عبداللہ محمد کے کمالات

یاز

محفلین
ایک جن کا بچہ کوہ قاف سے بھاگ کے انسانی آبادی میں آ گیا۔
اس نے سوچا کہ کسی کو ڈرانا چاہئے۔
سامنے سے عبداللہ محمد صاحب آتے دکھائی دیئے۔ فورا" ان کے سامنے پہنچا اور لگا قہقہہ لگانے۔
عبداللہ نے کہا کہ کیا ہوا بھائی۔
جن بولا کہ ابے مجھے نہیں پہچانتا۔ میں جن کا بچہ ہوں۔

عبداللہ: اچھا تو وہ تم ہو جس کے بارے میں ابھی مسجد میں اعلان ہو رہا تھا کہ "جن کا بچہ ہے، وہ آ کے لے جائیں"۔
 
عبداللہ بھائی کا رونا

گھر میں سب سے چھوٹا ہوں... آدھی زندگی دروازہ کھولنے اور بند کرنے میں.... اور آدھی پانی پلانے میں گزار گئی
 
یاز

محفلین
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ہم عبداللہ محمد صاحب سے ملنے گئے۔ ابھی گھر کے قریب ہی پہنچے تھے دیکھا گھر کے باہر ہی گلی میں عبداللہ کے ہمسائے زمان صاحب (جو پیشے کے اعتبار سے پہلوان بھی تھے) عبداللہ کی دھنائی کر رہے تھے۔
ہم فوراً بیچ میں پڑے اور مشکل سے عبداللہ کی جان چھڑائی۔ جب اوسان بحال ہوئے تو عبداللہ سے پوچھا کہ کیا معاملہ تھا بھئی۔ زمان صاحب یوں کیوں پیٹ رہے تھے۔

عبداللہ نے کراہتے ہوئے جواب دیا "پتا نہیں ان کو کیا ہوا۔ میں نے تو ان کی ہاں میں ہاں ملائی تھی۔ اس پہ لگے مجھے ہی پیٹنے۔ عجیب آدمی ہیں"۔

"لیکن تم نے کہا کیا؟" ہم نے پوچھا۔

عبداللہ (معصومیت سے): "زمان صاحب کہہ رہے تھے کہ میں اپنی بیٹی سے بڑا پیار کرتا ہوں۔
میں نے کہا کہ جی جی میں بھی"۔
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
یاز

محفلین
کرکٹ ورلڈکپ آنے میں چند ماہ رہ گئے تو عبداللہ محمد صاحب نے سوچا کہ میچ کے ٹکٹس خریدنے کے لئے پیسے جمع کئے جائیں۔ اور کچھ طریقہ نہ سجھائی دیا تو عبداللہ صاحب نے قلفیوں کی ریڑھی لگا لی۔
ابھی ریڑھی لگائے پہلا ہی دن تھا کہ ایک جانب سے بہت سے بچوں کا غول آیا اور قلفیوں پر ٹوٹ پڑا۔ عبداللہ صاحب نے پہلے کوشش کی کہ قلفیوں کو بچا لیں، لیکن جب دیکھا کہ کامیابی ممکن نہیں ہے تو خود بھی قلفیوں پر ٹوٹ پڑے اور لگے دونوں ہاتھوں سے قلفیاں کھانے۔
ہم نے یہ دیکھا تو سخت حیرانی ہوئی اور عبداللہ سے پوچھا کہ یہ کیا حرکت ہوئی۔
اس پہ عبداللہ نے جواب دیا "جناب ان بچوں نے قلفیوں کو چھوڑنا تو تھا نہیں، تو میں نے سوچا کہ جو خود کھا لیں، وہی بچت ہے"۔

واہ رے عبداللہ جی تہاڈیاں بچتاں
 
‏عبداللہ بھائی : مولوی صاحب، میری بیوی مجھ سے روٹھ کر میکے چلی گئی ہے ۔
مولوی : سبحان اللہ ۔ اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔
 
یاز

محفلین
عبداللہ بھائی پہلی بار جہاز میں بیٹھے،جہاز اڑنے لگا تو آنکھیں بند کر لیں۔
دو منٹ بعد آنکھیں کھولیں اور برابر بیٹھے ہوئے شخص سے بولے۔۔۔۔جناب ہم کتنی اونچائی پر ہیں؟ باہر آدمی چیونٹیوں کی طرح نظر آ رہے ہیں۔
وہ شخص غصے سے بولا۔۔۔۔یہ چیونٹیاں ہی ہیں،ابھی جہاز اڑا نہیں ہے۔
 
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ فوراً سے بیشتر ہنگامی حالات میں بندے کو "ناٹ فنی" کی ریٹنگ دی جائے- اور اسکا شمار بھی پہلی 6 ریٹنگ میں نہ ہو-
وغیرہ وغیرہ
 
‏عبداللہ بھائی بھابھی کو انگریزی سکھارہا تھے
بھابھی دوپہر میں:
"ڈنر لے لو جی"

عبداللہ بھائی : جاہل یہ لنچ ھے۔

بھابھی :جاہل ھوگے تم یہ رات کا بچا ھوا ھے:laughing:
 
یاز

محفلین
عبداللہ بھائی صبح صبح ڈاکٹر کے پاس گئے اور کہا کہ " ڈاکٹر صاحب میں جب ناشتہ کرتا ہوں تو پیٹ میں سخت درد ہوتی ہے"۔

ڈاکٹر: آپ صبح چائے پیتے ہیں یا کافی؟

عبداللہ: ڈاکٹر صاحب! رہنے دیجئے، کوئی تکلف نہ کیجئے۔
 
‏بھابھی : سنیں شکیلہ کا شوہر اسے بہت پیار کرتا ہے، صبح پیار، شام پیار، آپ اتنا پیار کب کرو گے؟

عبداللہ بھائی : ارے وہ چھوڑے تو مجھے موقع ملے نا :laughing::laughing:
 
شخصے نے کیا خوب کہا ہے گھر کی باتیں چار دیواری کے اندر ہی رہنی چاہئیے- کیوں ڈاکٹر صاحب پہ ہوئے مظالم کو یوں کھول کر بیان کر رہی ہیں-:p:D

‏عبداللہ بھائی بھابھی کو انگریزی سکھارہا تھے
بھابھی دوپہر میں:
"ڈنر لے لو جی"

عبداللہ بھائی : جاہل یہ لنچ ھے۔

بھابھی :جاہل ھوگے تم یہ رات کا بچا ھوا ھے:laughing:
 
غمناک و افسردہ و مایوس وغیرہ
مطلب چائے کے اتنا قریب لا کر انکار کروا دینا-
میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا-
چائے پر نو کمپرومائز---

عبداللہ بھائی صبح صبح ڈاکٹر کے پاس گئے اور کہا کہ " ڈاکٹر صاحب میں جب ناشتہ کرتا ہوں تو پیٹ میں سخت درد ہوتی ہے"۔

ڈاکٹر: آپ صبح چائے پیتے ہیں یا کافی؟

عبداللہ: ڈاکٹر صاحب! رہنے دیجئے، کوئی تکلف نہ کیجئے۔
 
یاز

محفلین
عبداللہ۔۔۔۔۔کیا آپ پرانی چیزیں خریدتے ہیں؟
دکاندار۔۔۔۔۔جی ہاں۔
عبداللہ۔۔۔۔۔میرے پاس نپولین کے زمانے کا ٹائپ رائٹر ہے۔
دکاندار۔۔۔۔۔۔لیکن اس وقت تو ٹائپ رائٹر ایجاد بھی نہیں ہوا تھا۔
عبداللہ۔۔۔۔۔اسی لیے تو نایاب ہے۔
 
‏بھابھی : شادی کےبعد آپ بہت بدل گئے ہیں آپ کا رویہ مجھ سے پہلےجیسا نہیں۔
عبداللہ بھائی
میں نےشادی سےپہلےکہاتھا میں شادی شدہ خواتین میں دلچسپی نہیں لیتا
 
عبداللہ بھائی ‏نجومی بن کر عورت کا ہاتھ دیکھتے ہوئے: تمھارا شوہر قتل ہو جائے گا.
عورت: وہ تو مجھے پتہ ہے تم یہ بتاؤ میں پکڑی تو نہیں جاؤں گی.:laughing:
 
Top