اکمل زیدی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • حد ہو گئی یعنی ۔۔کوئی نیا دھاگہ نہیں کھلا عارف کریم بھی غائب ہے۔۔۔باقی کسی اور طرف سے بھی کوئی دلچسپی نظر نہیں آرہی -بس اکا دکا کیفیت نامے پر ہی اظہار ہو جاتا ہے ۔۔میں بات کر رہا ہوں پاکستان کی سیاسی صورتحال کی جو طلاطم کا شکار رہی اب بھی معاملات چل رہے ہیں ۔۔۔کیا روزہ لگ رہا ہے کیا سب کو ۔۔۔ :lol:
    10 رمضان : یوم وصال ام المومنین بی بی سیدتنا حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہ
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    حیا کی کیوں نہ لکھوں انجمن خدیجہ کو
    سلام کرتے ہیں جب پنجتن خدیجہ کو
    سمجھ کے محسنہ دیں رسول اکرم(ص) نے
    دیا ہے اپنی عباء کا کفن خدیجہ کو
    سیما علی
    سیما علی
    عرش سے جس پہ تسلیم نازل ہوئی
    اس سرائے سلامت پہ لاکھوں سلام
    7 رمضان : یومِ وصال حضرت فاطمہ بنتِ اسد (والدہ گرامی جناب مولا علی علیہ السلام)
    سیما علی
    سیما علی
    اَلسَّلَامُ عَلی فاطِمَةَ بِنْتِ أَسَدٍ الْھاشِمِیَّةِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الصِّدِّیقَۃُ الْمَرْضِیَّۃُ
    1999 میں جنرل ہسٹری میں ایم اے کیا تھاریگولر- اب پھر شوق چرایا ایم اے اسلامک سٹڈیز کا - رزلٹ آگیا شکر الحمد للہ پارٹ ون کلیئر ہو گیا -
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    جی سر جی اعمال نامہ موصول ہو چکا ہے نمبر جات سے آگہی ہو چکی ہے سوچا حسب وعدہ آپ کو بھی مطلع کر دوں مارکس سے۔۔۔تو نمبر کچھ یوں ہیں کہ قرآن تفسیر قرآن میں 66 ہیں اصول حدیث میں 76 ہیں اصول فقہہ میں 86 ہیں تمدنی تاریخ میں 53 ہیں اور عربی میں 54 ہیں سب نمبر 100 میں سے ہیں ۔اب آپ خود بتا دیں نمبر امتیازی ہیں یا رعایتی۔۔۔۔۔ آگے ارادہ ایم فل کا ہے فائنل کے بعد ویسے :)
    علی وقار
    علی وقار
    اصول فقہ میں 86 نمبر لینا بجائے خود ایک اعزاز ہے۔ یہ امتیازی نمبر ہیں اور نہ ہی رعایتی۔ عربی میں محنت کی سخت ضرورت ہے۔ ویسے، میرے اندازے سے کچھ زیادہ نمبر آئے ہیں۔ آپ کو داد نہ دینا زیادتی ہو گی۔ ویل ڈن ۔۔۔۔۔
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    بہت شکریہ آپ کی حوصلہ افزائی کا ۔۔وقار بھائی آپ کی بھاوج نے بھی ایک سوال کیا تھا کہ آپ نے پڑھا کس ٹائم۔۔۔ باقی عربی کا کچھ یوں ہے اور آپ کو تھوڑی سی حیرت بھی ہو کہ میں نے عربی فرسٹ ٹائم پڑھی ہے اب انشاءاللہ آگے فرق دیکھیے گا ۔ ۔ ۔
    15 شعبان : ولادت با سعادت امام مہدی آخرالزماں (علیہ السلام) تمام عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ہو ۔
    سیما علی
    سیما علی
    ہے اِنتظار زمانے کو وقت کے امام کا
    ۱۵ شعبان المعظم
    ‏ولادت باسعادت حجت خدا امام زمانہ عجل فرجھم بہت بہت مبارک ہو❤️❤️❤️❤️❤️آپکو بھی بہت بہت مبارک 🎊🎉🎊🎉🎊
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    دنیا کو ہے اُس مہدیِ برحق کی ضرورت
    ہو جس کی نِگہ زلزلۂ عالمِ افکار
    آج شبِ براءت ہے سب کو بہت بہت مبارک ہو التماس ہے خدا ہمیں زیادہ سے زیادہ اس شب سے استفادہ حاصل کرنے والوں میں رکھے۔۔۔ سب ایک دوسرے کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔۔ شکریہ - التماسِ دعا-
    سیما علی
    سیما علی
    آپکو بھی بہت مبارک ۔التماسِ دعا آپ بھی ۔۔
    جزاک اللہ خیرا
    جاسمن
    جاسمن
    میرے بھتیجے محمد مامون کے لیے
    11 شعبان : :rose: ولادت شہزادہ علی اکبر علیہ السلام ابن امام حسین علیہ السلام تمام اہل ولاء کو بہت بہت مبارک ہو:rose:۔
    سیما علی
    سیما علی
    ہم صورتِ محبوبِ خدا تھے علی اکبر
    شوکت میں شہِ عقدہ کشا تھے علی اکبر
    شپیر کی پیری کے عصا تھے علی اکبر
    اور بانو کی آنکھوں کی ضیا تھے علی اکبر
    جلوہ رخِ پرنور پہ تھا نورِ نبی کا
    روشن تھا گھر اس ماہ سے زہرا و علی کا
    میر انیس
    3 شعبان ::rose: تمام عالم اسلام کو ولادت باسعادت جانِ بتول جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو۔ :rose: :rose: :rose: :rose: :rose:
    سیما علی
    سیما علی
    ہمارا سلسلہ طائف سے نینوا تک ہے
    ‏وہ کربلائے محمد ﷺیہ کربلائے حسین ع

    ‏انہیں بتانا کہ عباس نام ہے میرا
    ‏مزید پوچھیں تو کہنا وہی ، گدائے حسین ع

    ‏عباس تابش
    ان شہیدوں پہ کیوں نہ پیار آئے
    دیں پہ مر کے جنہیں قرار آئے
    کہہ رہے تھے حسین (ع) کے ساتھی
    موت یہ ہے تو بار بار آئے
    سیما علی
    سیما علی
    موت کےسیلاب میں ہرخشک و تر بہہ جائے گا
    ہاں مگر نام حسین (ع)ابن علی (ع) رہ جائےگا
    آپ سب کو ماہ ِ شعبان کی آمد مبارک ہو ۔
    سیما علی
    سیما علی
    اکمل بھیا آپکو بھی مبارک !
    دعا ہے کہ ہم اس ماہ کی برکات سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں ۔ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اس ماہ کی قدر دانی کی توفیق دے اذکار کے ساتھ ساتھ توبہ و استغفار اور دعاؤں کا خاص اہتمام کریں۔۔۔
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    الٰہی آمین
    :rose:13رجب:rose: : :rose::rose::rose::rose::rose:روزِ پر نور ولادتِ مولائے متقیان :rose:علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام :rose:تمام عالم اسلام کو ہدیہ تہنیت پیش ہے :rose: :rose: :rose: :rose: :rose:
    سیما علی
    سیما علی
    مولا ئے کائنات علی علیہ السلام کے نام میں کیسا سحر ھےکیسا اثر ھے نام لیتے ھی رگوں میں جوش و ولولہ بھر جاتاھے ۔
    علی امام من است و منم غلام علی
    ھزار جاں گرامی فدائے نام علی
    یا علی یاعلی یا علی یاعلی 🎊🎉🎊🎉🌷
    1 رجب : روز ولادت امام محمد باقر علیہ السلام تمام اہل ایمان کو بہت بہت مبارک ہو۔
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    - اپنے کاموں میں ایسے لوگوں کے ساتھ مشورہ کرو جو خدا کا خوف رکھتے ہیں.

    -خدا کی نزدیک اس عمل سے زیادہ محبوب کوئی عمل نہیں ہے جس پر مداومت کی جائی اور پابندی کے ساتھ بجا لایا

    جائے خواہ وہ عمل کم ہی کیوں نہ ہو.

    (امام محمد باقر علیہ السلام)
    سیما علی
    سیما علی
    oJnyA5T.jpg
    20 جمادی الثانی : روزِ ولادت پر نور صدیقہ طاہرہ محدثہ راضیہ مرضیہ سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمة الزھراء سلام اللہ علیھا تمام عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ہو۔
    3 جمادی الثانی : روزِ شہادتِ دلسوز مظلومہ کائنات سیدہ النساء العالمین فاطمۃ الزھرا صلوات اللہ علیہ بنتِ رسولِ خدا محمد مصطفی صلی اللہ علی وآلہِ وسلم
    16 دسمبر : یومِ سیاہ ۔۔۔ضبط لازم ہے، مگر دکھ ہے قیامت کا۔۔۔؛(
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    یارب کسی کا باغِ تمنا خزاں نہ ہو
    دنیا میں بے چراغ کوئی خانماں نہ ہو
    ماں باپ سے جدا پسرِنوجواں نہ ہو
    چھٹ جائیں سب یہ فرقتِ آرامِ جاں نہ ہو

    گر لاعلاج ہے تو کلیجے کا داغ ہے
    بدتر وہ قبر سے ہے جو گھر بے چراغ ہے
    (میر انیس)
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    سولہ دسمبر پاکستان کے لیے قیامت کے دن سے کم نہیں رہا ۔ ۔:cry::cry::cry:
    ایک مدرسے میں چوری ہوگئی تو شکایت کی گئی کے کسی طالبعلم نے چوری کی تو معلم کا خوبصورت جواب کہ ٔٔ یہ نہ کہیں کہ طالبعلم نے چوری کی بلکہ یوں ہے کہ کوئی چور طالبعلم کے روپ میں آگیا ہے ٔٔ ۔
    زیک
    زیک
    اور اگر چور کہے کہ اس کو مدرسہ میں چوری کی تعلیم دی گئی اور کئی اساتذہ بھی اس کی چوری کی حمایت کر دیں؟
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    پھر تو وہ تو چوری کا مدرسہ ہوا ۔
    تنخواہیں بھی چوری سے حاصل کی جاتی ہوں گی ۔
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    سید عاطف علی بھیا پورے عرصے میں یہ ایک واقعہ ہوا تھا اس میں بھلا مدرسے کا کیا قصور اب کسی کو گھر والوں نے زبردستی بھیج دیا ہو اور وہ عادت سے مجبور ہوا۔۔۔باقی زیک سر جی ابھی آپ سیالکوٹ والے حادثے کی رو میں بہہ رہے ہیں ہیں ایسا نہیں ہوتا بی آپٹمیسٹک۔۔۔ ؛)
    بہت اداس :۔۔۔۔ ۔۔ میری بائیک چوری ہو گئی رات کو۔۔۔ ؛(
    فاخر
    فاخر
    انا لله وانا اليه راجعون -اللٰہ پاک چوروں کو ہدایت دے، اسٹریٹ کرائم برصغیر ہی نہیں؛ بلکہ پوری دنیا میں تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ اس پر حکومتوں کو توجہ دینی چاہیے۔
    جاسمن
    جاسمن
    انا للہ وانا الیہ راجعون الھم اجرنی فی مصیبتی خیرامنھا۔
    اللہ بہترین نعم البدل عطا فرمائے. آمین!
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    بہت شکریہ ۔۔۔جزاک اللہ ۔ ۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top