محمداحمد اکتوبر 31، 2015 نیکیاں کم پڑ رہی تھیں نامہ اعمال میں ۔۔۔ شکر ہے کہ دشمنوں کی گالیاں کام آ گئیں ۔ (نواز دیوبندی)
محمداحمد ستمبر 2، 2015 گاہ ہو جاتا ہوں میں اپنی انا کا قیدی ۔۔۔ میں نہ آؤں تو پھر آ کر مجھے چُھڑوائیے گا
محمداحمد اگست 26، 2015 جنوں کے ساحلوں پہ سیپیاں پیروں میں آتی ہیں ۔۔۔ وفا کا گوہرِ نایاب تو مشکل سے ملتا ہے
محمداحمد اگست 18، 2015 چٹختے زرد پتے رقص کرتے ہیں بگولوں میں ۔۔۔ ہواؤں کا جنوں ہر پل نئے چہرے بدلتا ہے
محمداحمد اگست 11، 2015 پرانی بارشوں میں بھیگتی یادوں سے کہہ دینا ۔۔۔ نئے موسم کا صحرا دھوپ کی حدت سے جلتا ہے
محمداحمد اگست 9، 2015 اداسی تتلیوں کے رنگ کو پھیکا نہیں کرتی ... خزاں موسم فقط ادراک کے شیشے بدلتا ہے.
محمداحمد جون 3، 2015 جو دل کے طاق میں تونے چراغ رکھا تھا ۔۔۔ نہ پوچھ میں نے اُسے کس طرح ستارہ کیا۔ جمال احسانی
محمداحمد مئی 30، 2015 اسی احساس کی دل میں فراونی رہے گی ۔۔۔ خوشی کم ہے تو کیا ، گننے میں آسانی رہے گی ۔ محسن چنگیزی
محمداحمد اپریل 30، 2015 ایک زمانہ تھا کہ اردو محفل میں باادب اختلاف کیا جاتا تھا۔ آج کل ایک سُرخ کراس مار دیا جاتا ہے۔ وقت وقت کی بات ہے۔
ایک زمانہ تھا کہ اردو محفل میں باادب اختلاف کیا جاتا تھا۔ آج کل ایک سُرخ کراس مار دیا جاتا ہے۔ وقت وقت کی بات ہے۔
آپ کو بھی بہت مبارک ہو.