اکمل زیدی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • 28 صفر : روزِ وصال نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہادت امام حسن علیہ السلام پر تعزیت -
    کنور اسد علی
    کنور اسد علی
    جنابِ خاتونِ جنت سلام اللہ علیہا کے حضور میں پرسہ پیش کرتے ہیں😥
    11 ستمبر : راہ گذر تو روز ہی مزارِ قائد کے سامنے سے ہوتی ہے مگر آج ہم رک گئے بائیک سے اترے فاتحہ پڑھی پھر اپنی راہ لی ۔
    سیما علی
    سیما علی
    بہت اچھا کیا اکمل بھیا ۔۔۔سوچتے ہیں کہ کوئی تو دل سے یاد کررہا ہے ورنہ کتنی مرتبہ سامنے سے گذر رہے ہوتے ہیں ۔۔۔خاص طور سے نہیں اترتے ۔۔۔
    یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران🙏🏻
    جاسمن
    جاسمن
    اللہ پاک سب جانے والوں کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین!
    17 صفر : روزِ پُر سوز شہادت امام علی رضا علیہ السلام :-(
    سیما علی
    سیما علی
    فرمایا حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے:
    جو شخص اپنے نفس کا محاسبہ کرے فائدہ اٹھائےگا اورجوغافل ہوگھاٹے میں رہےگا ۔۔
    بحار الانوار، ج 78، ص 352
    :rose: :rose: 7 صفر: ولادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
    :rose:
    :rose:
    سیما علی
    سیما علی
    سلام عليك يا باب الحوائج
    عليك مني سلام الله مابقيت وبقي الليل والنهار
    مرزا دبیر کہتے ہیں
    مولا پہ انتہائے اسیری گزر گئی ۔
    زندان میں جوانی و پیری گزر گئی
    اور اپنی زندگی میں اگر کسی نے کامیابی کا اعلان کیا تووہ ہر میدان میں کامیاب ذات مولا متقیان علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی تھی جنہوں نے وقت ضربت کہا -
    فُزْتُ وَ رَبِّ الْکَعْبَہ، رب کعبہ کی قسم علی کامیاب ہو گیا۔
    سیما علی
    سیما علی
    مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علی
    عشق را سرمایۂ ایماں علی
    پہلے مسلمان علی علیہ السلام ہیں، مردوں کے سردار علی ہیں۔ عشق کیلیے ایمان کا سرمایہ علی ہیں۔
    سیما علی
    سیما علی
    مُرسلِ حق کرد نامش بُو تراب
    حق ید اللہ خواند در امّ الکتاب
    اللہ کے سچے ﷺ نے آپ کو ابو تُراب کا نام (لقب) دیا، اللہ نے قرآن میں آپ کو ید اللہ (اللہ کا ہاتھ) قرار دیا۔
    اے اہلِ عزا، عزا کے دن آ پہنچے
    غم کی راتیں، بکا کے دن آ پہنچے
    فریاد کہ فاطمہؑ کی بستی اجڑی
    آبادیٗ کربلا کے دن آ پہنچے​
    سیما علی
    سیما علی
    یہ ہے ایثار و قربانی، مشیئت جس پہ واری ہے
    بہتر میں بضد ہر ایک، پہلے میری باری ہے
    آسماں لال نظر آتا ہے جو شام کے وقت
    آنکھ اسے خون کی سرخی کا بدل بولتی ہے
    اے غزل گو کبھی سن مرثیۂ میر انیسؔ
    ایک مصرعے میں یہاں پوری غزل بولتی ہے
    ( عارف امام)
    24 ذوالحجہ::rose: عید مباہلہ تمام اہل اسلام کو بہت بہت مبارک ہو :rose:- مشرکوں پر اسلام کی فتح کا دن - :redheart: ( جھوٹوں پر لعنت کا عالمی دن عید مباہلہ ) :)
    18 ذالحج : تمام عالم اسلام کو عید غدیر بہت بہت مبارک ہو۔:love:
    سیما علی
    سیما علی
    الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی جَعَلَنا مِنَ الْمُتَمَسِّکینَ بِوِلایَۃِ ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْاََ ئِمَّۃ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ
    💞

    عید غدیر بہت بہت مبارک ہو❤️❤️❤️❤️❤️
    عمار نقوی
    عمار نقوی
    آپ کو اور سیما آپی کو بھی مبارک !
    کیوں نا اس سالگرہ کے موقع پر ایک شاعری کا تھریڈ بنایا جائے اور کسی بھی پیش کردہ تخلیق کو تیکنیکی عینک سے نہ دیکھا جائے اس میں صرف یہ دیکھا جائے کے کیا کہنے کی کوشش کی گئی ہے مطلب نظر صرف مرکزی خیال پر ہو اس لڑی میں بحر - وزن -قافیہ - ردیف وغیرہ وغیرہ سے صرفِ نظر کیا جائے ؟ اور اس میں ہر بندے کو دعوت ہو۔سچی مچی شاعروں کے علاوہ۔شاید کچھ کام کا ہاتھ لگ جائے کہنہ مشقوں کو ۔۔
    علی وقار
    علی وقار
    گھنٹی کہاں ہے؟ سوچا میں ہی باندھ آؤں؟
    گُلِ یاسمیں
    گُلِ یاسمیں
    کسی بلی کے گلے میں ہوگی۔۔۔ اتار لائیے وقار بھائی۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    نثری نظمیں کہیے۔۔۔ اُس میں بحر و اوزان کا کوئی جھگڑا ہی نہیں ہے۔
    بس اپنا مضمون بیان کیجیے۔
    اس سالگرہ پر ایک شاہکار ِاردو محفل کے نام سے کوئی لڑی بننے چاہیے اس میں موجودہ اور سابقہ محفلین کی شاہکار تحریر کو ایک جگہ کیا جائے نثر اور غزل کی الگ الگ لڑی ۔۔۔کیا ایسا ممکن ہے ۔۔؟
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    بھیا علی وقار صاحب ہم تو صرف مرض ہیں خود دوا کی تلاش میں رہتے ہیں ۔۔۔یہاں آکر کچھ افاقہ ہو جاتا ہے۔۔۔خود بنانے کے لیے وہ نظرِ بینا بھی ہو جو ہمارے پاس نہیں ہے۔۔
    علی وقار
    علی وقار
    اکمل زیدی صاحب، میری پُر مزاح کی درجہ بندی کو غیر متفق شمار کر لیں۔ مکسڈ فیلنگ!
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    آپ بینا کا پڑھ کر ہنسے ہونگے اور مرض پر غیر متفق ہونگے ۔۔۔ ہیں نا ۔۔۔ :D
    کتنا اچھا میسج آیا واٹس اپ پر آپ سے شیئر کر رہا ہوں شاید آپ کے پاس بھی آیا ہو بقرعید سے متعلق کہ ۔۔۔۔لوگ باپ اور بیٹے کی گفتگو بھول گئے صرف دنبہ یاد رہ گیا ۔۔۔۔
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    معذرت،مگر یہ بظاہر خوشنما لفاظی دراصل عمل قربانی کی ملفوف تحقیر ہی ہے ... واٹر کولر اور جہیز مافیا نے صرف پینترا بدلا ہے ... مقصود اب بھی وہی قربانی کے عمل کی تحقیر و تنقیص ہی ہے ... جو قربانی کرتے ہیں، وہ اسی لیے کرتے ہیں کہ انہیں باپ بیٹے کی گفتگو بھی یاد ہے اور ان کے رب کا حکم بھی ... واٹر کولر مافیا کی مانند ان کی انسانیت صرف ذی الحج کے پہلے عشرے میں نہیں جاگتی.
    محمداحمد
    محمداحمد
    احسن بھائی خوب پہچانا آپ نے۔

    بات اتنے طریقے سے کی گئی ہے کہ میں بھی آپ کی طرف سے نا اتفاقی کی علامت دیکھ کر۔ چونک گیا تھا
    جبر سے ایک ہوا ذائقۂ ہجر و وصال
    اب کہاں سے وہ مزا صبر کے پھل میں آئے
    یہ بھی آرائش ہستی کا تقاضا تھا کہ ہم
    حلقۂ فکر سے میدان عمل میں آئے
    (ناصر کاظمی)
    کہانی میں نئے کردار شامل ہو گئے ہیں
    نہیں معلوم اب کس ڈھب تماشا ختم ہوگا
    کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہے
    یہ عقدہ تب کھلے گا جب تماشا ختم ہوگا
    افتخار عارف
    علی وقار
    علی وقار
    بے فکر رہیے، تب بھی نہیں کھلے گا زیدی صاحب۔ جب تماشا ختم ہو گا تو تماشائی خود تماشا بن چکے ہوں گے۔
    کوک کوئل کی رس گھول گئی
    آرہا ہے آم شاید یہ بول گئی
    اگر کچھ کیفیات کی ضمن میں حدود و قیود طے ہو چکی ہوں یا کچھ ٹرم اینڈ کنڈیشن طے پا چکی ہو ں تو مطلع کیا جائے تاکہ ہم بھی نقطوں سے نکتوں کی طرف آ سکیں ۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top