محمود احمد غزنوی
محفلین
طارق فریگیٹس والی پوسٹ میں تصاویر نظر نہیں آرہیں۔۔۔
اوکے اب لگا دیتے ہیں سرکارطارق فریگیٹس والی پوسٹ میں تصاویر نظر نہیں آرہیں۔۔۔
پچھلے صفحے پر ایک آخر میں کہانی درج کی ہے وہ دیکھیں ذرابہت خوب پاکستانی بھائی
اور اگر انہوں نے کہہ دیا تمھیں بھیجا تھا ٹاسک فورس151 میں لڑنے نا کہ سٹوریاں سنانے تب ؟عمران بھائی ۔۔۔ ۔۔۔
اچھا ایک کام تو کریں۔۔۔ ۔صومالی قزاقوں کی کہانی اور اس میں پاکستانی بحریہ کا کردار اس پر ایک دھاگہ بنائیں۔۔۔ سننے میں آتا ہے کہ پاکستان نے بھی اپنے جہاز قزاقوں سے لڑنے کو بھیجے تھے۔۔
اور اگر انہوں نے کہہ دیا تمھیں بھیجا تھا ٹاسک فورس151 میں لڑنے نا کہ سٹوریاں سنانے تب ؟
ایڈریس سے دیں ان کو دے دوں گا تا کہ انہیں ڈھوندھنے اور کمپیوٹر آن کرنے کی ضرورت محسوس نا ہوتو ان کی ہم سے بات کروا دیجیے گا
ایڈریس سے دیں ان کو دے دوں گا تا کہ انہیں ڈھوندھنے اور کمپیوٹر آن کرنے کی ضرورت محسوس نا ہو
کمبائنڈ ٹاسک فورس ون فائیو ون کا ہیڈ کوارٹر جبوتی ہے اور امبولی ائیر بیس جبوتی ان کا مرکز ہے اس میں کئی ملک شامل ہیں جن میں پاکستان بھی ہے ۔ہر بار ایک سب میرین ایک فریگیٹ اور ایک سپورٹ شپ جاتے ہیں 3 مہینے کے لیے اینٹی پائیریسی آپریشنز پر ۔یہ لوگ پٹرولنگ کرتے ہیں اور جہازوں کی نگرانی بھی جہاں ضرورت پڑے چیکنگ بھی ۔ یہ کوئی جنگ نہیں ہے کہ کارنامے ہوں گے سادا سے مشن ہیں کبھی گرفتاریوں ہو جاتی ہیں کبھی مین گن سے ایک دو فائر کر کے ڈرا دیا جاتا ہے بس آپ کیا جاننا چاہتے ہیں اینٹی پائرئیسی کے بارے میں؟
اچھا آپ بات کہ تہہ والی بات کر رہے ہیں اس پر ایک موضوع ہو سکتا ہے میں سمجھا تھا آپ عسکری نوعیت جاننا چاہتے ہیں ان آپریشنز کی ۔ چلیں اس پر بات کریں گے پھر اگلے ہفتے ۔میں نے انٹرنیٹ پر تھوڑا سا پڑھا تھا صومالی قزاقوں کے بارے میں۔ تو کچھ ایسا امپریشن محسوس ہوا کہ ان کی پہنچ بحرِ ہند اور اس سے آگے بھی ہے۔ یعنی وہ صومالیہ سے یہاں تک آ کر جہاز اغوا کر لیتے ہیں؟ مزید یہ کہ اتنے تاوان وہ کس کام کے لیے استعمال کرتے ہیں؟ دنیا بھر کی نیویز کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں آخر کیوں؟ کیا کوئی عالمی سطح کی سازش ہے؟ مزید یہ کہ پاکستان میں گورنر سندھ عشرت العباد اور ایک سی پی ایل سی والے صاحب شاید احمد چنائے نام ہے وہ پاکستانیوں کو چھڑانے کے لیے تاوان کی رقم کا چندہ کرتے ہیں اور کافی لوگوں کو چھڑا بھی چکے ہیں۔ جن میں صرف پاکستانی ہی نہیں بھارتی بھی تھے۔ اور خبریں ایسی آتی ہیں کہ احمد چنائے صاحب دبئی میں قزاقوں سے رابطے میں ہیں اور مذاکرات کر رہے ہیں رقم کم کروا رہے ہیں وغیرہ۔۔۔ تو رابطے کون کرواتا ہے؟ کیا قزاقوں کے سامنے دنیا کی نیویز اتنی بے بس ہیں کہ تاوان دینا ہی پڑتا ہے؟