اہلیان محفل جو کہ شہر لاہور اور قرب و جوار کے باسی ہیں کو دعوت عام

کیا آپ اس اجتماع میں شریک ہونگے۔۔؟؟

  • جی ہاں

    Votes: 4 28.6%
  • جی نہیں

    Votes: 10 71.4%

  • Total voters
    14
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
تمامی اہلیان محفل جو کہ شہر لاہور اور قرب و جوار کے باسی ہیں کو دعوت عام دی جاتی ہے کہ عنقریب لاہور میں 120 ٹیمپل روڈ پر ہونے والی محفلین اجتماع میں شرکت فرما کر ناشتے کا حظ اٹھائیں ۔ پروگرام ان شاء اللہ درج ذیل ہوگا۔
اہلیت ۔
۱۔ اردو محفل پر رجسٹرڈ لاہوراور قرب و جوار کے ایسے باسی جنکی رجسٹریشن اس دھاگے کے شروع ہونے سے پہلے کی ہو
۲۔ یہاں پر اپنے آنے کے پروگرام سے اطلاع کریں کہ وہ آ رہے ہیں
۳۔ ایک مہمان کو لانے کی اجازت ہے لیکن یہ بھی یہاں پہلے سے بتانا ہوگا (انتظامی نقطہ نظر سے یہ نہایت ضروری ہے)
۴۔ وقت صبح آٹھ بجے کا ہوگا
۵۔ ناشتہ میں کلچے۔ اور ۔ چھوٹے پائے ہونگے
٦۔ ساتھ میٹھی گاڑھی مزنگ کی لسی
۷۔ دس بجے تک اجتماع ختم کر دیا جائے گا تاکہ سب اپنے اپنے معاملات میں تنگ نہ ہوں جیسے شادیاں وغیرہ

ارادہ ہے تو نام لکھواؤ تاکہ تاریخ کا اعلان ہو
 
آج کل شادیوں کا سیزن ہے ناں۔ اگر اکثریت چاہے گی تو وقت کی طوالت کوئی مسئلہ نہیں ہے
اگر اسی اتوار کا پروگرام بن گیا تو پھر تو میرے اپنے گھر میں ایک شادی ہے
 
آخری تدوین:
میں کلچوں کے ساتھ چنے کھانے کا شوقین بشرطیکہ اچھے بنے ہوں۔ ویسے پارٹی کے منتظمین سے انگلش بریک فاسٹ کی فرمائش بھی کی جا سکتی ہے۔ :)
وارث بھائی آپ کو سات خون معاف ہیں ۔ چنے بھی مزنگ کے باداموں والے مشہور ہیں مل جائیں گے۔ اور ڈبل روٹی آنڈا تو گھر سے ہی بنوا لونگا ان شاء اللہ
 
رات نو بجے کے بعد دھاگے سے میرے غیاب کو ہرگز فرار نہ سمجھا جائے۔ بلکہ رات نو بجے کے بعد انٹرنیٹ استعمال نہ کر سکنے کی کرفیوزدہ مجبوری سمجھ کر کل صبح میرے جوابات کا انتظار کر لیا جائے۔ بجائے بدظن ہونے کے ۔۔۔ آہ

اور یہ مناسب کیٹیگری میں منتقل کرنے کی تکلیف ادارہ کو ہی دینی پڑے گی ۔ مجھے تو سمجھ نہیں لگی کہاں پوسٹ کروں
 

لاریب مرزا

محفلین
لا حول و لا قوۃ الا باللہ۔ اگر کسی خواہش نے حاشیہ خیال میں کوئی چھوٹی موٹی انگڑائی لی بھی تھی تو اس شرط نےاسے وہیں مار دیا۔ :)
وارث بھائی، ایک آپ کو پائے پسند نہیں اور ایک ہماری پرنسپل میم نغمانہ کو۔ ہمیں حیرت ہوتی ہے کہ کیوں؟؟ ہم نے تو آج بھی چنے اور پائے کا ناشتہ کیا تھا۔ :daydreaming:
 
Top