فی زمانہ الحادی یلغار اور ہماری کمزور ایمانی حالت، باطنی ایمان کا فقدان ، دنیا کی محبت، اخلاقی پستی، اللہ عزوجل سے غیر معیاری تعلق، اس کی وجوہات، اور ان سب کا علاج بذریعہ محبت رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس میں درود شریف کا کردار، درود کا مطلب، درود شریف کی تاثیر اور اس کی معنویت کے حوالے سے دل کے دروازے کھولنے والا ، احمد جاوید صاحب کا ایک نہایت ہی دلنشیں بیان۔۔۔
یاد دہانی!!!
جمعہ کا دن باقی دنوں کا سردار ہے۔ اس دن کی برکتوں اور رحمتوں سے حصہ پانے کا ایک بہترین طریقہ درود شریف کی کثرت ہے۔ اس لیے آج کے دن اپنے لبوں کو نبئ رحمت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف کی کثرت سے تر رکھیے۔ اللہ عزوجل آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔
صل اللہ علی النبی الامی وآلہ ، صل اللہ علیہ وسلم۔۔۔
غلام مصطفیٰ دائم، ۲۰ اپریل ۱۹۹۵ء کو باغ آزاد کشمیر میں پیدا ہوا۔ ابتدائی تعلیم حیدر آباد میں اور بقیہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھل قاضیاں ضلع باغ میں حاصل کی۔ ان دنوں اسلام آباد میں شعبہ عربی سے وابستہ کئی جامعات میں پڑھا رہا ہوں۔باقاعدہ شاعری کا آغاز ۲۰۱۴ء سے کیا۔ غزلیں، نظمیں، نعتیں اور ایک مرثیہ بھی کہا۔ بنیادی میدان تنقید و تحقیق ہے۔