محمداحمد اپریل 2، 2012 صرف اک حسرتِ اظہار کے پَرتو ہیں ندیم ۔۔۔ میری غزلیں ہوں کہ نظمیں کہ فسانے میرے ۔ احمد ندیم قاسمی
محمداحمد مارچ 27، 2012 بہت خوش خلق تھا میں بھی مگر یہ بات جب کی ہے ۔۔۔ نہ اوروں ہی سے واقف تھا، نہ خود کو جانتا تھا میں۔۔۔انور شعورؔ
بہت خوش خلق تھا میں بھی مگر یہ بات جب کی ہے ۔۔۔ نہ اوروں ہی سے واقف تھا، نہ خود کو جانتا تھا میں۔۔۔انور شعورؔ
محمداحمد مارچ 21، 2012 کیا میری طرح خانماں برباد ہو تم بھی ۔۔۔۔ کیا بات ہے تم گھر کا پتہ کیوں نہیں دیتے۔ مقبول نقش
محمداحمد مارچ 20، 2012 یا شاید : ۔۔۔۔۔ پھولوں سے گر بہار نے بھر بھی دیا تو کیا ۔۔۔ ۔ دامن مرا اُداس رہا خار کے بغیر
محمداحمد مارچ 18، 2012 کیا خبر تھی حوصلہ یوں ہار کر جائے گا تو ۔۔۔ ناؤ جب بن جائے گی دریا سے ڈر جائے گا تو ۔ لیاقت علی عاصم
محمداحمد مارچ 10، 2012 اسے خبر نہیں تاریخ کیا سکھاتی ہے ۔ کہ رات جب کسی خورشید کو شہید کرے تو صبح اک نیا سورج تراش لاتی ہے۔ (محاصرہ ۔ احمد فراز)
اسے خبر نہیں تاریخ کیا سکھاتی ہے ۔ کہ رات جب کسی خورشید کو شہید کرے تو صبح اک نیا سورج تراش لاتی ہے۔ (محاصرہ ۔ احمد فراز)
محمداحمد مارچ 8، 2012 تا صبح برگ و شاخ و شجر جھومتے رہے۔۔۔۔ کل شب بلا کا سوز ہمارے گلے میں تھا۔ احمد مشتاق
محمداحمد مارچ 3، 2012 رہ گیا مشتاق دل میں رنگِ یادِ رفتگاں ۔ ۔۔۔ پھول مہنگے ہو گئے قبریں پرانی ہو گئیں ۔ احمد مشتاق
محمداحمد فروری 27، 2012 اور تو کوئی بس نہ چلے گا ہجر کے درد کے ماروں کا ۔ ۔ ۔ شام کا ہونا دوبھر کردیں رستہ روک ستاروں کا۔ ابن انشا
اور تو کوئی بس نہ چلے گا ہجر کے درد کے ماروں کا ۔ ۔ ۔ شام کا ہونا دوبھر کردیں رستہ روک ستاروں کا۔ ابن انشا
محمداحمد فروری 4، 2012 میں ترے مزار کی جالیوں ہی کی مدحتوں میں مگن رہا ۔ ۔ ۔ ترے دشمنوں نے ترے چمن میں خزاں کا جال بچھا دیا