2013ء کا استقبال کیسے کیا جائے؟

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہ سوال نیلم کے سوال سے زیادہ آسان ہے
کیونکہ یہ بتانا کہ ہم نے کیا کیا بہت ہی مشکل لگتا ہے
ارادے باندھنا ان کو توڑنا تو ویسے بھی ہم انسانوں کی سرشت بن گئی ہے ۔۔۔
خیر نئے سال کا آغاز اگر میں اپنی بات کروں تو وہ یہ کہ مجھے اپنے اندر اخلاص پیدا کرنا ہے اور اس نئے سال کی پہلی ترجیح یہی ہوگی میری۔۔۔اور یہی ہےنئے سال کا استقبال بھی۔۔۔
اللہ سے،والدین سے،اور دنیا کے تمام رشتوں سے ،انسانیت سے ۔اور پھر اپنے وطن سے اخلاص۔۔۔
کیونکہ جب دل خالص ہوجائے تو کوئی کھوٹ آپ کو مقصدِ حیات سے دور نہیں کر سکتا ۔۔۔نہ آپ تھک سکتے ہیں اور نہ ہار مان سکتے ہیں۔۔۔۔۔
ان شاءاللہ!
 

عسکری

معطل
یہ سوال نیلم کے سوال سے زیادہ آسان ہے
کیونکہ یہ بتانا کہ ہم نے کیا کیا بہت ہی مشکل لگتا ہے
ارادے باندھنا ان کو توڑنا تو ویسے بھی ہم انسانوں کی سرشت بن گئی ہے ۔۔۔
خیر نئے سال کا آغاز اگر میں اپنی بات کروں تو وہ یہ کہ مجھے اپنے اندر اخلاص پیدا کرنا ہے اور اس نئے سال کی پہلی ترجیح یہی ہوگی میری۔۔۔ اور یہی ہےنئے سال کا استقبال بھی۔۔۔
اللہ سے،والدین سے،اور دنیا کے تمام رشتوں سے ،انسانیت سے ۔اور پھر اپنے وطن سے اخلاص۔۔۔
کیونکہ جب دل خالص ہوجائے تو کوئی کھوٹ آپ کو مقصدِ حیات سے دور نہیں کر سکتا ۔۔۔ نہ آپ تھک سکتے ہیں اور نہ ہار مان سکتے ہیں۔۔۔ ۔۔
ان شاءاللہ!
بس پھر یہ نا ہو گا :grin:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
نئے سال کی آمد ہے
زندگی پھر بھی جامد ہے
آؤ اس زندگی کو رواں کر دیں
ناکامیوں کو ناکام کر دیں
نئے سال کی آمد پر
نئی زندگی کا آغاز کر دیں
 

عاطف بٹ

محفلین
نئے سال کی آمد ہے
زندگی پھر بھی جامد ہے
آؤ اس زندگی کو رواں کر دیں
ناکامیوں کو ناکام کر دیں
نئے سال کی آمد پر
نئی زندگی کا آغاز کر دیں
بہت خوب بلال!
امید اور رجائیت سے بھرپور یہ خوبصورت پیغام شئیر کرنے کے لئے بہت شکریہ!
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ارادے باندھتا ہوں، سوچتا ہوں، توڑ دیتا ہوں
کہیں ایسا نہ ہو جائے، کہیں ویسا نہ ہو جائے

لیکن پھر بھی میرا خیال ہے کہ نئے سال کی آمد پہ ایک اچھی کتاب اور دعاؤں سے بڑھ کر بھلا کون سا تحفہ ہو سکتا ہے!
 

عاطف بٹ

محفلین
کبھی اپنے دوسرے وطن کی تعریف بھی کر دیا کریں پلیز جب آپ اس ملک کے بارے میں لکھتے ہیں تو دونیا پر دوزخ کا گمان گزرتا ہے؟
عزیز صاحب، میں آپ کو تو نہیں جانتا مگر دونیا (دونیہ) کے بارے میں مجھے پتہ ہے۔ سو، آپ اس بےچاری کو تو بیچ میں مت لائیں! :p
 

نیلم

محفلین
میں نئے سال کا استقبال ایک نئی اُمید کے ساتھ کروں گی کہ یہ سال میرے لیے خوشیاں لیکر آئے:)
 

نیلم

محفلین
السلام علیکم یارانِ خوش خصال،
نیلم والا دھاگہ آپ لوگوں کی نظروں سے گزرا ہوگا اور بہت سے لوگوں نے سال رواں کے حوالے سے اپنی آپ بیتیاں بھی وہاں پیش کردی ہیں، جو رہ گئے ہیں وہ جلدی سے اظہار خیال فرما کر نیلم سے دو حکایتیں تحفے میں حاصل کریں۔ :p ویسے تو نیلم کی حکایتوں کا خزانہ کبھی نہ ختم ہونے والا ہے مگر جلدی کیجئے کہیں ایسا نہ ہو کہ اچھی اچھی حکایتیں پہلے بانٹ دی جائیں اور پھر آپ کے حصے میں وہ حکایتیں آئیں جنہیں سن کر اکثر رات کو برے برے خواب آتے ہیں! :ROFLMAO:
۔
:rollingonthefloor:
 
Top