سیما علی
لائبریرین
آج ہمیں احساس ہوا کہ اکثر ہم اُردو محفل کہ نورتن کا ذکر کرتے ہیں تو اس میں قعطناً مبالغہ آرائی نہیں ۔۔۔
آج ہماری ملاقات اُردو محفل کہ پہلے نورتن سے ہوگئی ۔جو اسمِ بامسمیٰ ہیں فاخر رضا ڈاکٹر صاحب جو ایک انتہائی معتبر پیشے سے منسلک ہیں اور سونے پہ سہاگہ وہ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی جیسے عظیم انسان کے عظیم مشن کا حصہ ہیں ۔۔۔۔۔۔
ہماری ملاقات بہت مختصر مگر بہت پرُ اثر تھی ۔آج ہم اپنی کوڈ ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے ایس آئی یو ٹی پہنچے اور یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ ہماری محفل کے بے حد فعال رکن ڈاکٹر رضا اس عظیم ادارے سے وابسطہ ہیں انتہائی مودب اور ملنسار ہستی ہیں۔بہت ڈھیر ساری دعائیں ڈاکٹر صاحب کے لئے ۔۔
اُِنھوں نے ہمیں اپنے ادارے کے بارے بہت ساری ایسی باتیں بتائیں جو ہمارے لئیے نئی تھیں جیسے کہ انکا کینسر وارڈ ،لیور ٹرانپلانٹ !اُنھوں نے بتایا کہ اس وقت ایس آئی یو ٹی میں یورولوجی، نیفرولوجی، پیڈیاٹرک، کینسر اور ٹرانسپلانٹیشن کے شعبے کام کر رہے ہیں۔اور بہت ساری وہ باتیں بتائیں جو ہم ایس آئی یو ٹی کے بارے میں ہم نہ جانتے تھے واقعی اصل مسیحا ڈاکٹر ادیب الحسن صاحب جیسے ہی ہوتے اور اُنکے ساتھی اُنکے ساتھ ایک خاندان کی طرح جڑے ہوئے ۔ سب سے زیادہ جس چیز نے ہمیں متاثر کیا وہ دی زین العابدین اسکول آف میڈیکل ٹکنولوجی جو 2005ء میں قائم کیا گیا تھا۔۔۔جہاں میڈیکل ٹیکنالوجی کے مختلف مضامین میں چار سالہ بی-ایس ڈگری دی جاتی ہے (ان میں سے 58 فی صد عورتیں تھیں)- ان میں آپریشن تھیٹر سائنس سے لیکر نیوکلیر میڈیسن اور ریڈیو تھیریپی کے مضامین شامل ہیں۔۔۔
چونکہ ایس آئی یو ٹی تعلیم کو بھی بنیادی حق سمجھتا ہے ٹکنیکل تعلیم کو بھی اپنے مشن کا حصہ بنایا ۔۔جتنی باتیں اُِنھوں نے ہمیں بتائیں ہم نے کوشش کی کہ آپ لوگوں سے شئیر کریں جو باتیں ہمیں یاد رہ گیئں ہیں کوشش کی کہ آپ سب کو بھی بتائیں اگر کہیں غلطی کر گئیے ہیں تو امید ہے ڈاکٹر فاخر رضا اصلاح کر دیں گے۔۔۔
ہمارے لئیے یہ ایک خوش آئند خبر سے کم نہ تھی کہ ایس آئی یو ٹی میں ایک خوبصورت لائبریری بھی موجود ہے جو ہمیں ڈاکٹر رضا نے ہمیں دیکھائی ۔
ڈھیر ساری دعائیں ڈاکٹر فاخر رضا بیٹے کے لئیے جیتے رہیں اور دن دونی اور رات چوگنی ترقی حاصل اور پروردگار انکو اپنے نیک مشن میں کامیابیاں عطا فرمائے
آمین الہی آمین

آخری تدوین: