محبت سے درود شریف پڑھ لیں ، اس کی بہت برکات ہیں۔ اللہ عزوجل آپ کو وہ سب برکات عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔
أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلٰی آله وسلم تسلیماً۔۔۔
وَعَسٰٓى اَنْ تکرهُوْا شَيْئًا وَّهُوَ خَیر لَّكُمْ ۚ وَعَسٰٓى اَنْ تُحِبُّوْا شَيْئًا وَّهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ ؕ وَاللہ يَعْلَمُ وَاَنْتمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۔
ممکن ہے تم کسی چیز کو ناگوار سمجھو اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو، اور ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ تمہارے لیے مضر ہو، اور اللہ ہی جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔۔۔
(سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 216)
ایک سال میں ہزار اسرائیلیوں، 40 ہزار فلسطینیوں، 2 ہزار لبنانیوں اور لاتعداد ہزاروں سوڈانیوں کی اموات سے ظاہر ہے کہ انسانی جان ارزاں ہے اور پروا کرنے والا نہ انسان ہے نہ خدا
وہ ذات کہ جو چھلکے کے ذریعے ایک چھوٹے سے پھل کی بھی حفاظت کا اہتمام کرتی ہے ، اپنے بندے کو کیسے بے یار و مددگار چھوڑ سکتی ہے!!!
حسبنا اللہ ونعم الوکیل۔۔۔
آخری قسط: میرے انٹرویو ڈاکٹر محمد خرم یاسین ٹیسٹ و انٹرویوبرائےلیکچرراور اسسٹنٹ پروفیسر : غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان ۔جی سی ویمن یونیورسٹی ، فیصل آباد۔جی سی یونیورسٹی فیصل آباد۔ پی پی ایس سی...
اگر نامِ محمد را نیا وردے شفیع آدم
نہ آدم یافتے توبہ، نہ نوح از غرق نجینا
اگر آدم علیہ السلام نامِ محمد ﷺ کو اپنا شفیع نہ بناتے،
تو نہ آدم علیہ السلام توبہ کو پاتے اور نہ نوح علیہ السلام غرقابی سے نجات پاتے۔۔۔
(علامہ عبدالرحمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ)
وصل اللہ علی نورٍ کزُو شُد نور ہا پیدا
زمیں از حُبِّ اُو ساکن فلک در عشق اُو شیدا
اور اللہ عزوجل کی رحمت ہو اس نور پر کہ جس سے تمام نور پیدا ہوئے،
زمین جس کی محبت کی وجہ سے قرار پکڑے ہوئے ہے اور آسمان جس کے عشق میں وارفتہ ہے۔۔۔
(علامہ عبدالرحمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ)
سیدالاستغفار۔
اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا ،جو شخص یقین کے ساتھ یہ الفاظ رات کو پڑھے گا،پھر صبح ہونے سے پہلےمرگیا تو وہ جنتیوں میں اٹھایا جائے گا اور اگر دن کے وقت پڑھے گا،پھر شام ہونے سے پہلےمر گیا تووہ جنتیوں میں اٹھایاجائے گا۔
اللهم أنت ربي، لا إله إلا أنت، خلقتني وأنا عبدك، وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت، أبوء لك بنعمتك علي، وأبوء لك بذنبي، فاغفر لي، فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت۔
(صحیح بخاری)