زونی
محفلین
عموماّ یہ موضوع ہماری محافل میں زیر بحث ہوتا ھے کہ مرد و خواتین میں ذہنی صلاحیتوں کے اعتبار سے واضح فرق پایا جاتا ھے اور خصوصاّ پاکستانی مرد اس بات کو ثابت کرنے میں زمین وآسمان کے قلابے ملانے سےبھی گریز نہیں کرتےکہ عورتیں عقلی اعتبار سے مردوں کا مقابلہ نہیں کر سکتیں،،،دلائل کے طور پہ عموماّ مرد حضرات کو جو پہلی مثال دینی یاد رہتی ھے وہ خواتین کی ڈرائیونگ سے متعلق ہوتی ھے
اس کے علاوہ مینجمنٹ اور معاشی مسائل کو طے کرنے میں ان کی کج فہمی کے قصے دہرائے جاتے ہیں جو کہ اکثر خواتین کی پھوہڑ دماغی پہ منتج ہوتے ہیں ،،،میری باتوں سے یہ اندازہ مت لگائیے گا کہ اپنا ذاتی تجربہ بیان کر رہی ہوں
اور نہ ہی میرا مقصد اس بحث کو دوبارہ چھیڑ کے محفل کو میدان جنگ بنانے کا ھے ،،،،بلکہ اس ٹاپک کو شروع کرنے کا مقصد یہ جاننا ھے کہ کیا مرد حضرات اور خواتین میں ذہنی اعتبار سے واقعی ہی کوئی فرق پایا جاتا ھے یا دونوں برابر صلاحیتوں کے مالک ہیں ؟؟ کیا اس سلسسے میں کوئی ریسرچ کبھی آپ کی نظر سے گزری ھے ؟؟؟ کیا ذمہ داریوں اور دلچسپیوں کا مختلف ہونا اور جغرافیائی ماحول بھی اس مسئلے پہ اثر انداز ہوتا ھے ؟؟؟
اس سلسلے میں اپ اپنے ذاتی تجربات بھی بتا سکتے ہیں اور اپنی ٍیر جانبدارانہ رائے دے سکتے ہیں تاکہ اس مشکل کو حل کرنے میں کچھ آسانی ہو
اس سلسلے میں اپ اپنے ذاتی تجربات بھی بتا سکتے ہیں اور اپنی ٍیر جانبدارانہ رائے دے سکتے ہیں تاکہ اس مشکل کو حل کرنے میں کچھ آسانی ہو
