عمراعظم جولائی 31، 2013 تُو جسم کے خوش رنگ لباسوں پہ ہو نازاں۔۔۔۔میں روح کو بے بند و قبا دیکھ رہا ہوں۔
عمراعظم جولائی 30، 2013 نہ دل راضی نہ وہ راضی تو کاہے کی عبادت ہے۔۔۔۔کئے جاتا ہو ں میں سجدہ مگر سجدہ نہیں ہوتا۔
عمراعظم جولائی 28، 2013 امیروں کے لیئےساری رعایت،ہر عنایت ہے۔۔۔ غریبوں کے نوالے بھی سیاست چھین لیتی ہے۔
عمراعظم جولائی 27، 2013 جگنؤ تم کو نئے چاند اُگانے ہوں گے۔۔۔ اِس سے پہلے کہ اندھیروں کی حکومت ہو جائے۔
عمراعظم جولائی 25، 2013 رہے گی کب تلک وعدوں میں قید خوشحالی۔۔۔ ہر اک بار ہی کل کیوں،کبھی تو آج بھی ہو۔
عمراعظم جولائی 24، 2013 تُو بھی سادہ ہے کبھی چال بدلتا ہی نہیں۔۔۔۔ ہم بھی سادہ ہ ہیں اُسی چال میں آ جاتے ہیں۔
عمراعظم جولائی 23، 2013 اک شمع بجھائی ہے تو کیا اور جلا لیں۔۔۔ ہم گردشِ دوراں سے بڑی چال چلے ہیں۔(ادا جعفری)
عمراعظم جولائی 21، 2013 اک تو خواب لیئے پھرتے ہو گلیوں گلیوں۔۔۔ اُس پہ تکرار بھی کرتے ہو خریدار کے ساتھ۔
عمراعظم جولائی 18، 2013 چلتے رہنے دو میاں سلسلہ دلداری کا۔۔۔ عاشقی دین نہیں ہے کہ مکمل ہو جائے۔(عباس تابش)
عمراعظم جولائی 17، 2013 اے اللہ ۔۔۔۔ نفرتیں لُوٹ رہی ہیں تیری دنیا کی بہار۔۔۔ سارے سنسار کو اب عشق میں پاگل کر دے۔
عمراعظم جولائی 5، 2013 کوریج برائے جشنِ سالگرہ ہشتم۔۔۔ سالگرہ کا سب سے خوبصورت تھفہ۔۔۔۔ شاباش عائشہ عزیز۔