تازہ کیفیت نامے

میرے رسول کہ نسبت تجھے اجالوں سے
میں تیرا ذکر کروں صبح کے حوالوں سے
نہ میری نعت کی محتاج ذات ہے تیری
نہ تیری مدح ہے ممکن مرے خیالوں سے
واہ، احمد فراز۔ اللہ عزوجل ان اشعار کو آپ کی مغفرت کاملہ کا ذریعہ بنائے۔آمین۔۔۔
حکومت یا ملک اسلامی نہیں بلکہ مرد وعورت مسلم ہوتے ہیں ۔
ظ
ظفری
سیدھا کہہ دیں کہ حکومت یا ملک اسلامی نہیں بلکہ عوام مسلم ہوتے ہیں ۔ عورت اور مرد کی تفریق میں پڑے تو تیسرے کہاں جائیں گے ۔ ! :thinking:
سید رافع
سید رافع
وہ تیسرے مرد ہی ہیں۔ صرف دو ہی ہیں۔
اے مدینے کے تاجدار تجھے اہل ایماں سلام کہتے ہیں
تیرے عشاق تیرے دیوانے جان جاناں سلام کہتے ہیں

صل اللہ علی النبی الامی وآلہ صل اللہ علیہ وسلم۔۔۔
جاسمن
جاسمن
ہمارا سلام بھی پہنچے ۔
سیما علی
سیما علی
ہمارا سلام عقیدت بھی پہنچے-

صل اللہ علی النبی الامی وآلہ صل اللہ علیہ وسلم۔۔۔
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر میں داخل ہوئے تو روٹی کا ایک ٹکڑا زمین پر پڑا دیکھا۔ آپ نے اسے اٹھایا ، صاف کیا اور کھا لیا۔ پھر آپ نے فرمایا، اے عائشہ اللہ کی نعمتوں کا اکرام کرنا چاہیے، کیونکہ یہ کم ہی کسی گھر سے نکل کر واپس آتی ہیں۔۔۔
(سنن ابن ماجہ)
جاسمن
جاسمن
اللہ تعالیٰ ہمیں رزق و وسائل کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
ثم آمین!
سیما علی
سیما علی
اے مالک برحق ہمیں نعمتوں کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرما آمین ثم آمین
ہوا ہے اور نہ ہوگا کوئی شہید ایسا
جہاں میں آیا کہیں ایسا انقلاب نہیں

کٹا دیا ہے سر اعلائے کلمۂ حق میں
حسین ابن علی کا کوئی جواب نہیں
ولی دکنی
امام حسین علیہ السلام کی یا د میں گریہ

امامِ حسین علیہ السلام کا یہ مقام ہے کہ ان کی یا د میں اشک بہائے جائیں اور جو رونا حرام سمجھتے ہیں وہ سن لیں:

اے صبا اے پیک دور افتادگان
اشک ما بر خاک پاک او رسان

اے صبا! اے دور بسنے والوں کی پیغام رساں؛ ان کی خاک پاک پر ہمارے آنسوؤں کا تحفہ پہنچا دے۔
(رموزِ بے خودی)
علامہ محمد اقبالؒ
لکھ لیجئے لوح دل پہ با خط جلی
یہ بات جو کہہ گئے زمانے کے ولی
مل جاتی ہے انساں کو فلاح دارین
گر حب نبی کے ساتھ ہو مہر علی

پیر نصیرالدین نصیرؔ
مسجد میں قرآن پڑھیں تو سامنے صف والے کی پشت، الٹا منہ کر کے پڑھیں تو کعبے کو پشت، دائیں بائیں ہو کر پڑھیں تو آگے والے کی تشریف کا رخ۔ بھائی اعمال کا درومدار نیتوں پر ہے۔ اچھی نیت کے ساتھ نماز و تلاوت کرنے دیں۔
درود شریف اللہ کی تمام معلوم و نامعلوم رحمتوں نوازشوں میں سب سے بڑی رحمت و نوازش ہے جس کو دائمی تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا اللہ کو محبوب ہے۔ اس سے بڑھ کر ہماری کیا کامیابی ہو گی کہ اللہ کی سب سے بڑی رحمت جو ایک نورانی دھارے کی طرح ابد تک رسول اللہ ﷺ کی طرف رہے گی ، اس کی ایک بوند میں بھی بن جاؤں اور وہ ایک بوند بننے کا موقع اللہ نے مجھے ایک حکم کی طرح دیا ہے۔ یہ بہت فخر، بہت اطمینان اوربہت شکر کی بات ہے۔
(احمد جاوید)
یاد دہانی!!!
جمعہ کا دن باقی دنوں کا سردار ہے۔ اس دن کی برکتوں اور رحمتوں سے حصہ پانے کا ایک بہترین طریقہ درود شریف کی کثرت ہے۔ اس لیے آج کے دن اپنے لبوں کو نبئ رحمت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف کی کثرت سے تر رکھیے۔ اللہ عزوجل آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔
اللٰھم صل وسلم وبارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت وسلمت وبارکت علٰی ابراہیم وعلٰی آل ابراہیم انک حمید مجید۔۔۔
سیما علی
سیما علی
🌿🌷🌿🌷🌿
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ

اَللّٰهُمّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ
وہ مرد نہیں جو ڈر جائے ماحول کے خونی منظر سے
اس حال میں جینا لازم ہے جس حال میں جینا مشکل ہے
رام جی کی طویل رفاقت اور پھر بدلی۔
سید عاطف علی
سید عاطف علی
یہ تو پتہ نہیں البتہ کسی وجہ سے محفل میں سنجیدہ زمرے کافی وقت سے تقریبا خاموش ہیں اور عام موضوعاتی مباحث کیفیت ناموں میں شروع ہو جاتی ہے اور بغیر کسی نتیجے کے خاموش ہوجاتی ہے ۔
زیک
زیک
یہ تو آجکل کے محفلین کا رجحان ہے ورنہ پہلے نئی موضوعاتی لڑیاں کافی کھلتی تھیں
سید عاطف علی
سید عاطف علی
یقیناپہلے ایسا ہی تھا۔ لیکن اس تبدیلی کا سبب تو ہے ۔ خدا جانےکیا ہے۔
ڈھونڈو گے کہاں مجھ کو، لو میرا پتہ لے لو
اک قبر نئی ہوگی ،۔۔۔۔ اک جلتا دیا ہوگا
زیک
زیک
قبر پرانی ہو جاتی ہے پودے آگ آتے ہیں اور دیئے توکبھی زیادہ نہیں جلتے
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
طبیعت کیسی ہے اب آپ کی؟ کچھ بہتری ہوئی؟
فرحت کیانی
فرحت کیانی
زکریا آپ کیسے ہیں؟ بہت دنوں بعد آنا ہوا تو معلوم ہوا کہ آپ کی طبیعت ناساز ہے۔
وارث کی یاد ستاتی ہے جانے کب ملاقات ہو جائے
Top