پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

پروگرام میں کافی ساری تبدیلیاں‌ہو چکی ہیں ، اور میں‌نے سوچا کہ پرانی معلومات کی تو اب ضرورت نہیں اس لیے اسی تھریڈ میں‌پرانی معلوما ت کی جگہ نئی شیرنگ کر رہا ہوں
اب پروگرام انپیج ٹو یونیکوڈ اور یونیکوڈ ٹو انپیج بھی کنورٹ کررہا ہے۔اور اس کیلئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ پہلے انپیج ٹیکسٹ یا یونیکوڈ ٹیکسٹ کو کاپی کر لیں اور اگر یونیکوڈ سے انپیج کنورٹ کرنا ہو تو ctrl+alt+I پریس کریں‌اور انپیج سے یونیکوڈ کنورٹ کرنا ہو تو ctrl+alt+U پریس کر یں‌اور جس ٹائپ میں‌کنورٹ کیا ہو اس میں‌جا کر پیسٹ کر لیں
لیکن اس سے پہلے بہتر ہے کہ پروگرام کو منیمائز کر لیں، تاکہ آپ کو بار بار میسج باکس ڈسٹرب نہ کرے ،پروگرام بیک گراونڈ میں اپنا کام کرتا رہے گا اور شارٹ کٹ کی کیلئے پروگرام کو فوکس کرنے کی ضرورت نہیں‌ہے۔منیمائز ہونے کی صورت میں پروگرام سسٹم ٹرے میں‌چلا جائے گا اورجسے ہی کنورٹنگ مکمل ہو گی سسٹم ٹرے میں‌میسج ڈسپلے ہو جائے گا جو کہ تھوڑی دیر بعد ختم ہوجائے گا ۔میسج ڈسپلے کے بعد آپ نے اسے جس ٹائپ میں‌کنورٹ کیا ہو اس پروگرام میں جا کر پیسٹ کر لیں۔
ایک اور مسلہ بھی درپیش تھا کہ اگر کوئی یونیکوڈ کی ایسی ویلیو جو کہ ہم نے پروگرام میں نہیں دی آجائے تو اس کے بعدکا ساراٹیکسٹ حزف ہوجاتا تھا( انپیج کے فارمیٹ میں کنورٹ کرتے ہوئے اس کے پیٹرن سے ذرا سا بھی ہٹ جائیں‌تو وہ اس کے بعد کا سارا ٹیکسٹ حذف کر دیتا ہے ) یہ عام طور پر عربی کی عبارت کنورٹ کرتے ہوئے مسلہ آتا تھا تو اس کیلیے میں‌نے یہ کیا کہ اب جب ایسا حرف آئے گا تو اس کی جگہ پر [?] نشانی آجائے گی اور پھرآپ اسے آسانی سے تبدیل کر سکیں گے جیسے
للهم صلي على محمد
و على آل محمد
كما صليت على إبراهيم
و على أل إبراهيم
ا نك حميد مجيد

کو کنورٹ کرتے ہوئے اسے ایسے ڈسپلے کرے گا

لل[؟]م صلي عل[؟] محمد
و عل[؟] آل محمد
[؟]ما صليت عل[؟] إبرا[؟]يم
و عل[؟] أل إبرا[؟]يم
ا ن[؟] حميد مجيد

ایک اور آئیڈیا بھی میرے ذہن میں‌ہے کہ ہم ان علامات کو آئڈینٹی فائی کر کے اس کی جگہ پر انپیج کی ویلیو جو کہ انہیں سوٹ کریں وہ لگا دیں گے۔خیر اس میں‌آپ ساتھیوں کا تعاون بھی درکار ہو گا کہ اگر ایسا کوئی حرف نظر آئے تو اسے بتاتے جائیں‌اور میں‌ان کی ویلیو ڈالتا جاوں گا۔
پندرہ بیس صفحات تو میں نے کنورٹ کیے ہیں اور بغیر کسی مسلے کے ٹھیک ٹھیک کام کر رہا ہے ،زیادہ صفحات ہونے کی صورت میں‌ہینگ ہونے کا خطرہ رہے گا اس کا حل انشاءاللہ فائل کنورٹنگ میں نکالیں گے
باقی فائل کنورٹنگ تو اسی طرح ہو رہی ہے۔
دیکھ کر رائے اور غلطیوں‌کی نشاندہی کریں تاکہ اس میں اور بہتری لائی جاسکے
نئے ساتھیوں کیلیے کہ اسے چلانے کیلیے آپ اپنے کمپیوٹر میں‌ ڈاٹ نیٹ کا 5۔3 فریم ورک انسٹال کر لیں اس کے بعد ہی پروگرام چلے گا

ایکزی فائل
http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter.exe

اب تک کا سورس کوڈ

http://dl.dropbox.com/u/2700846/_InPageConverter.zip
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ ابرار۔ یہ تو مقابلے پر ڈیویلپمنٹ ہو رہی ہے۔ :)
آپ پلیز ریپڈ شئیر کی بجائے کسی اور فائل ہوسٹ پر فائلیں اپلوڈ کرکے ان کا ربط یہاں شئیر کر دیں۔ جزاک اللہ خیر۔
 
بہت شکریہ ابرار۔ یہ تو مقابلے پر ڈیویلپمنٹ ہو رہی ہے۔ :)
آپ پلیز ریپڈ شئیر کی بجائے کسی اور فائل ہوسٹ پر فائلیں اپلوڈ کرکے ان کا ربط یہاں شئیر کر دیں۔ جزاک اللہ خیر۔
میں نے 4شیئر پر اپلوڈ کر دیا ہے آپ ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں ویسے ڈیولپمنٹ کے کام کی محفل پر ہی اپلوڈ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔:party:
دوسرا نبیل بھائی میں کسی مقابلے کی وجہ سے نہیں‌بلکہ سی شارپ میں‌کم علمی کی وجہ سے اس سے بھاگ گیا تھا ، اگر آپ کا ہاتھ وی بی پر بھی چلتا ہے تو اس کے اچھے فیچر اس میں ڈال دیں میں نے سورس بھی ساتھ ہی شیئر کر دیا ہے۔تو مل کر دونوں‌یا اگر کوئی اور بھی شامل ہونا چاہے اس کو مکمل کرتے ہیں تو یہ تو اچھی بات ہوگی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابرار، میں وی بی سے ہمیشہ الرجک رہا ہوں۔ :) اب تو وی بی باقاعدہ آبجیکٹ اوینٹڈ لینگویج بن چکی ہے، مجھے وی بی 6 میں کچھ عرصہ کام کرنا پڑا تھا اور اس کے بعد میں نے توبہ کر لی تھی۔ :)
بہرحال، میرے خیال میں متوازی ڈیویلپمنٹ جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگر آپ کے کنورٹر سے بہتر نتائج ملتے ہیں تو پھر اس کی ڈیویلپمنٹ کو ہی جاری رکھنا چاہیے۔ اس طرح میں بھی دوسرے پراجیکٹ پر توجہ مبذول کر سکوں گا۔
میرے خیال میں ان پیج سے یونیکوڈ ٹیکسٹ کنورژن کا مسئلہ حل ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اب ہمیں ان پیج کے ڈاکومنٹ کی فائل فارمیٹ کے بارے میں بھی تحقیق کرنا چاہیے تاکہ اس سے فارمیٹ اٹریبیوٹ بھی پڑھے جا سکیں۔ اس طرح انپیج ڈاکومنٹس کو رچ ٹیکسٹ میں کنورٹ کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔ لیکن اس کے لیے کافی ریورس انجینیرنگ درکار ہوگی۔ اس کے بارے میں میں علیحدہ موضوع کا آغاز کروں گا۔
 
نعیم سعید

محفلین
ابرار بھائی!
جزاک اللہ! میں نے جلد جلدی میں چیک کیا ہے کیونکہ گھر جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ واقعی ان پیج کے تقریباً تمام کریکٹر درست کنورٹ ہو رہے ہیں، البتہ ہر نئے پیرے کی ابتداء میں مختلف غیر ضروری کریکٹر کیوں بن رہے ہیں اس مسئلہ کو بھی قابو کرنا بہت ضروری ہے۔ دوسرا آپ نے اپنے کنورٹر میں بیرونی رپلیسمنٹ والی سہولت کو شامل کیوں نہیں کیا؟
 
نعیم سعید

محفلین
ابرار، میں وی بی سے ہمیشہ الرجک رہا ہوں۔ :) اب تو وی بی باقاعدہ آبجیکٹ اوینٹڈ لینگویج بن چکی ہے، مجھے وی بی 6 میں کچھ عرصہ کام کرنا پڑا تھا اور اس کے بعد میں نے توبہ کر لی تھی۔ :)
بہرحال، میرے خیال میں متوازی ڈیویلپمنٹ جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگر آپ کے کنورٹر سے بہتر نتائج ملتے ہیں تو پھر اس کی ڈیویلپمنٹ کو ہی جاری رکھنا چاہیے۔ اس طرح میں بھی دوسرے پراجیکٹ پر توجہ مبذول کر سکوں گا۔
میرے خیال میں ان پیج سے یونیکوڈ ٹیکسٹ کنورژن کا مسئلہ حل ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اب ہمیں ان پیج کے ڈاکومنٹ کی فائل فارمیٹ کے بارے میں بھی تحقیق کرنا چاہیے تاکہ اس سے فارمیٹ اٹریبیوٹ بھی پڑھے جا سکیں۔ اس طرح انپیج ڈاکومنٹس کو رچ ٹیکسٹ میں کنورٹ کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔ لیکن اس کے لیے کافی ریورس انجینیرنگ درکار ہوگی۔ اس کے بارے میں میں علیحدہ موضوع کا آغاز کروں گا۔

نبیل بھائی!
ابھی سے ڈرانے والی باتیں نہ کریں، :shameonyou: بے شک آپ کی بات درست ہے کہ ایک پروجیکٹ پر دو لوگوں کی علیحدہ علیحدہ محنت کرنے سے زیادہ بہتر ہوتا کہ ایک ساتھ ہی یہ محنت ہوتی۔ مگر اب کیونکہ کام دونوں طرف ہی کافی ہوچکا ہے، تو میری درخواست یہ ہوگی کہ درمیانی حالت میں کسی کو بھی نہ روکا جائے، کم از کم مکمل کنورٹنگ کے فیز کو دونوں پروگرامز میں پورا کیا جائے۔ اس کے بعد آگے کے لیے بے شک باہمی مشورہ سے کسی ایک پروگرام کو آگے بڑھایا جائے۔
ابھی دیکھیں چند دن پہلے شارق بھائی کے کنورٹر کے مسائل درست کرنا چاہ رہے تھے، ابھی وہ مکمل بھی نہ ہوسکے تھے کہ آپ کے پروجیکٹ کے شروع ہونے کے بعد وہ بیچ ہی میں رہ گیا۔ اور اگر اب آپ نے ابرار بھائی کے پروجیکٹ کو دیکھ کر اپنا پروجیکٹ بیچ میں چھوڑا تو ایک خطرہ یہ پیدا ہو جائے گا کہ ابرار بھائی کے بعد بھی کسی نے ایسا پروجیکٹ شروع کردیا تو ہمارا کیا ہوگا۔ عارف بھائی کے بنائے ہوئے ’کنورٹر پیکیج‘ کی تعداد میں تو اضافہ ضرور ہو جائے گا، مگر پرفیکٹ کوئی ایک بھی نہ ہوگا۔
میں تو یہی درخواست کروں گا کہ ماہرین کی ٹیم میں کچھ اضافہ کر کے دونوں ہی کو مکمل کیا جائے۔ اب میرے بس میں تو ’شکریہ‘ کا بٹن دبانے سے زیادہ اور کچھ ہے نہیں۔مجھے تو نہ سی شارپ آتی اور نہ وی بی، مگر پھر بھی آپ لوگوں کے ساتھ ہوں۔ ان شاء اللہ۔:praying:
 
اگر کسی کے پاس انپیج میں لکھی ہوئی کتاب وغیرہ ہے تو مجھے بھیجیں‌کیونکہ میرے پاس تجربہ کرنے کیلئے کچھ خاص نہیں‌ہے تفسیر اور قرآن پاک انپیج میں لکھا ہوا ہے لیکن اس میں ایکسٹرا کریکٹر اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ صیح سے اندازہ نہیں ہوتا ،ابھی اگر نعیم بھائی کی یہ فائل میرے پاس نہ ہوتی تو میں ان مسائل پر آسانی سے قابو نہیں پاسکتا تھا۔اس کے علاوہ آپ بھائی بھی اس کو چیک کریں اور جو خامی ہو اس کی نشاندہی کر دیں انشاء اسے دور کرنے کی کوشش کروں گا۔
ریپلیسمنٹ کی فائل بھی انشاء اللہ جلد ہی اٹیچ کر دوں گا۔
 
arifkarim

معطل

شکریہ ابرار، جیتے رہو!
نعیم سعید صاحب ماشاءاللہ سے کمپوزر ہیں اور آپکے پاس ہزاروں صفحات پر مبنی کتب بھی انپیج فارمیٹ میں‌موجود ہے۔ امید آپکو یہ کتب بذریعہ ذاتی پیغام مل جائیں گی کیونکہ یہ کتب عموماً کاپی رائٹ ہوتی ہیں۔ نیز آپنے ابھی تک ڈراپ باکس کو درست طور پر استعمال نہیں کیا ہے۔ کیونکہ 4shared یا rapidshare والے لنکس کچھ ہی عرصہ بعد ایکسپائر ہو جاتے ہیں۔ بعد میں کسی نے یہ اتارنے ہوئے تو وہ کیا کرے گا؟
 
arifkarim

معطل
ابرار، آپکی پوسٹ کا تفصیلی جواب ملاحضہ ہو:
b086.gif
جمیل نوری نستعلیق کے القابات لگیچرز کوڈز:
http://arifkarim.no/Public/Alqabat Ligature Codes.txt
 
مدیر کی آخری تدوین:
عارف بھائی بہت شکریہ کہ آپ نے اتنی تفصیل سے جواب دیا ، لیکن کیا آپ نے پروگرام کو ڈاون لوڈ کر کے چیک کیا ہے کیوں کہ یہ تصاویر پرانی ہیں میں نے جو فائل اپلوڈ کی ہیں ان میں یہ غلطیاں نہیں ہیں ، ابھی آپ نے جو ملٹی پلائی x کی ویلیو بتائی ہے وہ میں نے ڈال دی ہے 00D7 وہ بھی ٹھیک ہو گئی ہے آپ اس
http://dl.getdropbox.com/u/2483063/Inpage2Uni%20%28Sample%20Text%29.rar
فائل کو ڈاونلوڈ کر کے کنورٹ کر کے چیک کریں بلکہ یہ لیں‌نیا پروگرام اور بالکل کلین ٹیکسٹ فائل کا مزہ اٹھائیں،میں نے انپیج کی فائل کا آغاز اور اختتام اور بیچ میں آنے والے کریکٹر کو آیڈ نٹیفائی کر لیا ہے :) اس میں جو ایرر ہوں وہ مجھے بتائے گا اور انشاءاللہ اسے بھی ٹھیک کر دوں گا
 
نعیم سعید

محفلین
اگر کسی کے پاس انپیج میں لکھی ہوئی کتاب وغیرہ ہے تو مجھے بھیجیں‌کیونکہ میرے پاس تجربہ کرنے کیلئے کچھ خاص نہیں‌ہے تفسیر اور قرآن پاک انپیج میں لکھا ہوا ہے لیکن اس میں ایکسٹرا کریکٹر اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ صیح سے اندازہ نہیں ہوتا ،ابھی اگر نعیم بھائی کی یہ فائل میرے پاس نہ ہوتی تو میں ان مسائل پر آسانی سے قابو نہیں پاسکتا تھا۔اس کے علاوہ آپ بھائی بھی اس کو چیک کریں اور جو خامی ہو اس کی نشاندہی کر دیں انشاء اسے دور کرنے کی کوشش کروں گا۔
ریپلیسمنٹ کی فائل بھی انشاء اللہ جلد ہی اٹیچ کر دوں گا۔

ابرار بھائی! ان پیج کی فائل ذاتی پیغام میں بھیج دی ہے۔
 
جی دیکھ چکا ہوں او راپڈیٹ ہوچکی ہیں ساتھی نئے لنک سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں

http://dl.getdropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter.exe
اس پروگرام کو چیک کریں یہ انپیج 4۔2 میں چیک کیا جاچکا ہے کیونکہ اس میں فائل کے آغاز کے بعد پروگرام کنورٹنگ شروع کرتا ہے ہو سکتا ہے وہ دوسرے ورژن میں ایسا نہ کر سکے کیونکہ اکثر نئے ورژن میں‌کچھ تبدیلیاں کی جاتی ہیں‌اس لیے اگر کسی کے پاس ایسا مسلہ بنے تو وہ فائل اور اسی ورژ ن میں 7،8 اور فائلز مجھے بھجوا دیں تاکہ میں ان پر بھی کام کر سکوں
 
نعیم سعید

محفلین
محترم اعجاز صاحب! کہاں ہیں آپ؟
آپ کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ابرار بھائی کے کنورٹر میں آپ کی مطلوبہ سہولیت مہیا کر دی گئی ہے۔ یعنی مختلف ٹیکسٹ باکس میں لکھی گئی عبارات کا ایک ساتھ آسانی سے کنورٹ ہونا، جی میں نے ابھی چیک کیا ہے بڑے مزے سے ایک سے زائد ٹیکسٹ باکس والی عبارات ایک ساتھ کنورٹ ہو رہی ہیں۔ آپ نے وہ جو ’گھی شکر‘ جمع کر رکھا تھا وہ لے آئیں چاہیں ابرار بھائی کو کھلائیں یا ان کے کی بورڈ ماؤس کو۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی!
ابھی سے ڈرانے والی باتیں نہ کریں، :shameonyou: بے شک آپ کی بات درست ہے کہ ایک پروجیکٹ پر دو لوگوں کی علیحدہ علیحدہ محنت کرنے سے زیادہ بہتر ہوتا کہ ایک ساتھ ہی یہ محنت ہوتی۔ مگر اب کیونکہ کام دونوں طرف ہی کافی ہوچکا ہے، تو میری درخواست یہ ہوگی کہ درمیانی حالت میں کسی کو بھی نہ روکا جائے، کم از کم مکمل کنورٹنگ کے فیز کو دونوں پروگرامز میں پورا کیا جائے۔ اس کے بعد آگے کے لیے بے شک باہمی مشورہ سے کسی ایک پروگرام کو آگے بڑھایا جائے۔
ابھی دیکھیں چند دن پہلے شارق بھائی کے کنورٹر کے مسائل درست کرنا چاہ رہے تھے، ابھی وہ مکمل بھی نہ ہوسکے تھے کہ آپ کے پروجیکٹ کے شروع ہونے کے بعد وہ بیچ ہی میں رہ گیا۔ اور اگر اب آپ نے ابرار بھائی کے پروجیکٹ کو دیکھ کر اپنا پروجیکٹ بیچ میں چھوڑا تو ایک خطرہ یہ پیدا ہو جائے گا کہ ابرار بھائی کے بعد بھی کسی نے ایسا پروجیکٹ شروع کردیا تو ہمارا کیا ہوگا۔ عارف بھائی کے بنائے ہوئے ’کنورٹر پیکیج‘ کی تعداد میں تو اضافہ ضرور ہو جائے گا، مگر پرفیکٹ کوئی ایک بھی نہ ہوگا۔
میں تو یہی درخواست کروں گا کہ ماہرین کی ٹیم میں کچھ اضافہ کر کے دونوں ہی کو مکمل کیا جائے۔ اب میرے بس میں تو ’شکریہ‘ کا بٹن دبانے سے زیادہ اور کچھ ہے نہیں۔مجھے تو نہ سی شارپ آتی اور نہ وی بی، مگر پھر بھی آپ لوگوں کے ساتھ ہوں۔ ان شاء اللہ۔:praying:
نعیم، آپ فکر نہیں کریں۔ میں اپنی جانب سے بھی اس پروگرام کی ڈیویلپمنٹ جاری رکھوں گا۔ البتہ اس کی اپڈیٹ فراہم کرنے کا وقفہ کچھ زیادہ ہو سکتا ہے۔ فی الحال عدیم الفرصتی کی بنا پر میں اس کی ڈیویلپمنٹ کو زیادہ وقت نہیں دے پا رہا ہوں۔ بہرحال میں کوشش کروں گا کہ ابرار کے کنورٹر کی اضافی فیچرز بھی اپنے پروگرام میں شامل کر دوں۔ آپ جو فائلیں ابرار کو بھیجیں، ان کا ربط مجھے بھی ارسال کر دیا کریں تاکہ ٹیسٹنگ میں آسانی رہے۔
 
جزاک اللہ نبیل بھائی! :applause:
کوئی بات نہیں آپ اپنی سہولت سے وقت دیں، ہم تحمل کے ساتھ انتظار کریں گے۔ :yawn:
جی میں ان شاء اللہ سب فائلوں کا ربط آپ کو بھیج دوں گا۔
 
الف عین

لائبریرین
ابھی چیک کر کے رپورٹ کرتا ہوں، آج دن میں تو یہ آئ این پی فائل کو پڑھ رہا تھا لیکن محض ایک فریم میں، جو شروع کا ہو۔
 
الف عین

لائبریرین
نہیں نعیم اور ابرار، وہی بات اب بھی ہے، البتہ رپلیس مینٹ کچھ بہتر ہے۔ ذرا تفصیل سے بعد میں دیکھتا ہوں۔
 
ابھی چیک کر کے رپورٹ کرتا ہوں، آج دن میں تو یہ آئ این پی فائل کو پڑھ رہا تھا لیکن محض ایک فریم میں، جو شروع کا ہو۔

میں انپیج کے استمال سے اتنا واقف نہیں ہوں اس لیے آپ سے پوچھ رہا ہوں کہ یہ فریم کیا ہوتا ہے ،اور ذرا تفصیل سے بتائیں تو انشاءاللہ اسے بھی ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
دوسرا اس میں‌ابھی تک ہم نے ریپلیسمنٹ کااستمال شروع نہیں کیا، کریکٹر ٹو کریکٹر کوشش کر رہے ہیں۔
 
Top