• میں خزاں رسیدہ سی شام ہوں مجھے اپنے رخ کی بہار دے
    شگفتگی کی جو ہیں سب صورتیں میں بس تیرے نام کروں
    میرے پاس میرے حبیب آذرا اور دل کے قریب آ
    خلوص دل کی سب حلاوتیں میں بس تیرے نام کروں
    کدورتیں ہیں نہ کثافتیں ہیں صداقتیں ہی صداقتیں
    نوازشیں اور عنایتیں ،میں بس تیرے نام کروں
    الف عین
    الف عین
    وعلیکم السلام عزیزم
    فاروق احمد بھٹی نے درست مشورہ دیا ہے۔ پہلی بات تو یہ کہ یہ نظم نہیں، غزل ہے۔ اور خرابی بس اتنی ہے کہ بحر و اوزان میں نہیں۔’بس تیرے نام کروں‘ بحر سے خارج ہے، مروجہ بحر میں کرنے کی کوشش میں اس ٹکڑے کو ’ترے نام کر دوں میں جان جاں‘ کیا جا سکتا ہے۔
    بقیہ اشعار
    سر راہ کوئی مل بھی گیا نہ بنائوں اس شریک سفر
    ہم سفر کی جو ہیں سب راحتیں میں بس تیرے نام کروں
    تیرے فراق میں جاںبہ لب کہ مریض عشق ہوں میں
    گر ملیں جو وصل کی بشارتیں میں بس تیرے نام کروں
    السلام علیکم ! جی میں ایک لکھاری ہوں اور اردوجرمن کلچرسوسائٹی کا ممبر بھی ۔مجھے شاعری کاشغف ہے اور اصلاح کے لئے استاد کی تلاش ہے ۔کیا آپ میری مدد کر سکتے ہیں ۔آدھی نظم ارسال ہے۔
    سبھی قربتیں سبھی الفتیں میں بس تیرےنام کروں
    جو لکھی ہیں دل پر عبارتیں میں بس تیرے نام کروں
    یہ رقیب اور یہ رقابتیں یہ رفیق اور یہ رفاقتیں
    جو ہجر کی ہیں حکایتیں میں بس تیرے نام کروں
    فاروق احمد بھٹی
    فاروق احمد بھٹی
    محترم کاشف صاحب محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں آپ محفل فورم کی فہرست میں جائیے وہا ں بزم سخن کے زمرے کے تحت اصلاح سخن کا سیکشن ہے، وہاں اپنی کاوش کو پیش کیجیے استادَ محترم اعجاز عبید صاحب ہم سب کی راہنمائی فرماتے ہیں یقینا آپ کی بھی راہنمائی کریں گے ۔ اور اس سے بہلے تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف پیش کیجئے تاکہ محفل میں آپ کو آفیشلی خوش آمدید کہہ سکیں
    والسلام
    ہماری طرف سے مزید تاخیرنہ ہوسواپنی عقیدت و احترام آپ تک پہنچائے دیتے ہیں۔ خُدا آپ کو صحت، خوشحالی اور بے فکری کے ساتھ لمبی عمر عطا کرے اور شاعری کے نومُسلموں کےجوشِ کلام کی سختیاں سہنے کی ہمت دے۔
    محترم الف عین صاحب سلام عرض ہے۔ آپ کی ماشاء اللہ اِدھر خوب دھوم ہے ۔ منتظر تھے کہ کوئی خوش آمدیدی پیغام ملے مگرحسرت ہی رہی یقیناً آپ بہت مصروف ہوں گے۔ ہم نے یہ فرض کرلیاہے کہ آپ کے محبت نامے نامہ بر کی رقابت کی نظر ہو گئے ہیں۔
    الف عین
    الف عین
    شکریہ عزیزم، میں نے شاید آفیشکی تم کو خوش آمدید نہیں کہا، لیکن تمہارے پیغامات دیکھ چکا ہوں۔
    میں بھی کر لیتا پیار اس حسین غلاب سے
    بن جاتا کاروباری عشق مے شباب سے
    کہیں گناہ نا ہو جائے عشقبازی مے
    بندہ ڈر رہا ہے خدا کے عذاب سے
    الف عین
    الف عین
    بھئی نثر میں مجھ کو مدعو نہ کیا کرو، اکثر میں دیکھتا ہی نہیں۔ اور زبان و بیان دیکھنے کے لئے تو ایک تحریر کو تین چار گھنٹے چاہئیں!!!!
    loneliness4ever
    loneliness4ever
    استاد جی ، جیسا آپکا حکم ، نثر کے معاملے میں خاکسار ضرور احتیاط کرے گا

    اللہ آپ کو صحت و تندرستی سے نوازے ۔۔۔۔ آمین
    السلام علیکم

    دعا ہے اللہ پاک اپنے کرم میں رکھے ہمیشہ آپکو

    بندہ ۔۔۔ استاد کی آمد کا منتظر ہے ۔۔۔۔ امید ہے قیمتی وقت میں سے کچھ پل
    غریب کو بھی عطا فرمائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%86%DA%88%D8%A7-%D9%88%DB%81-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%AF%D9%86%D8%AF%D8%A7-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A7%D8%B2-%D8%B3-%D9%86-%D9%85%D8%AE%D9%85%D9%88%D8%B1.76483/
    السلام علیکم، ای میل بھیجی ہے آپ کو۔
    الف عین
    الف عین
    اوہو، جاب نہیں دیا کیا؟ مجھے خیال ہے کہ جواب دے چکا ہوں۔ اگلے شمارے میں گاہے گاہے۔۔۔ کے تحت وہی افسانہ شائع پو گا، مختصر ہے ورنہ مکمل ای بک بھی بن سکتی تھی۔ اگلے شمارے کے لئے کوئی تخلیق بھی دو، اپنا افسانہ بطور خاص، شاعری تو کچھ رد بھی کر دیتا ہوں۔
    السلام علیکم ،،

    سر محترم میں اس فورم میں نیا ھوں مجھے تھوڑی سی رہنمائی درکار ہے کچھ لکھنے کی جسارت کی ہے اس حوالے سے ،، بڑی مہربانی ہوگی ،،
    میں نئ ہوں اس گروپ میں پلیز میری مدد کر یں مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی
    توصیف یوسف مغل
    توصیف یوسف مغل
    دعا علی بس دن میں 5 مرتبہ اس فارم پہ تشریف لائیں انشاءاللہ 5 دن میں سمجھ آ جائے گی مجھے ابھی پانچ دن ہی ہوئے ہیں اور اب بہت بہتر ہے۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top