السلام علیکم
برادر ابھی چند ہفتے پیشتر اردو محفل میں دو خواتین اراکین کا اضافہ ہوا ہے۔ دونوں نے ہی اپنے پیغام کچھ اس قسم کا لکھا ہے کہ گھریلو خاتون ہوں، کسی سوال کا جواب نہیں دوں گی، وغیرہ وغیرہ۔ ٹھیک ہے بھئی، ان کی خوشی۔ میں نے آج تک ان سے کلام نہیں کیا سوائے تعارف والے دھاگے میں خوش آمدید کہنے کے۔ حالانکہ آپ کو معلوم ہے کہ میں سب سے ہی گپ شپ کرتا ہوں۔ وہ نہیں چاہتیں تو نہ سہی۔
اسی طرح اگر کوئی خاتون بے تکلفی سے بات نہیں کرنا چاہتی تو ضروری تو نہیں کہ اس پر اعتراض کیا جائے۔
میرے خیال میں اس مسئلے کو اب ختم ہو جانا چاہیے۔
والسلام