• محمد وارث صاحب!
    السلام علیکم! امید ہے اہل و عیال کے ساتھ خیریت سے ہوں گے۔
    گذارش یہ ہے کہ گذشتہ دو روز سے میں ”اردو محفل“ میں ”لاگ ان“ ہوتا ہوں تو اکثر imran shanawar کے نام سے پہلے ہی لاگ ان ہوا ہوتا ہے۔ اب یہ صاحب کون ہیں مجھے نہیں پتہ اور نہ ہی اس کی کوئی پوسٹ کہیں نظر آئی ہے۔ جبکہ میں نے کبھی اس نام سے رجسٹریشن بھی نہیں کی۔ میری رجسٹریشن اردو میں ”عمران شناور” ہے۔ آپ کو بتانا ضروری سمجھتا تھا سو لکھ ڈالا۔ تکلیف کے لیے معذرت
    دعا گو
    عمران شناور
    محترم اُستاد،
    دلی معزرت قبول کیجیے، سہوً خطا ہو گئ کچھ جلدی میں تھا، شعر کی تدوین کی تھی مگر کٹ ن پیسٹ کے بعد بھول گیا، آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔
    اُمید ہے آپ درگزر فرمائیں گے
    والسلام
    اظہر
    وارث صاحب ایک زحمت دوں ؟
    مذکورہ لڑی میں شعر کا ترجمہ درکار ہے ،
    مناسب خیال کیجے تو اعراب سے وضاحت بھی کر دیجے گا۔
    ربط یہ ہے
    السلامُ علیکم محترم استاد جی،
    آپ کی بزم میں شامل ہونے ہی کی جسارت نہیں کی بلکہ کچھ لکھنے کی بھی کوشش کی ہے، امید واثق ہے کہ آپ کی رہنمائی کا مستحق ٹھہروں گا
    التجا ہے مندرجہ زیل اماکن پہ توجہ فرمائے
    http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=616502#post616502م
    اور
    http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=27547
    مشکور و ممنون
    اظہر
    السلام علیکم
    جیسا کہ آپ جانتے ہیں اردو محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر مخلتف پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔ ہفتہ لائبریری بھی اسی سلسلے کا ایک حصہ ہے۔
    اس ذیل میں آپ تمام اراکین کو ہفتہ لائبریری میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
    ہفتہ لائبریری 8 جولائی تا 14 جولائی پر مشتمل ہے۔ اس دورانیہ میں مختلف اپڈیٹس اور ایکٹیوٹیز پیش کی جائیں گی۔
    محفل کی سالگرہ کی اختتامی تقریبات میں لائبریری پراجیکٹ کے بارے میں پریذینٹیشن بھی دی جائے گی۔ جس میں اس ماہ کی اپڈیٹس کے ساتھ ساتھ لائبریری پراجیکٹ سے متعلق اہم امور کا احاطہ کیا جائے گا۔

    ہفتہ لائبریری کو بھرپور طریقے سے منانے اور کامیاب بنانے کے لئے تمام لائبریری ٹیم کا تعاون بہت اہم ہے۔
    السلام علیکم
    جناب میں بہت معذرت خواہ ہوں اور آئندہ میں پوری کوشش کروں گا کہ غلطیوں سے پاک پوسٹ کروں۔
    غلطیوں کی نشاندہی کرنے اور خصوصی شفقت کرنے کیلئے آپ کا بیحد شکریہ۔
    السلام علیکم
    امید کرتا ہوں آپ ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہونگے اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔
    لائبریری پراجیکٹ پریزنٹیشن کے سلسلہ میں ایک دھاگہ شروع کیا گیا ہے آپ سے درخواست ہے یہاں تشریف لا کر اپنی قیمتی آرہ سے نوازیں اور کچھ باتوں کا جواب بھی مجھے ذپ کر دیں گے
    پہلے تو مجھے بتائیں کیا آپ لائبریری کے زمرہ جات تک رسائی رکھتے ہیں یا نہیں ؟
    آپ اپنا ای میل ایڈریس مجھے ذپ کر دیں
    اور یہ بتا دیں کے آپ لائیبریری کے لیے کب تک دستیاب ہونگے شکریہ
    جواب کا انتظار رہے گا
    خرم
    اسمٰعیل میرٹھی پراجیکٹ
    السلام علیکم
    امید کرتا ہوں آپ سب حیریت سے ہونگے لائبری میں
    اسمٰعیل میرٹھی پراجیکٹ کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے آپ میں سے جو جو حصہ لینا چاہتے ہیں جلد سے جلد رابطہ کریں تانکہ اس کام کو جلد سے جلد ختم کیا جائے
    خرم شہزاد خرم
    جی کر دیا ہے، ویسے جو تھریڈ آپ نے پوسٹ کیا ہو، اسکا عنوان یا مزید تبدیلیاں آپ خود بھی کر سکتے ہیں 'قطع و برید' کے ذریعے!
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top