اہلیان محفل جو کہ شہر لاہور اور قرب و جوار کے باسی ہیں کو دعوت عام

کیا آپ اس اجتماع میں شریک ہونگے۔۔؟؟

  • جی ہاں

    Votes: 4 28.6%
  • جی نہیں

    Votes: 10 71.4%

  • Total voters
    14
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

لاریب مرزا

محفلین
اتنا بھاری بھرکم ناشتہ۔ صبح سویرے تو ہلکا پھلکا کھانا چاہیئے
جبکہ ہمارے ساتھ بالکل الٹ معاملہ ہے۔ ہمیں ناشتہ ہیوی پسند ہے۔ ہلکا پھلکا نہیں کھایا جاتا۔ پورے دن میں ہیوی ناشتہ (ہماری پسند کا) ہمارا پسندیدہ کھانا ہے۔

:idontknow:
 
میرا تو بھاری ناشتہ بھی دو پیریڈ میں ہی (زیادہ بولنے کی وجہ سے) "کالعدم" ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد دوپہر کے کھانے تک "فاقہ" کرنا پڑتا ہے۔
شاید ہلکا ناشتہ آفس جاب والوں کو سُوٹ کرتا ہے۔
 
مجھے تو ہیوی ناشتہ کر کے بھی دوسرے لیکچر میں بھوک لگ جاتی ہے! دماغ کا غیر ضروری استعمال وغیرہ...

گویا ہم نے ٹھیک ہی کہا :)
میرا تو بھاری ناشتہ بھی دو پیریڈ میں ہی (زیادہ بولنے کی وجہ سے) "کالعدم" ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد دوپہر کے کھانے تک "فاقہ" کرنا پڑتا ہے۔
شاید ہلکا ناشتہ آفس جاب والوں کو سُوٹ کرتا ہے۔
 
کوئی صاحبِ لڑی کی دعوت پہ بھی توجہ دے لے بھئی۔
اگر وہ محفل پر رجسٹریشن کی تاریخ کا تعین نہ کرتے تو میرا خیال ہے کافی لہوڑی رضاکار اکٹھے ہوجانے تھے اور یہ میسج پھیلا دیا جانا تھا کہ محفل پر اکاؤنٹ وغیرہ بنا لیا جائے وغیرہ!
 
محمد وارث

لائبریرین
جبکہ ہمارے ساتھ بالکل الٹ معاملہ ہے۔ ہمیں ناشتہ ہیوی پسند ہے۔ ہلکا پھلکا نہیں کھایا جاتا۔ پورے دن میں ہیوی ناشتہ (ہماری پسند کا) ہمارا پسندیدہ کھانا ہے۔

:idontknow:
ناشتہ تو کچھ بھاری ہی ہونا چاہئے ویسے۔
تا کہ اس ہیوی ویٹ ناشتے کے بعد سارا دن نیند ہی آتی رہے اور بندہ آدھی کھلی آنکھوں سے دنیا کو دیکھ کر سمجھے کہ واہ واہ، اللہ نے نیند کیسی پیاری چیز بنائی ہے۔ اور ناشتے میں پائے کھا کر تو اللہ معاف کرے خوابوں خیالوں میں "چو پائے" ہی آنے ہیں! :)

ناشتہ ہرگز ہیوی نہیں ہونا چاہیئے بلکہ مناسب اور متناسب ہونا چاہیئے (کوئی بھی کھانا ہیوی نہیں ہونا چاہیئے ویسے تو)، جو جسم کی ضرورت بھی پوری کرے اور اسے چاق و چوبند بھی رکھے۔
 
اتنا بھی سومو ریسلر جیسا نہیں ہوتا ہمارا ناشتہ۔ :p ناشتے میں پراٹھا تو عام طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سب ہی کھاتے ہیں۔ اپنے بلاک سے آفس تک کے دو چکر لگائیں تو ساتھ ہی ہضم ہو جاتا ہے۔ :( ویسے ہلکا پھلکا یا مناسب ناشتے سے آپ کی کیا مراد ہے؟؟ :)
 
عثمان

محفلین
بیڈ ٹی؟؟ :hypnotized: نہار منہ چائے کے ساتھ ہماری کبھی نہیں بنی۔ ناشتے کے ساتھ لے لیتے ہیں۔ نہیں معلوم لوگ ناشتے میں صرف چائے کیسے لیتے ہیں۔ :) آپ کو صبح بھوک نہیں لگتی کیا؟؟ :question:
میرے خیال میں محمد وارث سگریٹ چائے سے پہلے پیتے ہونگے۔ اس لئے نہار منہ تو نہ ہوا۔
 
Top