عبدالقیوم چوہدری دسمبر 4، 2014 یا مُجھے توڑ دے اِک گہری نظر سے چُھو کر، یا میرے ضبط کو اِظہار کا لہجہ دے دے
عبدالقیوم چوہدری نومبر 14، 2014 ورق ورق پر تیری عبارت، تیری حکایت، تیرا فسانہ، کتابٍ ہستی جہاں سے کھولی، تیری محبت کا باب نکلا
عبدالقیوم چوہدری نومبر 9، 2014 اقبال خضرِ راه ہے ہر اس کلیم کے لیے، خودی اپنی سے جس کو خدا کی تلاش ہے۔۔۔۔۔۔ تمام اہل محفل کو یوم اقبال مبارک ہو
اقبال خضرِ راه ہے ہر اس کلیم کے لیے، خودی اپنی سے جس کو خدا کی تلاش ہے۔۔۔۔۔۔ تمام اہل محفل کو یوم اقبال مبارک ہو
عبدالقیوم چوہدری نومبر 4، 2014 جس نے نانا کا وعدہ وفا کردیا، گھر کا گھر ہی سپرد خدا کردیا، کرلیا نوش جس نے شہادت کا جام، اس حسین ابن حیدر پہ لاکھوں سلام
جس نے نانا کا وعدہ وفا کردیا، گھر کا گھر ہی سپرد خدا کردیا، کرلیا نوش جس نے شہادت کا جام، اس حسین ابن حیدر پہ لاکھوں سلام
عبدالقیوم چوہدری اکتوبر 30، 2014 میں سمندر سے پلٹ آیا ہوں لے کر خشک ہونٹ، کوئی رکھے تو وقارِ تشنگی میری طرح
عبدالقیوم چوہدری اکتوبر 24، 2014 نئے پاکستان سےگوجرانوالا کے بعد شیخوپورہ کو بھی نکالنے کا فیصلہ۔ اپنا اپنا بندوبست کر لو
عبدالقیوم چوہدری اکتوبر 21، 2014 دل دکھاتا ہے وہ مل کر بھی مگر آج کی رات، اسی بے درد کو لے آؤ کہ کچھ رات کٹے ___!!!
عبدالقیوم چوہدری اکتوبر 21، 2014 اس سے پہلے کہ کسی رسم پہ وارے جائیں۔۔۔چل، کسی خواب کی تکمیل میں مارے جائیں
عبدالقیوم چوہدری اکتوبر 21، 2014 بیچ میں کچھ بھی نہ ہو، یعنی بدن تک بھی نہیں، تجھ سے ملنے کا ارادہ ہے تو یوں ہے میرا ..!!
عبدالقیوم چوہدری اکتوبر 20، 2014 تم ایک تکیے میں۔۔۔۔۔۔ گیلے بالوں کی بھر کے خوشبو ۔۔۔۔۔۔جو آج بھیجو۔۔۔۔۔۔تو نیند آئے
عبدالقیوم چوہدری اکتوبر 19، 2014 یہ تو اندر کا کرشمہ ہے، جو ہو جاتا ہے۔کب فقیری کسی پوشاک سے وابستہ ہے..!!!!!
عبدالقیوم چوہدری اکتوبر 12، 2014 کیا عِشق نے سمجھا ہے کیا حُسن نے جانا ہے، ہم خاک نشینوں کی ٹھوکر میں زمانہ ہے