محمداحمد اپریل 30، 2016 کب میری صفائی کوبھلا مانے گی دنیا ۔۔۔ الزام ہی جب ایسے فسوں گر کی عطا ہے ۔ ظہیر احمد ظہیر
محمداحمد اپریل 28، 2016 کیا یہ کم لُطف و کرم ہے کہ وہ سُن لیتا ہے ۔۔۔ میرا ہر حرفِ دُعا عرضِ دُعا سے پہلے ۔۔ ابن رضا بھائی
محمداحمد اپریل 26، 2016 بہت ویران ہوتا جا رہا ہوں ۔۔۔۔۔ بلوچستان ہوتا جا رہا ہوں۔ بشکریہ شعیب تنویر بھائی
محمداحمد اپریل 23، 2016 اب گیت گیا، سنگیت گیا، ہاں شعر کا موسم بیت گیا، اب پت جھڑ آئی پات گریں، کچھ صبح گریں کچھ رات گریں۔
محمداحمد اپریل 12، 2016 اور وه شخص بهی محرومِ سماعت نکلا ۔۔۔ ہم نے رو رو کے جِسے درد سُنائے اپنے ( شاعر: نا معلوم)
محمداحمد اپریل 12، 2016 وہ يوں دل سے گزرتے ہيں کہ آہٹ تک نہيں ہوتی ۔۔۔ وہ يوں آواز ديتے ہيں کہ پہچانی نہيں جاتی ۔۔۔ جگر
محمداحمد مارچ 29، 2016 اگر آپ مسلمان ہیں تو قران و حدیث کی مدد سے اسلام کو سمجھیے۔ ادھر اُدھر "کنفیوز" لوگوں کے پیچھے لگ کر راہ کھوٹی نہ کریں۔
اگر آپ مسلمان ہیں تو قران و حدیث کی مدد سے اسلام کو سمجھیے۔ ادھر اُدھر "کنفیوز" لوگوں کے پیچھے لگ کر راہ کھوٹی نہ کریں۔
محمداحمد دسمبر 14، 2015 عنوان کے ہمراہ ٹیگز اچھے لگ رہے ہیں۔ اگر غیر متعلقہ ٹیگز کر رجحان ختم ہو جائے تو یہ لاجواب چیز ہے۔
محمداحمد دسمبر 5، 2015 ہمیشہ رنگ و نسل و علاقائی تعصب سے بالاتر ہو کر اخلاص و کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب کیجے۔
محمداحمد نومبر 24، 2015 بہت پہلے سے افسردہ چلے آتے ہیں ہم تو ۔۔۔ بہت پہلے کہ جب افسردگی ہوتی نہیں تھی۔ شاہین عباس
محمداحمد نومبر 23، 2015 زیست کرنے کے سب آداب اُسے ازبر تھے ۔۔۔۔ مجھ کو مرنے کا سلیقہ بھی نہیں تھا شاید۔ افتخار عارف