سیدہ شگفتہ
لائبریرین
لائبریری ٹیگ کھیل
السلام علیکم
لائبریری ٹیگ کھیل کے حوالے سے آپ سب کی آراء و دلچسپی کے لیے شکریہ اور اب اس سلسلے کا آغاز کرتے ہیں ۔ اس کے لیے مختلف عنوانات منتخب کیے جائیں گے اس وقت جو عنوان منتخب کیا ہے وہ ڈپٹی نذیر احمد کا ناول "ابن الوقت" ہے۔
لائبریری ٹیگ کھیل میں
- روزانہ ایک سیشن ہو گا۔ ہر ایک سیشن میں کم از کم پندرہ اسکین صفحات فراہم کیے جائیں گے۔ پندرہ سیشنز مکمل ہو جانے کے بعد لائبریری ٹیگ کھیل کا رزلٹ اعلان کیا جائے گا۔
- اسکین صفحات کے روابط فراہم کرنے کے بعد لائبریری اراکین میں سے کسی ایک رکن کو پہلے صفحہ کی ٹائپنگ کے لیے ٹیگ کیا جائے گا۔ اور وہ رکن دیا گیا صفحہ ٹائپ کر کے اسی دھاگے میں پوسٹ کر دیں گے۔ اور اگلے صفحہ کے لیے لائبریری اراکین میں سے کسی دوسرے رکن کو ٹیگ کریں گے۔ اور یہ سلسلہ یوں آگے بڑھے گا۔
- اگر کوئی رکن ترتیب میں اگلا صفحہ خود ٹائپ کرنا چاہیں تو خود کو بھی ٹیگ کر سکتے ہیں تاہم مسلسل تین بار سے زائد خود کو ٹیگ نہیں کرنا۔
- اگر کوئی رکن اپنی پوسٹ میں خود کو یا کسی بھی دوسرے لائبریری رکن کو ٹیگ کرنا بھول جائیں تو آنلائن موجود اراکین میں سے کوئی بھی رکن ٹیگ کرنے کی ذمہ داری انجام دے سکتے ہیں ۔
- پہلے پندرہ صفحات ٹائپ ہونے کے بعد پروف ریڈنگ کا مرحلہ شامل ہو گا اور ایک لائبریری رکن کو پروف ریڈنگ کے لیے ٹیگ کیا جائے گا اور دوسرے لائبریری اراکین کو مزید صفحات کی ٹائپنگ کے لیے ٹیگ کرنے کا سلسلہ ساتھ ساتھ جاری رہے گا ۔
- اگر ٹیگ کیے جانے والے رکن دستیاب نہ ہوں ٹائپ کرنے کے لیے تو وہ مطلع کر دیں اور اپنی بجائے کسی دوسرے رکن کو ٹیگ کر سکتے ہیں اور سلسلہ آگے بڑھتا رہے گا۔
- اس دھاگہ کو صرف کام کے لئے استعمال کرنا ہے، جبکہ لائبریری ٹیگ کھیل سے متعلق گفتگو ، سوال ، تبصرہ و تجویز کے لیے مخصوص ربط استعمال کیجیے ۔
- ٹیگ کھیل کا نتیجہ مشاورت سے مرتب ہو گا ۔ اس کھیل میں شریک ہونے اور ٹیگ کیے جانے والے اراکین اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ دئیے گئے صفحہ کا ٹیگ ٹارگٹ کتنے مختصر دورانیہ میں مکمل کر کے اس دھاگہ پر پوسٹ کرتے ہیں علاوہ ازیں چند دیگر چیزوں کے ساتھ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ تمام سیشنز میں آپ کی پیش رفت کیا رہی ۔
یہ چند ضروری نکات لائبریری ٹیگ کھیل کے حوالے سے ۔ (ضرورت کے لحاظ سے ان میں ترمیم و اضافہ کیا جا سکے گا اور اس پوسٹ کو اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔)
چلیں پھر آغاز کرتے ہیں ۔