وارث بھائی، السلام و علیکم
آپ کی فوری مدد کی ضرورت ہے۔ الہ آباد میں مقیم ایک کرم فرما نے مجھ سے سبط علی صبا کے سعری مجموعے کی اسکین کاپی کی فرمائش کی ہے، یہ کرم فرما الہ آباد سے مجھے خودنوشت آپ بیتیاں بھجوا چکے ہیں، ان کے احسان تلے زیر بار ہوں۔ آج شام ہی کو کچھ کرسکوں گا، فی الحال تو انٹرنیٹ کی مدد لی اور جواب میں آپ کا ذکر سامنے آیا، مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت میں آپ کا بلاگ نہیں دیکھ سکتا، یہ شام ہی کو ممکن ہوگا۔
مگر (پتا نہیں کس کا مصرعہ ہے)
جو تجھ کو دیکھ چکا ہو وہ کسی اور کو کیا دیکھے