عاطف بٹ
محفلین
السلام علیکم یارانِ خوش خصال،
نیلم والا دھاگہ آپ لوگوں کی نظروں سے گزرا ہوگا اور بہت سے لوگوں نے سال رواں کے حوالے سے اپنی آپ بیتیاں بھی وہاں پیش کردی ہیں، جو رہ گئے ہیں وہ جلدی سے اظہار خیال فرما کر نیلم سے دو حکایتیں تحفے میں حاصل کریں۔
ویسے تو نیلم کی حکایتوں کا خزانہ کبھی نہ ختم ہونے والا ہے مگر جلدی کیجئے کہیں ایسا نہ ہو کہ اچھی اچھی حکایتیں پہلے بانٹ دی جائیں اور پھر آپ کے حصے میں وہ حکایتیں آئیں جنہیں سن کر اکثر رات کو برے برے خواب آتے ہیں! 
وہ تو تھی گزرے ہوئے سال کی بات یعنی ماضی کا قصہ اور اب آئیے آئندہ سال کی طرف یعنی مستقبل کی کہانی پر توجہ دیجئے۔ بتانا آپ لوگوں کو یہ ہے کہ سالِ آئندہ کا استقبال کیسے کیا جائے اور اسے بہتر طریقے سے گزارنے کے لئے کیا لائحہء عمل اختیار کیا جائے؟
یہاں پر آپ آئندہ سال کے لئے آپ اپنے نیک ارادوں اور امنگوں کا اظہار بھی کرسکتے ہیں۔