• وارث صاحب السلام علیکم، امید ہے بخیریت ہونگے۔
    آپ کے موبائیل نمبر پر میسیج کیئے لیکن شاید آپ تک پہنچ نہیں پارہے۔ میں 26۔ 10۔ 11 کو آپ کو ایک کتاب رجسٹرڈ پوسٹ سے بھیجی تھی موسول ہوئی آپ کو۔
    وارث صاحب آداب۔
    توجہ درکار ہے امید ہے آپ میری رہنمائی کیجے گا۔
    ربط :
    شعرِ خسرو

    ابر می بارد و من می شوم از یار جدا

    چون کنم دل بہ چنین روز ز دلدار جدا


    ترجمہ

    برسات کا موسم ہے اور میں اپنے دوست سے جدا ہو رہا ہوں، ایسے (شاندار) دن میں، میں کسطرح اپنے دل کو دلدار سے جدا کروں۔


    منظوم ترجمہ مسعود قریشی

    ابر روتا ہے، ہُوا مجھ سے مرا یار جدا

    دل سے ایسے میں کروں کیسے مَیں دلدار جدا




    شعرِ خسرو

    ابر باران و من و یار ستادہ بوداع

    من جدا گریہ کناں، ابر جدا، یار جدا


    ترجمہ

    برسات جاری ہے، میں اور میرا یار جدا ہونے کو کھڑے ہیں، میں علیحدہ گریہ و فریاد کر رہا ہوں، باراں علیحدہ برس رہی ہے، اور یار علیحدہ رو رہا ہے۔


    قریشی

    ابر برسے ہے، جدائی کی گھڑی ہے سر پر

    میں جدا روتا ہوں اور ابر جدا، یار جدا
    waris bhai mujhe ye bta'ain ke oopr wale ash'aar mein marfat ka ya tasawaf ka pehlu kahan se niklta he??mein 12 class ka student hun,oor sufiyana kalam ke bhare mein parhna oor smjna chahta hun plz mere sawal ka jawab zrur dein?shukriya
    السلام علیکم محفل پر آتا رہتا ہوں لیکن مجھے یہاں سے پتہ چلا آپ کی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے اللہ تعالیٰ آپ کو جلد سے جلد صحت کاملہ عطا فرمائے آمین
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    السلامُ علیکم وارث بھائی۔

    آپکی علالت کے بارے میں محفل پر پڑھا، اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپکو جلد صحتیاب کرے اور آپکو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

    آپکی دعا کا طلبگار،
    محمد نوید (سیالکوٹی)
    عرفی شیرازی کی یہ غزل درکار ہے۔

    زباں ز نکتہ فرو ماند و رازِ من باقیست۔
    بضاعتِ سخن آخر شد و سُخن باقیست۔

    تعاون فرمائیے گا۔
    وارث بھائی رفیقہ کے ساتھ مکالمہ پر مجھے ایک دو لطیفے یاد آئے ، یہ لطیفے اس تناظر میں ہیں کہ بیگمات شروع سے ہی “ کتاب دشمن “ واقع ہوئی ہیں ،ہماری طرف بھی یہی حال ہے ۔ چونکہ پوسٹوں کی تعداد 100 سے کم ہے اس لیے فورم میں نہ لکھ سکا ۔ آپ پوسٹ کرسکیں تو اچھا ہے :

    ایک طالب علم کے زیرِ مطالعہ علمِ منطق کی مشہور کتاب قطبی رہتی تھی ۔ نئی نویلی دلہن نے ایک دن اس سے پوچھا : کہ اس کا نام کیا ہے ؟ شوہر نے جواب دیا ’’قطبی‘‘

    بیوی نے اس کے ہاتھ سے لے کر دیوار سے باہر پھینک دیا اور کہا یا تو اس گھر میں قطبی رہے گی یا لطبی ! (لطبی اس کا نام تھا)

    امامِ محمد رحمہ اللہ کا گھر کتابوں سے اٹا پڑا تھااور بیشتر وقت مطالعہ میں گزارتے تھے ۔

    ان کی بیوی اکثر ان سے کہتی کہ تمھاری یہ تمام کتابیں مجھ پر تین سوکنوں سے زیادہ بھاری ہیں ۔
    السلام علیکم ۔۔۔ وارث بھائی کیا یہ بحر درست ہے اسکا نام؟
    مستفعلن فعولن مستفعلن فعولن
    .221/2122/221/2122
    کیا یہ اوزان درست ہیں
    لحد 21
    خوشبو 22
    ایک 2
    گڑھا 21
    وہیں21
    شکریہ ۔۔۔۔۔ آپ اسے وہاں رکھ دیں ۔۔۔۔ آئندہ احتیاط ہوگی ۔۔۔ آپ کی اس معاونت کے طفیل ہشیار ہوہی جائینگے
    سلام وارث بھائی ۔۔۔۔۔۔ بحر بتادیجیے
    یاالٰہی رحم فرما مصطفٰے کے واسسطے
    یارسول اللہ کرم کیجیے خدا کے واسطے
    والسلام مع الاکرام
    آپ نے میری پوسٹ اس لیے ڈلیٹ کی کہ میری ابھی 25 پوسٹیں نہیں ہوئیں۔ :silent3::silent3::mad:
    اگر ایسے ہی میری پوسٹ ڈلیٹ ہوتی رہیں تو 25 کبھی بھی نہیں ہوں گیں:crying3::crying3::crying3:
    السلام علیکم
    امیدکرتا ہوں آپ خیرت سے ہونگے
    سر آسی صاحب کی نظم میں یہ الفاظ مشکل لگے ان کا مطلب بتا دیں
    پژمردہ، سکرات، مشامِ جاں، گرفتِ پنجہءِ عفریتِ سیمیں سے ، ژولیدہ ،
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top