لیکن ریپلیسمنٹ والی خوبی اب ضروری بنتی جا رہی ہے۔ مثال کے طور پر ہمارے ایک سب ایڈیٹر کو یہ علت لاحق ہوگئی ہے کہ (سپیل چیکر کی نشاندہی کے باوجود) ورڈ میںایڈیٹنگ کرتے ہوئے وہ بڑے یے (ے) کے بعد سپیس نہیں دیتے اور کنورٹ ہوتے وقت یہ لفظ اگلے لفظ سے مل جاتا ہے ۔ ایسی انوکھی چیزوں سے نمٹنے کا حل ریپبلیسمنٹ کا اختیار صارف کو دینے میں ہی ہے۔
ان پیج کا تو میںبھی مخالف ہو چلا ہوں لیکن پیج میکنگ کے لیے کیا کیا جائے۔ کوئی دوسرا سافٹ ویئر(مثلآ پبلشر) استعمال کریں بھی تو پورے عملے کو تربیت دینی ہوگی جو کہیں بڑا دردِسر ہے۔
عارف انجم بھائی میں نے "ے" کا اختیار اب استمال کرنے والے کو دے دیا ہے،نعیم بھائی نے مجھ سے اس بارے میںبات کی تھی لیکن میں اسے صیح سے سمجھ نہیں سکا تھا ، اور ہر مسلے کو ریپلیسمنٹ میں حل کرنا زیادہ مشکل ہے کیونکہ ہم کتنے الفاظ اس میں شامل کر سکتے ہیں،اس کے بجائے اگر کنورٹ کرتے ہوئے اسے صیح طریقے سے حل کر لیا جائے تو وہ زیادہ بہتر رہتا ہے،اور جو مسائل ہم کنورٹنگ میں حل نہ کر سکے اسے پھر ریپلسمنٹ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
لیکن اس کیلیے آپ ساتھی اگر ساتھ ساتھ بتاتے،اور سمجھاتے جائیںگے تو میں اسے صیح طریقے سے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔اس لئے جو پریکٹیکل ریکوائرمنٹس ہیں انہیںبلا جھجھک بتائیںانشاءاللہ ہم ان پر ضرور قابو پالیں گے ، تاکہ ان قبضہ گروپوں سے جان چھوٹے
مستقبل کیلیے جو ہمارے ذہن میںایک خاکہ سا ہے اسے آپ دیکھیں اور ان میں جو کچھ آپ اور اضافہ کروانا چاہتے ہیں اسے بھی بتائیںتاکہ ہم پریکٹیکل ضروریات کے مطابق اسے نئی شکل دے سکیں اور دوسرا میں انپیج سے اتنا ہی واقف ہوں کہ اب تک انپیج میںشائد سب ملا کر 30،35 صفحات اپنی پوری زندگی میں لکھنے کی ضرورت پڑی ہوگی۔اور وہ بھی بالکل سادہ سا ،اسلیے اپنی کم علمی کی وجہ سے سب مسائل سمجھ نہیںسکتا آپ ساتھی رہنمائی کریں تو انشاءاللہ یہ سب ٹھیک ہوجائیں گے۔
۔۔۔
اور آج کل میںساتھ ساتھ عربی کو سیٹ کرنے اور اردو یونیکوڈ کی ویلیوز کو سیٹ کرنے کی کوشش کررہا ہوں،کیونکہ اردو یونیکوڈ ویلیوز انپیج سے تعداد میںزیادہ ہیں۔
دوسراآپ نے تصوریر میںدیکھا ہو گا کہ پشتو اور سندھی بھی ہمارے ہدف میںہے ،لیکن اس کیلیے ساتھی جو یہ زبانیںجانتے ہوں اور انپیج میں کام کا بھی تجربہ رکھتے ہوں وہ مجھ سے پی ایم کے ذریعے رابطہ کریں تاکہ ان پر بھی کام کاآغازکیا جاسکے
نئی فائل آپ تھریڈ کے آغاز سے بھی ڈاولوڈ کر سکتے ہیں
اور اس لنک سے بھی
اس میںاگر آپ نے یونکیوڈ میں" بے کار " لکھا ہے تو وہ انپیج میںبھی " بے کار " ہی نظر آئے خواہ آپ نے سپیس ڈالی ہو یا نہ اور اگر آپ نے انپیج میں" بیکار " بڑی ے کے ساتھ لکھا ہے تو وہ یونیکوڈ میں " بےکار " ہی نظر آئے گا بجاے بیکار کے۔ لیکن اسکیلیے چیک باکس سیلکٹ ہونا چاہیے جو کہ ڈیفالٹ طور پر میں نے سیٹ ہی رکھا ہے