• ایگزامز کے بعد جیسے کرنے کے لیے کچھ بچا ہی نہیں۔۔
    ہادیہ
    ہادیہ
    روٹی پکانا کونسا مشکل کام۔۔ لیکن میرا دل نہیں لگ رہا۔۔ روٹی پکانے سے دل تھوڑی لگے گا۔۔
    مریم افتخار
    مریم افتخار
    ہادیہ اس بار میرے ایگزامز کے بعد کرنے کو گویا سب کچھ بچ گیا! بیسیوں چیزیں تھیں لسٹ میں جو 'فارغ' ہوتے ہی 'ضروری' کرنی تھیں لیکن امتحانات کے اختتام سے اگلے دن ہی زور و شور سے ریسرچ شروع ہوگئی اور پہلے سے زیادہ مصروف....
    جاسمن
    جاسمن
    اللہ دلی سکون عطا فرمائے۔ آمین!
    کل مغرب کے بعد نانی امی کی ڈیتھ ہوگئی...اللہ پاک مغفرت فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔۔آمین !ننھیال جیسے ختم ہوگیا۔۔:(:(:(::(
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ اللہ کریم ان کے ساتھ رحم و عفو کا معاملہ فرمائے اور آپ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ آمین۔
    جاسمن
    جاسمن
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
    اللہ تعالی جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو روشن، ہوادار، کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ آپ لوگوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ان کے لئے آپ سب کو صدقئہ جاریہ بنا دے۔ آمین!
    ہادیہ
    ہادیہ
    اللہ پاک آپ سب کی دعاؤں کو نانی امی کے حق میں قبول و مقبول فرمائے۔۔آمین ثم آمین
    جزاک اللہ خیرا کثیرا۔۔۔
    کتنا تکلیف دہ احساس ہے ۔۔ہمارے سامنے ۔۔ ہمارے اپنے دور جارہے آہستہ آہستہ۔۔اور ہم کچھ کر بھی نہیں سکتے۔۔۔:(:(:(
    ہادیہ
    ہادیہ
    میرے اللہ اپنے کرم کا معاملہ فرما۔۔ بے شک تُو ہی رحم کرنے والا۔۔۔!!!
    فرقان احمد
    فرقان احمد
    دوست اُٹھتے ہی چلے جاتے ہیں
    شہر سنسان ہوئے جاتے ہیں
    کتنے بپھرے ہوئے دریا چپ چاپ
    سب سمندر میں گرے جاتے ہیں
    محفلیں رہتی تھیں جن سے زندہ
    پردہ دُنیا سے کیے جاتے ہیں
    م حمزہ
    م حمزہ
    دعا کرسکتے ہیں۔ دعاؤں میں بڑی طاقت ہے۔
    بے شک یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے پھر جو چاہے اپنے رب کی طرف آنے کا راستہ بنا لے۔۔سورۃ المزمل
    کتنا اچھا ہے نا۔۔"اللہ" کو وضاحتیں نہیں چاہیئے۔۔۔وہ بن کہے سن لیتا ہے۔۔وہ بس دل دیکھتا ہے۔۔اور پھر جب دل دیکھ لے تو ۔۔دل پھیر دیتا ہے۔۔
    میرے سجدوں پہ ایسی نظر کر۔۔ میں اندھیروں میں ہوں تُو سحر کر۔۔ان دعاؤں میں ایسا اثر دے۔۔ ربِ کعبہ مجھے معاف کردے۔۔ آمین
    آج ایک ٹارگٹ سیٹ کیا ہے۔۔ اللہ کرے پورا ہوجائے آج اور کل تک۔۔۔ پھر وقت نہیں ملے گا۔۔۔۔
    اللہ ھُو ! چلا رہا ہے جو نظامِ ہستی۔۔ وہی خدا ہے۔۔۔!!!! دکھائی بھی جو نا دے نظر بھی جو آرہا ہے ۔۔۔ وہی خُدا ہے!!!!
    محمد خرم یاسین
    محمد خرم یاسین
    اس حمد کے ایک شعر پر علما کچھ اعتراض کرتے ہیں۔۔۔ملاحظہ کیجیے اس شعر :
    نظر بھی رکھے، سماعتیں بھی
    وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
    مصرعہ ثانی کے بارے میں کہتے ہیں کہ اسے جان لینے کی ضرورت نہیں، وہ جانتا ہے اسی لیے مصرعے میں وہ جانتا ہے نیتیں بھی ۔۔۔درست ہے
    ہادیہ
    ہادیہ
    شکریہ۔۔ بے شک اللہ نیتوں کا حال جانتا ہے۔۔۔ بے شک۔۔بے شک
    ایک بات کہنا چاہوں گی۔۔ یہاں کہنے والے کی نیت پہ بھی منحصر ہے۔۔ بے شک جب انہوں نے پڑھی ہوگی وہ اللہ کے کتنے قریب ہوں گے۔۔ ان کی آواز میں بہت عاجزی ہے۔۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔۔۔ آمین۔۔
    نہ حقیقتوں میں کوئی خوشی۔۔۔ نہ کوئی سکون ہے خواب میں۔۔ نہ ذرا ہے لمحہ نجات کا۔۔ نہ گناہ میں نہ ثواب میں۔۔
    داڑھ میں شدید درد۔۔ کیا عقل آسان طریقے سے نہیں آسکتی؟
    عبد الرحمن
    عبد الرحمن
    اللہ شفا دے آپ کو۔ امی سے پوچھ کر لونگ رکھ لیجے۔ کافی مفید ہوتا ہے داڑھ کے درد میں۔
    ہادیہ
    ہادیہ
    آمین
    شکریہ۔ لونگ کا تیل لگانے سے کافی حد تک فرق پڑا ہے۔۔الحمداللہ
    عبد الرحمن
    عبد الرحمن
    الحمد اللہ! :)
    جی لونگ کا تیل بھی فائدہ مند ہے۔ جاری رکھیے اچھی گڑیا!
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top