• میں چپ رہا تو ساراجہاں تھا مری طرف، حق بات کی تو کون کہاں تھا مری طرف ،میں نے ستمگروں کو پکارا ہے خود فراز، ورنہ دھیان اُن کاکہاں تھامری طرف
    وہی ہوا نہ بدلتے موسم میں تم نے ہم کو بھلا دیا ہے ۔۔۔ کوئی بھی رُت ہو نہ چاہتوں کا زوال ہوگا یہ طے ہوا تھا
    یہ پیغام ابھی ناظم کی منظوری کا منتطر ہے اور فی الحال دوسروں کے لیے ظاہر نہیں ہے۔ :)
    مہ جبین
    مہ جبین
    کونسا پیغام احمد بھائی؟؟؟ یا شاید آپ نے ازراہِ مذاق یہ بات لکھی ہے : )
    مقدس
    مقدس
    کون سا پیغام بھیا
    محمداحمد
    محمداحمد
    :)

    یونہی تفریحا" میں کاپی پیسٹ کر دیا تھا۔
    وہ 'سمیع' بھی ہے 'بصیر' بھی۔ بڑے عجیب لوگ ہیں ہم کہ پھر بھی اُس سے بات کرنے کے لئے اوروں کے سہارے ڈھونڈتے ہیں۔
    ہم کہاں اپنے سوا اور کو گردانتے ہیں ۔۔۔ ہم نے لکھا بھی تو لکھیں گے قصیدہ اپنا ۔ افتخار عارف
    یہ کشمکش الگ ہے کہ کس کشمکش میں ہوں ۔۔۔۔۔ آتا نہیں سمجھ میں، بہت سوچتا ہوں میں ۔ انور شعورؔ
    بس ایک گوشہ میں کُچھ دیپ جگمگاتے ہیں‌ ۔۔۔۔ وہ ایک گوشہ جہاں زُلفِ شب گھنیری ہے ۔ مصطفیٰ زیدی
    لوگ کیسے اوروں کا حق کھالیتے ہیں اور اُنہیں کچھ بھی نہیں ہوتا۔ ایک ہم ہیں کہ اپنا حق بھی زبردستی لے لیں تو ایک ندامت گھیر لیتی ہے اور دل ۔۔
    خوبانِ شہر بھی نہ ہوئے مجھ پہ ملتفت ۔۔۔ میں بھی وہ بد دماغ کہ حسرت نہیں مجھے ۔ انور شعور
    صرف اُس کے ہونٹ کاغذ پر بنا دیتا ہوں میں۔۔۔۔ خود بنا لیتی ہے ہونٹوں پر ہنسی اپنی جگہ ........ | صبح بخیر |
    بھائی نوید صادق اور آصف شفیع آج کل کہاں ہیں؟ اگر آپ کا رابطہ ہے تو اُنہیں محفل میں پھر سے بلائیے۔
    محمداحمد
    محمداحمد
    چلیے بہت شکریہ کہ آپ نے ہماری درخواست پر فوری جواب تو دیا۔

    خوش رہیے۔
    فرخ منظور
    فرخ منظور
    نوید صادق صاحب کو فون کیا ہے لیکن فون اٹھا نہیں رہے۔ اسی وجہ سے بھی نوید صاحب سے رابطہ کم ہو گیا ہے کہ اکثر فون نہیں اٹھاتے۔
    محمداحمد
    محمداحمد
    چلیے جب بھی رابطہ ہو تو ضرور کہیے گا۔
    وعلیکم السلام جناب کیا حال ہے آپ کا کیسے ہیں آپ ۔بس کچھ ایسا مصروف ہوا کہ ہر جگہ سے غائب ہو گیا آج کل فری ہوں اس لیے چکر لگا لیتا ہوں اور آپ سنائیں آپ کیسے ہیں
    محمداحمد
    محمداحمد
    میں اللہ کا شکر ہے ٹھیک ہوں۔ اب آپ آتے رہیے گا۔
    اثر کچھ خواب کا غنچوں میں باقی ہے تو اے بلبل ۔۔۔۔ نوا را تلخ تر می زن چو ذوقِ نغمہ کم یابی ۔۔۔ اقبال + عرفی
    چلو یہ سوچیں، ہم آج مل کے، جو اس زمیں سے کیا تھا ہم نے۔ وہ عہد کیا ہم نبھا رہے ہیں۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top