپنی طرف سے انڈیزائن اسباق ختم کر چکے تھے لیکن پھر مکرمی زہیر عبّاس کی طرف سے فرمائش آئی کہ انڈیزائن میں تصویر ڈالنا بھی سکھائیں۔ اسلئے یہ سبق خاص آپکے نام کیا جاتا ہے۔
- انڈیزائن دیگر اڈوبی پروگرامز جیسے السٹریٹر اور فوٹوشاپ کیساتھ انٹگریٹڈ ہے ۔ یوں ان دونوں پروگرامز میں سیو شدہ فائلیں انڈیزائن میں سیدھا ڈریگ اینڈ ڈراپ کر کے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ سب سے پہلے آپ ایک نئی ڈاکومنٹ کھولیں اور مین مینو سے تین کالم بنا لیں:
- اب اس کالم میں کچھ متن اس کتاب سے کاپی پیسٹ کر لیں:
- انٹرنیٹ سے سورج کی کوئی تصویر اتاریں اور فوٹوشاپ میں لیجا کراسکی بیگ گراؤنڈ ڈیلیٹ کر دیں۔ اسی طرح اسکے درمیان میں ایک گول دائرہ بنا کر یہ حصہ بھی ڈیلیٹ کر دیں:
- اس تصویر کو فوٹوشاپ کے ڈیفالٹ فارمیٹ psd میں سیو کریں اورانڈیزائن میں ڈریگ اینڈ ڈراپ کر لیں:
- اوپر تصویر کے دو فریم نظر آئیں گے۔ نیلافریم امیج کراپنگ کیلئے جب کہ سرخ فریم امیج کوبڑا چھوٹا کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
- اب تصویرکو متن کیساتھ ملانے کیلئے Text Wrap مینو میں یہ سیٹنگ دے دیں۔ تصویر متن کیساتھ فٹ ہو جائے گی:
- اگر تصویر کے اندر متن ڈالنا مقصود ہوتو Text Wrap مینو سے انسائیڈ ایجز منتخب کر لیں:
- تمام اسٹیپ درست کرنے کے بعد آخری نتیجہ:
مدیر کی آخری تدوین: