عبداللہ محمد کے کمالات

یاز

محفلین
عبداللہ بھائی پہلی بار چڑیا گھر گئے۔
ایک پنجرے میں بندر کو دیکھا تو اس کے پاس گئے اور ایک تنکا اٹھا کے اس کو چبھو چبھو کے تنگ کرنے لگے۔
اچانک بندر بولا: ابے کیا کر رہا ہے؟

عبداللہ بھائی گڑبڑا گئے اور بولے: معاف کیجئے گا حضور! میں سمجھا کہ شاید آپ جانور ہیں۔
 

یاز

محفلین
عبداللہ بھائی (سامنے بیٹھے بہت سے دوستوں سے مخاطب ہو کے): سب سن لو بھئی، میں کل شیر کے شکار پہ جا رہا ہوں۔

ایک دوست: واہ واہ، کیا بات وغیرہ۔ کس چیز سے شیر کا شکار کرو گے بھائی؟
عبداللہ: بارہ بور بندوق ساتھ لے کے جاؤں گا بھائی۔

دوسرا دوست: اور اگر گولی نشانے پہ نہ لگی تو؟
عبداللہ: دوسری گولی چلاؤں گا جناب۔

تیسرا دوست: اور اگر شیر نے چھلانگ لگا کے دوسری گولی سے بھی خود کو بچا لیا تو؟
عبداللہ: تو کیا ہوا۔ میرے پاس بہت سی گولیاں ہیں جناب۔

چوتھا دوست: اور اگر شیر کے چھلانگ لگانے سے بندوق ہی آپ کے ہاتھ سے گر گئی تو کیا ہو گا؟
عبداللہ: تو پھر میں بھاگ کے درخت پہ چڑھ جاؤں گا۔

پہلا دوست: اور اگر شیر بھی درخت پہ چڑھ گیا تو؟
عبداللہ: یار آپ سب لوگ پہلے مجھے یہ بتاؤ کہ آپ میرے ساتھ ہیں یا شیر کے ساتھ۔
 

یاز

محفلین
ایک بار عبداللہ بھائی الیکشن میں آزاد امیدوار کے طور پہ کھڑے ہوئے۔ ایک دن ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔
جوشِ خطابت میں تقریر کے دوران حاضرین سے کہنے لگے "میرے مخالفین کہتے ہیں کہ میں مغرور ہوں۔ آپ خود سوچیں اگر میں مغرور ہوتا تو تم جیسے ٹکے ٹکے کے لوگوں سے ووٹ مانگتا پھرتا"۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ تو خوب ہے بھیا، ساری باتیں جو غلط طور پر دوسروں سے منسوب تھیں اب پتا چلا کہ اصل کیا تھیں۔ مزید یہ کہ پہلے مختلف نام لکھنے پڑتے تھے پر وہ تھے اللہ کے بندے اب ڈائریکٹ اللہ کا بندہ ڈال دیا کہ اللہ کے بندوں کو تکلیف نہ ہو :)
 
جی جی وارث بھیا اگر حمیرا آونٹی اور قبلہ یاز کی یہ نوازش ایسے ہی جاری رہی تو جلد ہی ہم نیٹ کی دنیا کہ پاؤلی مشہور ہر جائینگے- بقول جنابِ رئیسانی صاحب شہرت، شہرت ہوتی ہے- وغیرہ وغیرہ

یہ تو خوب ہے بھیا، ساری باتیں جو غلط طور پر دوسروں سے منسوب تھیں اب پتا چلا کہ اصل کیا تھیں۔ مزید یہ کہ پہلے مختلف نام لکھنے پڑتے تھے پر وہ تھے اللہ کے بندے اب ڈائریکٹ اللہ کا بندہ ڈال دیا کہ اللہ کے بندوں کو تکلیف نہ ہو :)
 
تاخیر شادی کا سبب

بھابھی عبداللہ بھائی سے؛؛ میری شادی تو پڑھائی کی وجہ سے لیٹ ہوئی آپ کی شادی کیوں لیٹ ہوئی؟

عبداللہ بھائی ؛؛ میں صدقہ بہت کثرت
سے دیا کرتا تھا

بھابھی ؛؛ صدقہ سے شادی کا کیا تعلق ؟

عبداللہ بھائی ؛؛ صدقہ بہت سی بلائیں ٹال دیتا ھے، بس اس سال مصروفیت کی وجہ سے صدقہ نہیں دیا تو ہو گئی میری شادی!
 
عبداللہ بھائی : میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں
لڑکی: تم جانتے ہو میں وکیل ہوں ایسے پرپوزل عام لڑکیوں کو دیا کرو سمجهے...
عبداللہ بھائی : اچها، میں عبداللہ محمد ولد.... ، ساکن چک سترہ ڈی بی، تحصیل شیخوپورہ ، ضلع خانیوال ، موجودہ پتہ، مکان نمبر 483، گلی نمبر 61، آئی ٹین ون اسلام آباد، اپنی پوری دل جمعی اور ہوش وحواس میں بغیر کسی تیسرے فرد کے دباو یا خوف کے اپنے تمام فیصلے کرنے کا قانونی اور شرعی حق رکهتے ہوئے آپ یعنی مسمات علینا علوی بنت سلیم علوی، فلیٹ نمبر 99، بلاک نمبر 24، ڈپلومیٹک انکلیو 2، پی ایم کالونی، اسلام آباد کو اپنے دل و دماغ کو حاضر ناظر جان کر مکمل ہوش و حواس میں اعلانیہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں اپنے قول و فعل کا خود ذمہ دار ہوں اور امی ابو کی بهرپور خواہش کا احترام کرتے ہوئے آپ کو اپنے ہونے والے بچوں کی والدہ کے طور پر دیکهنا چاہتا ہوں اور اس کے علاوہ آپ کو انکار کرنے کا پورا حق دیتا ہوں اور آپ اس حق کو کسی طرح بهی استعمال کرنے میں آزاد ہیں تو آپ مسمی عبداللہ محمد ولد.... کی شرعی طریقے سے زوجہ بننے کے لیے راضی ہیں؟؟
لڑکی: امی ابو کو کل بهیجو گے یا پرسوں..؟؟

:laughing::laughing::laughing::laughing::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

شکیب

محفلین
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ فوراً سے بیشتر ہنگامی حالات میں بندے کو "ناٹ فنی" کی ریٹنگ دی جائے- اور اسکا شمار بھی پہلی 6 ریٹنگ میں نہ ہو-
وغیرہ وغیرہ
عبد اللہ بھائی آپ کہیں تو اپوزشن کے لیے فیلڈنگ جمائی جائے۔ :) :) :nailbiting:
 

یاز

محفلین
عبداللہ محمد صاحب کو پارک کے پاس سے گزرتے ہوئے بندر کا بچہ ملا۔۔وہ اسے چوراہے پر کھڑے ہوئے کانسٹبل کے پاس لے گئے اور دریافت کیا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔
کانسٹیبل نے کہا۔۔۔اسے چڑیا گھر لے جاؤ۔
اگلے دن کانسٹیبل نے دیکھا کہ عبداللہ بندر کے بچے کو لے کر کہیں جا رہے ہیں۔۔۔۔۔کانسٹیبل نے غصے سے کہا۔۔۔۔میں نے کہا تھا کہ اسے چڑیا گھر لے جاؤ۔
آپ کے کہنے کے مطابق میں کل اسے چڑیا گھر لے گیا تھا، آج تو اسے فلم دکھانے لے جا رہا ہوں۔۔۔۔عبداللہ نے معصومیت سے جواب دیا۔۔
 

یاز

محفلین
ڈاکٹر (عبداللہ محمد سے): یہ لیجئے دوا اور اس کو باہر لکھی ہوئی ہدایات کے مطابق استعمال کیجئے گا

عبداللہ بھائی (تین دن بعد): ڈاکٹر صاحب! آپ کی دوائی سے تو بالکل بھی فرق نہیں پڑا۔

ڈاکٹر: آپ نے دوائی کیسے استعمال کی
عبداللہ بھائی: اس کے باہر لکھا تھا کہ ڈھکن کو مضبوطی سے بند رکھیں۔ میں نے بھی ان تین دنوں میں ڈھکن کو مضبوطی سے بند رکھا ہے۔ پھر بھی فرق نہیں پڑا۔
 
تاخیر شادی کا سبب

بھابھی عبداللہ بھائی سے؛؛ میری شادی تو پڑھائی کی وجہ سے لیٹ ہوئی آپ کی شادی کیوں لیٹ ہوئی؟

عبداللہ بھائی ؛؛ میں صدقہ بہت کثرت
سے دیا کرتا تھا

بھابھی ؛؛ صدقہ سے شادی کا کیا تعلق ؟

عبداللہ بھائی ؛؛ صدقہ بہت سی بلائیں ٹال دیتا ھے، بس اس سال مصروفیت کی وجہ سے صدقہ نہیں دیا تو ہو گئی میری شادی!

محمد وارث بھائی ایک دفعہ یہ بھی آزما کر دیکھ ہی لیں ،شائد دوسری،تیسری ،چوتھی میں کامیابی حاصل ہو جائے۔۔
 

یاز

محفلین
ملازم (عبداللہ محمد سے): سر جی استری کرتے ہوئے آپ کے کوٹ کی جیب جل گئی ہے۔

عبداللہ: ارے تو پریشان کیوں ہو رہا ہے۔ میں نے اس سوٹ کے ساتھ ایک سپیئر کوٹ بھی بنوایا تھا۔ اس کی جیب کاٹ کے اس پہ لگا دو۔
 

محمد وارث

لائبریرین

یاز

محفلین
عبداللہ محمد: ۔۔۔۔اس گلاس میں کیا خوبی ہے؟۔
دکاندار:۔۔۔۔اس کو سو منزلہ عمارت سے گراؤ تو نناوے منزل تک نہیں ٹوٹے گا۔
عبداللہ: ۔۔۔۔واہ جی واہ۔۔۔۔۔۔پیک کر دو۔
 

سید عمران

محفلین
ویسے یاز اور حمیرا عدنان اگر عبد اللہ محمد پر اس خاص عنایا ت کا خاص سبب بھی بتا دیتے تو بہت سے خاص احباب بھی خاص طور پر مستفید ہوسکتے۔
 
حکومت پاکستان نے دس روپے والا نوٹ عبداللہ بھائی کی وجہ سے بند کیا ہے
نہیں یقین تو دیکھ لیں
FB_IMG_1476525450585_zpshkkja3f5.jpg

FB_IMG_1476525458275_zpso5l74fya.jpg

:rollingonthefloor::laughing:
 

یاز

محفلین
ویسے یاز اور حمیرا عدنان اگر عبد اللہ محمد پر اس خاص عنایا ت کا خاص سبب بھی بتا دیتے تو بہت سے خاص احباب بھی خاص طور پر مستفید ہوسکتے۔
عمران بھائی! وہ کیا ہے کہ عبداللہ محمد صاحب ہمارے خاص دوستوں میں سے ہیں۔ اور ایسی دل لگی خاص دوست کے ساتھ نہیں کریں گے تو اور کس سے کریں گے۔
ویسے بھی عبداللہ محمد صاحب کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایسی لطیف دل لگی کا برا نہیں مانتے۔ کیوں عبداللہ محمد جی؟
 
عمران بھائی! وہ کیا ہے کہ عبداللہ محمد صاحب ہمارے خاص دوستوں میں سے ہیں۔ اور ایسی دل لگی خاص دوست کے ساتھ نہیں کریں گے تو اور کس سے کریں گے۔
ویسے بھی عبداللہ محمد صاحب کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایسی لطیف دل لگی کا برا نہیں مانتے۔ کیوں عبداللہ محمد جی؟
جی جی وہی تو۔۔ یوں بھی یہ جو آپ نے خاص دوست کی اصلاح استعمال کر کے دل گارڈن گارڈن کیا ہے ناں۔۔حضوریہ تو آپکی نوازش ہے۔
 
Top