سیرت پر کتب

madinah

محفلین
سیرت پر لکھی گئی محض اردو کتابوں کی فہرست تیار کرنا مقصود ہے یا عربی بھی ؟؟
اگر عربی بھے تو بھیا عربی میں تو سیرت کی ببلوگرافی تیار پڑی ہے پچہلے دنوں میں میرا مدینہ منورہ کی ایک لائبرری میں جانا ہوا تو ہاں سرسری نظر اس کتاب پر پڑی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
سیرت کا کوئی گوشہ کسی مؤرخ نے نہیں چھوڑا ماشاء اللہ
احقر خود سیرت پر لکھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن پوری سیرت نہیں محض آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی سیرت ۔۔ ایک ماہ پہلے کسی عرب عالم سے گفتگو ہو رہی تھی تو دورانِ گفتگو یہ موضوع سامنے آیا۔۔ اگرچہ تاریخ میں یہ گوشہ بھی محفوظ ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی سیرت پر اس نام سے کوئی کتاب نہیں
میں نے مواد بھی جمع کرلیا ہے اب صرف ترتیب دینا باقی ہے مواد سارا عربی میں ہے ۔
اس سلسلے میں آپ لوگوں کا کوئی ملاحظہ ہو تو بخوشی قبول ہوگا ۔۔۔
m new here....
plz ap mujy ye list mail kr den gy ? ua yhna share kr den
 
jamal-e-mustafaTitle.jpg

کتاب: جمالِ مصطفی ﷺ
مصنف: حضرت علامہ مولانا سید شاہ تراب الحق قادری نوراللہ مرقدہ
کتاب میں قبلہ شاہ صاحب علیہ الرحمہ نے بہت ہی خوبصورت انداز میں حضور نبی کریم ﷺ کے سیرت مبارکہ کے خوبصورت پہلوئوں کو بیان فرمایا ہے۔ سبحان اللہ
 
ایک اور کتاب بلکہ کتابچہ ہے Muhammad, The Prophet of Islam اور اس کے مصنف ایک ہندو پروفیسر راما کرشنا راؤ ہیں۔ یہ کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ میرے پاس اس کا اردو ترجمہ بھی ہے لیکن میرے والد صاحب کا کہنا ہے کہ مترجم نے ترجمہ سے صحیح انصاف نہیں کیا ہے۔ میں اس کتاب کے انگریزی متن اور اس کے ترجمہ کو ٹائپ کرکے پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اسکے بعد دوست اسکے ترجمہ میں تصحیح کر سکیں گے۔
نبیل بھائی یہ کتاب آپ نے کمپوز کی یا نہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیرت کے مطالعہ کا شوق بڑھانے کے لیے اس کتاب کے متعلق تفصیلات درج ذیل میں ملاحظہ فرمائیں
تمام تعریفیں اسی بابرکت ذات کے لیے جس نے کائنات کو تخلیق فرمایا اور پھر عرش پر مستوی ہوا اور انبیاء کرام علیہم السلام کو لوگوں تک اپنا پیغام اور راہ ہدایت بتانے کے لیے مبعوث فرمایا اور درود و سلام ان سیدالاولین و الآخرین صلی اللہ علیہ وسلم پر جنہیں صحراؤں کے وسط میں مبعوث فرما کر لوگوں کو ظلمات کے اندھیروں سے نکال کر اسلام کے نور سے منور کردیا اور جنہیں رحمۃ للعالمین اور خاتم النبیین بنایا اور جنہیں حشر کے دن اولاد آدم کی سرداری عطا کی جائے گی۔
یہ جو مبارک کتاب ہے یہ صحیح سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ،محدثین کے منہج پر لکھی جانے والی اک انمول کتاب ہے جسے شیخنا و حبینا محدث مدینہ محمد عبداللہ اعظمی (المعروف بالضیاء) رحمہ اللہ نے تالیف کیا اور اس کے متعلق یہ بھی فرمایا کہ مؤرخین و محدثین کا اسلوب الگ ہوتا ہے مؤرخین واقعات کو تاریخی اعتبار سے مرتب کرتے ہیں اور پھر کہیں کہیں سند کا ذکر کر دیتے ہیں لیکن محدثین کا اسلوب پہلے سند اور پھر متن ہے اور اس کو میں نے محدثین کے اسلوب پر مرتب کیا ہے اور جہاں کہیں ضعیف روایات اس موضوع پر آئیں ان کو بحث میں ذکر کیااور ان کا ضعف بیان کردیا ہے تاکہ قارئین کو علم ہو کہ سیرت کے باب میں کون سی حدیث صحیح ہے اور کون سی ضعیف ہے
سیدالاولین و الاخرین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان تو اللہ تعالی کے علاوہ کوئی حقیقی معنوں میں بیان نہیں کرسکتا اور (اللہ تعالی ہمیں غلو کرنے سے محفوظ رکھے) ہر دور میں ہر صدی میں علماء نے اپنی سی کوشش کی ہے سیرت مطہرہ کو اپنے انداز میں بیان کرنے کی اور آخر میں یہی درج کیا کہ ہم اس طرح سے نہیں لکھ سکے جیسا کہ سیدالاولین و الاخرین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ہے۔

سیدالاولین و الآخرين صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم سے رخصت ہوئے چودہ سوبرس سے زائد کا طویل عرصہ بیت چکا ہے مگر یہ ایک زندہ معجزہ و حقیقت ہے کہ سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقوش ہم تک محفوظ اور مکمل تحقیق کے ساتھ پہنچے اور اس میں زندہ حقیقت یہ مبارک کتاب ہے جس میں آپ کے مبارک ارشادات و فرمودات اور کہیں عبادات و معاملات تو کہیں سنہرے و انمول فیصلے اور کہیں مبارک اندازِ کلام و گفتگو تو کہیں نشست و برخاست اور کہیں قیام و طعام تو کہیں اپنوں اور غیروں کے ساتھ آپ کے عمدہ رویے اور بچوں کے ساتھ آپ کی بے پناہ شفقتیں اور پھر امہات المؤمنین یعنی ازواج مطہرات کے ساتھ آپ کی الفتیں و محبتیں اور یتیموں کے ساتھ آپ کی شفقتیں اور رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی اور پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک ،الغرض سیدالاولین و الآخرين صلی اللہ علیہ وسلم کےاعلیٰ اخلاق کا نمونہ و معمولات عالیہ اور پھر روز مرہ میں رونما ہونے والے چھوٹے بڑے حادثات و واقعات اور اسی طرح غزوات و سرایا یعنی سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقوش آپ کے سامنے اس مبارک کتاب میں جابجا ملیں گے ،محدث مدینہ رحمہ اللہ نے محدثانہ انداز میں اپنی تحقیق کے ساتھ ان بکھرے موتیوں کویکجا کردیا اور ان موتیوں کی لڑیوں سے آپ سیرت کی انمول مالا کو جڑا ہوا پائیں گے إن شاء اللہ

حجۃ الوداع پر سیدالاولین و الآخرين صلی اللہ علیہ وسلم کا بلیغ خطبہ جو فقط مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے انسانوں کے لیے مشعل راہ اور اسوہ ہے جو کوئی سیدالاولین و الآخرين صلی اللہ علیہ وسلم کی اسوہ حسنہ کو اپنائے گا اور ان پر ایمان لائے گاوہ دنیا و آخرت کی خیر کو پا لے گا اور یہ کتاب آپ کو خیرالقرون کے زمانے میں لے جائے گی اور آپ پر اس دور کے واقعات کو منکشف کرے گی جو سیدالاولین و الآخرين صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی میں پیش آئے اور یہی وہ ہادی رب العالمین اپنے رب کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوشش میں لگے رہے اور یہ وہی جماعت ہے جن کی طرف سے سیدالاولین و الآخرين صلی اللہ علیہ وسلم کے محفوظ کیے شب و روز ہم تک پہنچے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے ، کھلکھلا کر ہنسے حتیٰ کہ داڑھیں مبارک دکھائی دینے لگیں، روئے کہ گالوں پر آنسو بہنے لگے، غصہ میں آئے حتی کہ آپ کے گال سرخ ہوگئے، کھڑے ہونے، بیٹھنے، کھانے اور پینے الغرض حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ہر ادا کو محفوظ کیا اور یہی نہیں بلکہ بعض نے جیسے دیکھا ویسا ہی بننا پسند فرمایا، سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ قبیلہ مزینہ کی ایک جماعت کے ساتھ تشریف لائے اور اسلام قبول کیا اور اس وقت سیدالاولین و الآخرين صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حالت میں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گریبان کے بٹن کھلے ہوئے تھے اور پھر قرہ واپس ہو لیے اور عروہ کہتے ہیں میں نے کبھی انہیں اور ان کے بیٹے کو گرمی ہو یا سردی گریبان کے بٹن بند کرتے نہیں دیکھا، اگر یہ سب صحابہ کرام محفوظ نہ کرتے تو کون ہمیں بتاتا کہ ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیسے تھے؟ ہم جتنے ان کے احسان مند ہوں اتنا ہی کم ہے اور سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ ہر مسلمان مرد و عورت کے لیے نہایت ہی ضروری ہے
رب العالمين کے بعد جو ہستی ہم پر مہربان ہے وہ سیدالاولین و الآخرين صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور صرف دنیا میں ہی نہیں بلکہ آخرت میں بھی، بلکہ یہ آیت کیسی عظیم الشان ہے جس میں رب العالمین اپنے حبیب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرما رہے ہیں:
﴿لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِيْزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيْصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ۰۰۱۲۸﴾
بلاشبہ یقینا تمھارے پاس تمہی سے ایک رسول آیا ہے، اس پر بہت شاق ہے کہ تم مشقت میں پڑو، تم پر بہت حرص رکھنے والا ہے، مومنوں پر بہت شفقت کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔
جن کی صفات و حرص رب العالمين بیان کرے وہ کیسا عظیم نبی ہے؟ سیدالاولین و الآخرين صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کی کیسی فکر رکھی،بلکہ سیرت کےنقوش میں جا بجا آپ کو ملے گا کہ سیدالاولین و الآخرين صلی اللہ علیہ وسلم کیسے شفیق اور مہربان تھے آسانیاں پیدا کرنے والے اور حتی کہ فرض نماز میں بچوں کے رونے کی آواز سن کر طویل نماز کی بجائے اختصار کرلیتے، ہم ہماری آل و اولاد، والدین اور مال و دولت ان پر ہزار مرتبہ بھی قربان کر دیں پھر بھی ہم سیدالاولین و الآخرين صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتے بلکہ سب سے بڑا احسان جب وہ ہم جیسے گرے پڑوں کی شفاعت کریں گے، اللہ اکبر کبیرا
اس کتاب کو شیخ رحمہ اللہ نے بڑی محنت سے مرتب کیا ہے اور 1538 احادیث پر مشتمل ہے اور شیخ رحمہ اللہ نے اپنی مایہ ناز تصنیف الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل سے اسے مرتب کیا ہے اور اس میں فقط سیرت النبی سے ہی احادیث نہیں لی گئیں جیسا کہ اصل الجامع الکامل اور تلخیص الجامع الکامل میں ہے بلکہ اس کتاب میں احادیث پوری الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل سے لی گئی ہیں اور اس میں ان احادیث کے اصل نمبر بھی شامل ہیں اور اسی طرح اس کتاب کے مطابق احادیث کے نمبر لگائے گئے ہیں اور اس کتاب کو شیخ رحمہ اللہ کی خواہش کے مطابق مرتب کیا گیا ہے یعنی پہلے اس کی تلخیص اور پھر اس کا ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ عوام الناس اور طلاب علم سیرت کے نقوش کا مطالعہ کرکے اسے جان سکیں اور اس کا ترجمہ عام فہم ہے اور بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ اسے اغلاط سے پاک رکھا جائے لیکن بشر ہونے کے ناطے غلطیاں رہ جانے کا امکان ہے ۔
شیخ رحمہ اللہ نے اس کتاب کو سیرت، سوانح، اوصاف اور اخلاقیات کے متعلق معرفت حاصل کرنے کے لیے مرتب کیا ہے اور اس کی ابتدا دور جاہلیت کے متعلق حدیث سے کی اور اس کو احادیث کے سُچے موتیوں سے پرونا شروع کیا اور ولادت با سعادت سے ہوتے ہوئے جوانی اور نکاح اور اولاد اور وحی کے نزول سے ہجرت اور غزوات اور حجۃ الوداع اور زندگی کے آخری ایام

آخری باب شیخ رحمہ اللہ نے خصوصی طور پر مرتب کیا ہے جس میں یہ ذکر ہے کہ بڑے بڑے ادیان کی کتب یا ادیان میں سیدالاولین و الآخرين صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ کہاں کہاں ہوا ہے اور آپ کے متعلق کیا کہا گیا ہے؟ یہ سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر مبنی صحیح احادیث پر مشتمل انسائیکلوپیڈیا 2 جلدوں ہے اور جو آپ کو بعض تقاریر و تحاریر کے لیے اور مبارک اسوہ اپنانے کے لیے بہت معاون اور مددگار ثابت ہوگا اور آپ اس سے بھرپور علمی استفادہ کریں گے إن شاء اللہ


صحیح سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ،محدثین کے منہج پر
 
Top