کون ہے جو محفل میں آیا ۔61

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
ہم ایک گھنٹے پہلے ہی گھر پہنچے ہیں دفتر سے۔۔۔ اور کل صبح پھر جلدی نکلنا ہے۔۔۔ اور کئی دنوں کی نیند جمع ہوری ہے ہماری۔۔۔ مگر مزا آرہا ہے کونفرنس میں۔۔۔۔
 

نازنین ناز

محفلین
کل سے نیٹ نہیں چل رہا، اب بھی بہت منتوں کے بعد مانا ہے اور یہ بھی معلوم نہیں کہ کب داغ مفارقت دے جائے۔ :)
اور مجھے نیٹ کی وجہ سے غصہ آرہا ہے، چونکہ مجھے غصہ بہت کم آتا ہے، لہٰذا اپنے غصے پر ہنسی بھی آرہی ہے، عجیب سی کیفیت ہے۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
مقدس اتنی مرتبہ تو بتایا ہے تم پوسٹس پڑھتی نہیں ہو کیا :( ۔۔۔ اوفس میں بزی ہوں آجکل۔۔۔ انشاءاللہ کل سے کچھ فراغت ملے گی۔۔۔ اج بھی رات 10:30 پعر گھر پہنچا تھا۔۔

نازنین: وعلیکم السلام۔۔۔۔۔
 

نازنین ناز

محفلین
اور امین بھائی! آپ فرنگی الفاظ کی اردو املا میں ’’الف‘‘ کے بجائے واو کو کیوں درست سمجھتے ہیں؟ جیسے آفس کو اوفس، بلاگ کو بلوگ، سافٹ کو سوفٹ، اسکاٹ کو اسکوٹ وغیرہ؟ :)
یقینا اس کے لئے آپ کے پاس کوئی مضبوط دلیل ہوگی۔ اگر مناسب سمجھیں تو ہمیں بھی بتادیں تاکہ اگر آپ کی دلیل دل کو لگے تو ہم بھی آپ کے ہم خیال ہوجائیں۔ :)
 

نازنین ناز

محفلین
:) :) :) محفل میں سناٹا کیوں ہے دو دن سے؟؟؟؟
آپ کی حاضری جو کم ہورہی ہے، اور رہی اس وقت کی بات تو اس وقت محفل کی جان ہمارے اچھے سے ابن سعید بھیا بہت مصروف ہیں۔ :)
اللہ رب العزت انہیں اس امتحان سمیت زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی سے ہمکنار فرمائیں۔ آمین
 

محمد امین

لائبریرین
اور امین بھائی! آپ فرنگی الفاظ کی اردو املا میں ’’الف‘‘ کے بجائے واو کو کیوں درست سمجھتے ہیں؟ جیسے آفس کو اوفس، بلاگ کو بلوگ، سافٹ کو سوفٹ، اسکاٹ کو اسکوٹ وغیرہ؟ :)
یقینا اس کے لئے آپ کے پاس کوئی مضبوط دلیل ہوگی۔ اگر مناسب سمجھیں تو ہمیں بھی بتادیں تاکہ اگر آپ کی دلیل دل کو لگے تو ہم بھی آپ کے ہم خیال ہوجائیں۔ :)


امریکی لہجے میں تو "ا" ہی درست ہوگا۔ دراصل بہت سے الفاظ میں "ا" درست نہیں بھی ہوتا مگر ہمارے ہند و پاک کے انگریزی بولنے والے بالخصوص پرانے لوگ، انگریزی حرف "O" کی آواز کو ہمیشہ "ا" یا "آ" سے ظاہر کرتے ہیں، جو کہ ہمیشہ درست نہیں ہوتا۔ چاہے لہجہ امریکی ہو یا برطانوی۔ یہ صرف "او" پر ہی موقوف نہیں، بہت سے انگریزی الفاظ کا تلفظ ہی غلط لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔

جیسا کہ "آف"۔۔۔اس میں تو "ف" کی آواز ہی نہیں نکلتی، بلکہ واو کی آواز نکلتی ہے آخر میں۔اور شروع کے لیے اگر برطانوی لہجے میں دیکھا جائے تو یہ "اوو" ہے، جسے اردو میں "اوف" لکھنا بھی قرینِ قیاس ہے۔
یا فقط "اَو" بولا جاتا ہے اسے، بغیر طویل کئے۔

ہاں امریکی یا آئرش لہجے میں اسے "آو" لکھا جا سکتا ہے طویل تلفظ کی صورت میں مگر مختصر تلفظ ان دونوں لہجوں میں بھی "اَو" ہی ہوتا ہے۔

یہ نیچے دیا گیا ربط برطانوی لہجے میں انگریزی لفظ "O" والے الفاظ کو وضاحت سے سنا دے گا، "آڈیو" ہے اس میں چند سیکنڈز کی۔ (اور یہ آڈیو نہیں۔۔۔ اوڈیو ہونا چاہیے :)۔۔۔ )
http://www.davidappleyard.com/english/media/drills/11.mp3
متن: " ڈوکٹر اوسکر اوفٹن اوپَریٹس اون اوپوزیشن پولٹیشنز" ۔۔۔۔۔ Dr. Oscar often operates on opposition politicians
مزید اس پر میں ایک مضمون لکھ سکتا ہوں انگریزی لغات کے حوالوں سے، کوشش کروں گا جلد ہی لکھوں۔۔ویسے ہوسکتا ہے میں غلط انداز میں سوچ رہا ہوں، کوئی صاحب یا صاحبہ میری اصلاح فرمانا چاہیں تو بصد شوق۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top