تازہ کیفیت نامے

اگر نامِ محمد را نیا وردے شفیع آدم
نہ آدم یافتے توبہ، نہ نوح از غرق نجینا


اگر آدم علیہ السلام نامِ محمد ﷺ کو اپنا شفیع نہ بناتے،
تو نہ آدم علیہ السلام توبہ کو پاتے اور نہ نوح علیہ السلام غرقابی سے نجات پاتے۔۔۔
(علامہ عبدالرحمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ)
سیما علی
سیما علی
خَاتَم النَبيّنَ شَفيع المُذنِبينَ اَنيسِ الغَريْبينَ رَحمًةٍ لِّلعٰالَمينَ
بعد میں سارے نبیوں کے آئے ہیں وہ، بخشوائیں گے ہر اِک گناہگار کو،
ہر مسافر کی کرتے ہیں غمخواریاں، رحمتیں بانٹتے ہیں وہ سنسار کو
رَاحَة ِ العَاشِقينَ مُرَادِ المُشتاقينَ شَمس العَارِفينَ سِراجِ السَّالِكينَ
عاشقوں کے دلوں کی وہ تسکین ہیں، اورمُرادِ ہر اِک صاحبِ شوق کی،
حق شناسوں کےخورشید وخاور ہیں وہ، سالِکینِ رہِ عشق کی روشنی
سیما علی
سیما علی
اَللّهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيّدِنا وَمَولانَا مُحَمَّدٍ صَاحِبِ التَّاج وَالْمِعرَاج وَالْبُراق وَالعَلَمْ دَافِع البَلاءِ وَالوَبَاءِ وَالقَحطِ وَالمَرَضِ وَاَلَم
صاحبِ تاج وہ، شاہِ معراج و، شہسوارِ براق و امیرِ عَلَم،
دافعِ ہر بلا، دافعِ ہر وبا دافعِ قحط وامراض و رنج و الم
1727563578272.pngتین میں سے دو دنیا چھوڑ چکے
جاسمن
جاسمن
اللہ پاک آپ کو کامل ایمان، کامل صحت، خوشیوں اور آسانیوں والی لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین!
سیما علی
سیما علی
آمین
کون کسی کے ساتھ ہمیشہ رہتا ہے
لیکن اک احساس کا رشتہ رہتا ہے

اُس نے سارے رشتے ناطے توڑ لیے
ہم جیسوں کے ساتھ یہ ہوتا رہتا ہے

افتخار حیدر
الف نظامی
الف نظامی
اتنی تسکیں پسِ فریاد کہاں ملتی ہے
کوئی مائل بہ سماعت ہے ، یہ دل جان گیا
وصل اللہ علی نورٍ کزُو شُد نور ہا پیدا
زمیں از حُبِّ اُو ساکن فلک در عشق اُو شیدا


اور اللہ عزوجل کی رحمت ہو اس نور پر کہ جس سے تمام نور پیدا ہوئے،
زمین جس کی محبت کی وجہ سے قرار پکڑے ہوئے ہے اور آسمان جس کے عشق میں وارفتہ ہے۔۔۔
(علامہ عبدالرحمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ)
الشفاء
الشفاء
بجا فرمایا۔ یہ ایسا شرف ہے جو اللہ عزوجل نے بغیر مانگے محض اپنے فضل سے ہمیں عطا فرما دیا ہے جس پر اس کریم کا جتنا شکر ادا کیا جائے، کم ہے۔ اس شرف کی صحیح قدروقیمت قیامت کے دن معلوم ہو گی۔۔۔
سیما علی
سیما علی
نبی! صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اللہ پاک کا ہم گناہ گاروں پر بڑا فضل و احسان ہے
اسکا جتنا شکر ادا کریں کم ہے
نبی پاک
صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سارے رسولوں اور نبیوں سے افضل ہیں اور اللہ کی رحمت سے آ پ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے میں آپ کی
امت میں پیدا کیا ۔۔۔
نور وجدان
نور وجدان
ماشاءاللہ
سیدالاستغفار۔
اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا ،جو شخص یقین کے ساتھ یہ الفاظ رات کو پڑھے گا،پھر صبح ہونے سے پہلےمرگیا تو وہ جنتیوں میں اٹھایا جائے گا اور اگر دن کے وقت پڑھے گا،پھر شام ہونے سے پہلےمر گیا تووہ جنتیوں میں اٹھایاجائے گا۔
اللهم أنت ربي، لا إله إلا أنت، خلقتني وأنا عبدك، وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت، أبوء لك بنعمتك علي، وأبوء لك بذنبي، فاغفر لي، فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت۔
(صحیح بخاری)
پھر وقت ہو گیا ہے اذانِ بلال کا
صحرائے زندگی مجھے سُونا دکھائے دے

سوچوں تمام دن درِ اقدس کو میں قمرؔ
آتے ہی نیند گنبدِ خضریٰ دکھائی دے
Top