میاں بیوی کے رشتے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ رشتہ انسانی تاریخ کا سب سے پہلا رشتہ ہے۔ باقی سب رشتے حتٰی کہ ماں باپ، بیٹا بیٹی، بہن بھائی اور دوسرے تمام رشتے اس رشتے کے بعد وجود میں آئے۔ انسانی نسل کی بنیاد اور انسانی نسل کی بقا اسی رشتے پر قائم ہے۔