عبدالقیوم چوہدری
محفلین


ہے غنیمت کہ اسرار ہستی سے ہم
بے خبر آئے ہیں، بے خبر جائیں گے
شاید میں کبھی بھی اس محفل کو نہ ڈھونڈ پاتا اگر محترمہ غدیر زہرہ صاحبہ رہنمائی نہ فرماتیں۔ بہت شکریہ۔۔۔بے خبر آئے ہیں، بے خبر جائیں گے

اس محفل میں آ تو گیا ہوں پر اب پریشان ہوں کہ اس ست رنگی محفل میں کیونکر اور کیسے ٹھہر پاؤں گا۔ مجھے تو کچھ آتا جاتا بھی نہیں، (ساری عمر نقل کرتے گزری ہے اور آگے کا بھی یہی ارادہ ہے

کوئی دو چار ہی دن گزرے ہیں اس محفل میں آئے پر جب بھی آیا کچھ نہ کچھ لے کر ، پا کر ہی گیا۔ سب سے پہلے تو مکمل اردو ۔۔۔ مزا ہی آگیا ۔(اندروں ٹھنڈ پے گئی ) کہ کوئی ایسی محفل بھی ہے۔۔۔ جہاں سب اردو میں بات چیت کرتے ہیں اور کوئی شرمندہ بھی نہیں ہوتا۔

اب آگے دیکھتا ہوں کہ دن عید اور رات شب برات کیسے بنانی ہے یہاں پر( پتہ نہیں بنتی بھی ہے یا پھر میری درگت بنے گی

تو جناب من (اپنے اپنے محبوبوں کے



تو خیر نکلے تیری تلاش میں ۔۔۔مطلب حصول رزق کی تلاش میں پہلے پاکستان کا کونا کونا چھانا۔اور پھر۔جب ہمارے حساب سے سب کچھ چھن گیا اور چھاننی نے مزید چھنائی سے انکار کیا تو وطن کو خیر آباد کہتے ہوئے کچھ عرصہ افریقہ کے گھنے جنگلوں میں بسیرا کر ڈالا۔۔شکر ہے وہاں کے شیروں، ہاتھیوں ، گینڈوں اور زرافوں نے ہمارے وہاں ٹھہرنے پر کوئی تعرض نہ فرمایا۔۔ پر ان کا یہ رویہ مجھے ایک آنکھ نہ بھایا۔۔ کہ بندہ اتنی دور سے آیا ہے اگر اعتراض نہیں تو خوش آمدید ہی کہہ دو۔۔۔پر۔۔۔وہ آٹھ کاٹھ کے گھوڑے۔۔۔ہمیں کیا کہتے اور ہم پہلی ہی فرصت میں وہ۔۔۔۔ جو ہماری ہے نہیں۔۔۔ دبا کر سیدھا واپس گھر۔۔۔۔۔ کہ نہیں بھئی تم اس دیس کے باسی نہیں بن سکتے چلو واپس




اب کہ تلاش رزق نے اسلام آباد کو چنا کہ بھائی میاں یہ دارلحکومت ہے یہاں وافر ملے گا۔۔۔ (بڑا برا نشہ ہے یہ زیادہ رزق کی تلاش بھی




تو صاحبو اور بیبیو۔۔۔اس بہت سے کہے کو بہت سا ہی جانیے اور ۔۔۔ تھوڑا ہتھ۔۔۔ ہولا رکھ کے

اللہ تواڈا ساریاں دا پلا کرے۔۔ آمین۔۔