اکمل زیدی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • سولہ رمضان کی دعا :
    اے معبود! آج کے دن مجھے نیکوں کے ساتھ ہم آہنگی کی توفیق دے؛ اس میں مجھ کو بروں کی صحبت و ہم نشینی سے بچائے رکھ اور اس میں اپنی رحمت سے مجھے دارالقرار میں جگہ عطا فرما بواسطہ اپنی معبودیت کے اے جہانوں کے معبود!
    15 رمضان کی دعا:
    معبود! آج کے دن مجھے خشوع کرنے والوں جیسی عبادت نصیب کر اور اس میں دلدادہ لوگوں جیسی بازگشت کے لیے میرا سینہ کھول دے اپنی پناہ کے ساتھ اے خائفین کی پناہ!
    15 رمضان : :rose: جشنِ ولادت با سعادت نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم جگر گوشہ بتول سلام اللہ علیہا حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام پر تمام عالمِ اسلام کو ہدیہ تبریک پیش ہے۔ :rose:
    چودہ رمضان کی دعا:
    اے معبود! آج کے دن لغزشوں پر میری گرفت نہ فرما اس میں میری خطاؤں اور فضول باتوں سے درگزر کر اور آج قرار نہ دے مجھ کو مشکلوں اور مصیبتوں کا نشانہ بواسطہ اپنی عزت کے اے مسلمانوں کی عزت!
    ماہ رمضان کے تیرہویں دن کی دعا :
    اے معبود آج کے دن مجھ کو میل کچیل سے پاک صاف رکھ اس میں مجھ کو مقدر شدہ مشکلات (یعنی خیر و شر اورقضا و قدر کے حوادث) پر صبر عطا فرما! اور آج اپنی مدد کے ساتھ مجھ کو پرہیزگاری اور نیکوکاروں کے ساتھ رہنے کی توفیق دے اے بے چاروں کی خنکی چشم!
    ماہ رمضان کے بارہویں دن کی دعا :
    اے معبود! آج کے دن مجھے پردے اور پاکدامنی سے زینت دے اس میں مجھے سیر چشمی اور خودداری کے لباس سے ڈھانپ دے اس میں مجھ کو عدل اور انصاف پر آمادہ فرما اور اس میں مجھے اپنی پناہ کے ساتھ ان چیزوں سے امن دے جن سے ڈرتا ہوں اے ڈرنے والوں کی پناہ گاہ۔

    10 رمضان : یوم وصال سر چشمہ ایثار و وفا ام المومنین شریک ِ حیات رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اول المسلمین جنابِ خدیجہ سلام اللہ علیہا۔

    الشفاء
    الشفاء
    اللہ عزوجل ام المؤمنین حضرت خدیجہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ عنہا کو ہماری اور اس امت کی طرف سے بہترین جزا عطا فرمائے۔آمین۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    آمین
    ماہ رمضان کے دسویں دن کی دعا :
    اے معبود! آج کے دن مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو تجھ پر توکل کرتے ہیں اور اس میں مجھے ان میں قرار دے جو تیرے حضور کامیاب ہیں اور اس میں اپنے احسان و کرم سے مجھے اپنے مقرب بندوں میں قرار دے اے طلبگاروں کے مقصود!
    ماہ رمضان کے نویں دن کی دعا :
    اے معبود آج کے دن مجھے اپنی وسیع رحمت میں سے بہت زیادہ حصہ دے اس میں مجھ کو اپنے روشن دلائل کی ہدایت فرما اور میری مہار پکڑ کے مجھے اپنی ہمہ جہتی رضاؤں کی طرف لے جا! اپنی محبت سے اے مشتاقوں کی آرزو!
    ماہ رمضان کے آٹھویں دن کی دعا :
    معبود! آج کے دن مجھے یتیموں پر رحم کرنے، ان کو کھانا کھلانے، کھلے دل سب کو سلام کہنے اور شرفاء کے پاس بیٹھنے کی توفیق دے اپنے فضل سے اے آرزو مندوں کی پناہ-
    ماہ رمضان کے ساتویں دن کی دعا: اے معبود! آج کے دن مجھے روزہ رکھنے اورعبادت کرنے میں مدد دے اور اس میں مجھے بے کار کی باتوں اور گناہوں سے بچائے رکھ اور اس میں مجھے یہ توفیق دے کہ ہمیشہ تیرے ذکر و یاد میں رہوں؛ اے گمراہوں کو ہدایت دینے والے!

    ماہ رمضان کے چھٹے دن کی دعا : اے معبود! آج کے دن مجھے چھوڑ نہ دے کہ تیری نا فرمانی میں لگ جاؤں اور نہ مجھے اپنے غضب کا تازیانہ مار آج کے دن مجھے اپنے احسان و نعمت سے مجھے اپنی ناراضی کے کاموں سے بچائے رکھ اے رغبت کرنے والوں کی آخری امید گاہ۔

    ایک تجویز ہے کہ ہر بڑے شاعر یا ادیب کی تاریخ وفات پر ان کی شاہکار کاوشوں پر بات کی جائے اور اردو محفل کے سر ورق پر وہ دن ان کے نام سے منسوب کیا جائے ۔
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    تاریخ پیدائش کو مدنظر رکھا جائے تو محفل کے بڑے شعرا کے بارے میں بھی بات کی جا سکتی ہے اور موجودہ دور کے مشہور شاعروں پر بھی با آسانی گفتگو ہو سکتی ہے۔تاریخ وفات سے ایک اداسی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ایک ناچیز رائے۔۔
    نور وجدان
    نور وجدان
    چلیں ٰ یہ کام میں کرلیتی ہوں
    نبیل
    نبیل
    بہتر ہوگا کہ پبلک فورم پر اس گفتگو کو آگے بڑھایا جائے۔ کیفیت نامے اس کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ دوسرے ایک سسٹم بنا لیا جائے تو بہتر رہے گا۔ اس طرح یہ کام طویل مدت تک چل سکتا ہے۔ انفرادی کوشش کچھ دنوں کے بعد ہی دوسرے دھاگوں کے نیچے دب جائے گی۔
    آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”جس شخص کے دو دن یکسا ں گزریں وہ یقینا خسارے میں ہے“۔
    15 شعبان : :rose: :rose: :rose: :rose: :rose: روزِ دل افروز ولادت امامِ زمانہ امام محمد مہدی آغر الزماں علیہ السلام سب کو بہت بہت مبارک ہو:rose::rose::rose::rose::rose:
    سیما علی
    سیما علی
    یا منتقم ظہورِ امامِ زماںؑ دکھا
    ‏آنکھیں ہیں منتظر رُخ آرامِ جاں دکھا

    ‏دنیا میں ایکبار پھر امن و اماں دکھا
    ‏پھر برقِ ذوالفقار کو آتش فشاں دکھا

    ‏دشمن رہے نہ ایک شہ مشرقین کا
    ‏اس دن غلام سوگ اتاریں حسینؑ کا

    ‏ولادت باسعارت حضرت امام مہدی(ع) بہت مبارک ہو۔❤
    7 شعبان : :redrose::rose: ولادت با سعادت شہزادہ قاسم ابنِ امام حسن علیہ السلام مبارک ہو:redrose::rose:
    سیما علی
    سیما علی
    نوُر پابند ِ سِن و سال نہیں ہوسکتا
    ‏ذکرِ قاسِمؑ کبھی پامال نہیں ہوسکتا
    مبارک بہت بہت ولادتِ جنابِ قاسم ع
    بیٹا حسن ع کا ہوں تو سپاہی حسین ع کا
    4 شعبان : :rose: روزِ ولادتِ حضرت عباس علمدار علیہ السلام بہت بہت مبارک:rose:
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    صلِ علیٰ، یہ شاہِ شہیداں کا بھائی ہے
    مشکل کشائی آپ نے بابا سے پائی ہے
    شانے نہیں پہ ہاتھ میں مشکل کشائی ہے
    تیغِ خدا کے قبضے میں ساری خدائی ہے
    سقائے شاہِ خشک لباں یہ دلیر ہے
    دریائے آبرو کی ترائی کا شیر ہے
    سیما علی
    سیما علی
    جب قلم لکھنے لگا حضرتِ عباس کا نام
    پھول بن بن کے کھلا حضرتِ عباس کا نام
    جب بھی آلودہ فضاﺅں میں کھلے اُن کا علم
    پاک کرتا ہے فضا حضرتِ عباس کا نام
    یوں لگا گھر میں میرے چاند اُتر آیا ہے
    بہت بہت مبارک
    3 شعبان : :redrose:جشن ولادت باسعادت سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام تمام عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ہو . :redrose:
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top