محمد خلیل الرحمٰن
محفلین

ابھی ابھی محفل کی ورق گردانی کے دوران ہم نے اپنی تفصیلات دیکھیں تو بہت سے اسرار ہم پر منکشف ہوئے جو آپ کی بھی دلچسپی کا باعث ہوں گے۔
- ہم نے دیکھا کہ ہمارے مراسلے کے نمبر میں بھی 113 آرہا ہے اور ہمارے نمبرات بھی 113 ہیں
- ہمارے کل مراسلے 2113 ہیں اور ہمارے پیارے محفلین کی ہمارے لیے ریٹنگ 5887 ہے جن کا مجموعہ 8000 بنتا ہے
- اس 8000 کے نمبروں کو جمع کیا جائے تو 8=0+0+0+8 بنتا ہے
- ہمارے کل مراسلوں کی تعداد اور ریٹنگ کے نمبروں کو جمع کیا جائے تو 8=7+8+8+5+3+1+1+2 بنتا ہے
- ریٹنگ کے نمبروں کو جمع کیا جائے تو 10=7+8+8+5 بنتا ہے جبکہ ہماری ریٹنگ میں منفی ریٹنگ بھی دس ہے
- اُس وقت آن لائن افراد کی کل تعداد 80 تھی اور 8=0+8 ہی بنتا ہے۔( بحوالہ یوسف-2 ، دیکھیے ذیل میں مراسلہ نمبر 6)
- اس وقت آن لائن ممبران کی کل تعداد 20 تھی اور مہمانوں کی کل تعداد 60 تھی اور 8=0+2+0+6 بنتا ہے۔