Recent content by محمد شکیل خورشید

  1. محمد شکیل خورشید

    ہائے میں اَس کا منتظَر ہی نہیں- ایک نئی غزل

    سیما علی یہاں موجود ہوں، غائب نہیں ہوا، دیکھ لیں :)
  2. محمد شکیل خورشید

    غزل: کچھ سفر زندگی کا باقی ہے

    حاضر ہوں بہن، آپ اتنی پیچھے کہاں پہنچ گئیں، میں اپنی نئی پوسٹس پر ٹیگ کرتا ہوں
  3. محمد شکیل خورشید

    تَوَلّا--------- (نظم)

    میری ابزرویشن معاملے کیسرعی حیثیت کے حوالے سے نہیں بلکہ ایک سماجی رویئے سے متعلق تھی اور میرے بچپن کا دور آج سے پانچ عشرے پرانا ہے ستر کی دہائی کی بات کر رہا ہوں۔ :)
  4. محمد شکیل خورشید

    تَوَلّا--------- (نظم)

    یہ خاصا پیچیدہ موضوع چھیڑ دیا محترم، میری صرف ایک ابزرویشن ہے، کونڈوں کو عموما خفیہ رسم کے طور پر ذکر کیا جاتا ہے، لیکن اپنے بچپن میں مجھے یاد ہے کہ محلے میں اہلِ تشیع گھروں میں کھلے عام اس کی دعوت ہوتی تھی اور ہم اہلِ سنت محلہ داروں کو بھی مدعو کیا جاتا تھا اور ہم چلے بھی جاتے تھے۔ کچھ روشنی...
  5. محمد شکیل خورشید

    مری کہانی کے باب سارے- ایک پرانی غزل تصحیح کے بعد

    یہ غزل نوے کی دہائی میں لکھی تھی۔ محفل میں شمولیت کے ابتدائی دنوں میں اصلاح سخن میں پیش کی تو کئی اغلاط سامنے آئیں۔ اب ان کی درستی کرکے یہاں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ محترم الف عین اور دیگر اساتذہ و احباب کی نذر رفاقتوں کے عذاب سارے ،گئی رتوں کے حساب سارے تمہارے ہی نام منتسب ہیں مری...
  6. محمد شکیل خورشید

    ہائے میں اَس کا منتظَر ہی نہیں- ایک نئی غزل

    بہت شکریہ استادِ محترم آپ کی سندِ قبولیت ہمیشہ باعثِ فخر اور باعثِ طمانیت ہوتی ہے
  7. محمد شکیل خورشید

    ہائے میں اَس کا منتظَر ہی نہیں- ایک نئی غزل

    میری فریاد میں اثر ہی نہیں ہائے میں اَس کا منتظَر ہی نہیں دل میں کیسے مکین ہو کوئی اس مکاں میں تو کوئی در ہی نہیں راستے اور بھی ہیں دنیا میں اک فقط تیری رہگزر ہی نہیں سانحہ اک گزر گیا ہے یہاں جن پہ گزرا انہیں خبر ہی نہیں اور بھی ہیں مقام سجدے کے اے بتِ ناز تیرا در ہی نہیں کس کی باتوں کا اعتبار...
  8. محمد شکیل خورشید

    غزل

    محترم جیسا کہ اوپر محترم استاد جناب الف عین نے ارشاد فرمایا، اصلاح کے لئے ایک الگ زمرہ ٰاصلاحِ سخن ٰکے نام سے دستیاب ہے، وہاں پوسٹ فرمایئے، میں خود ابتدا میں اپنی کاوشیں وہیں پیش کرکے اصلاح لیتا رہا ہوں
  9. محمد شکیل خورشید

    اہلیہ کی چھٹی برسی پر

    کاش کاش نہ وہ دن آیا ہوتا کاش نہ اس کو گنوایا ہوتا اور تو سکھ پائے ہیں میں نے کاش نہ یہ دکھ پایا ہوتا 6 جنوری 2019 کو شریکِ حیات داغِ مفارقت دے گئیں تھیں۔ 2022 میں عقدِ ثانی کے باوجود دکھ اپنی جگہ برقرار ہے ۔
  10. محمد شکیل خورشید

    اعداد و شمار کی دنیا!

    ورلڈ پاپولیشن ریویو نے ماحولیاتی کارکردگی انڈیکس (Environmental Performance Index) کی بنیاد پر 2024 کے دنیا کے سب سے صاف ستھرے ممالک کی فہرست ترتیب دی ہے۔ قابلِ افسوس
  11. محمد شکیل خورشید

    برائے اصلاح

    الف عین استادِ محترم! جوئے شیر بہانا کیا درست محاورہ ہے؟ کیونکہ عموما جوئے شیر لانا مستعمل ہے۔ اپنی کم علمی کے باعث پوچھ رہا ہوں
  12. محمد شکیل خورشید

    تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

    اختصار اور طوالت اضافی صفات ہیں
  13. محمد شکیل خورشید

    غزل

    میں کبھی شعوری کوشش نہیں کرتا شعر گوئی کی۔ کبھی سالوں بھی گزر جاتے ہیں اور کبھی اوپر تلے طبیعت میں روانی رہتی ہے۔
Top