• السلام علیکم
    جناب تہنیتی پیغامات میں بندہ نے ایک دھاگہ بنام" مشہور ہونے کے لئے ہیغام" کھولا تھا ۔اسکو آپ کے ذریعے حذف کیا گیا ناوجہ قوانین کی خلاف ورزی اگر ذرا وضاحت ہوجائے تو آئیندہ احتیاط برتوں۔
    زیک بھیا ایک با ت پوچھنا تھی آپ سے۔۔۔ آپ نے اسلامی تعلیمات کے دھاگے سے ”حجاب میری شناخت ہے “ کے موضوع میں بنت حوا کا جو پیغام حدف کیا۔ کیا آپ اسکی وجہ بتا دیں گے اگر آپ کو برا نہ لگے تو؟؟؟
    معلوم ہوتا ہے سویٹ سسٹر کی بات کو پڑھتے ہوئے آپ نے اپنی پردہ داری ختم کردی:p
    یار زیک بھائی کم از کم سیاست میں منتقل کر کے کچھ شفقت تو کی ہوتی۔ بحرحال شکریہ میرے ذہن میں بلکل یہ نہیں تھا کہ سیاست کو بھول کر متفرقات میں موضوع پوسٹ کر دیا۔
    کچھ پیغامات ڈیلیٹ کریں تو پھر جگہ بن جائے گی۔ صرف ان‌باکس میں نہیں بلکہ ارسال‌کردہ میں بھی۔
    You have reached your stored private message quota and cannot send any further messages until space has been created. میں پیغام نہیں بھیج سکتا آپ کا پیغام ملاتھا شکریہ
    شکریہ جناب مجھے فورم سیٹ کر کے دے سکتے ہیں ۔ یہ ٹیم ورک ہے میں آکیلا کیسے کروں جواب اطلاع نامہ کی صورت میں دیں شکریہ
    عزیز سوچنا تو آپ کو ہے۔ اگر آپ کو کسی مرحلے پر کوئ specific مدد چاہیئے ہو تو وہ میں کر سکتا ہوں۔
    پلیز میرے ایک دھاگے سے بوچھی سس کی بلی والی پوسٹ حذف کر دیں کیوں کہ مجھے بلی سے بہت ڈر لگتا ہے پلیز شکریہ
    تمام اہلیانِ اردو محفل کو
    السلام علیکم
    امید ہے آپ سب اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے خیروعافیت سے ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہوں گے۔
    اس ذاتی پیغام کا مقصد آپ سب کی توجہ ایک اہم بات کی طرف کروانی مبذول ہے۔جیسا کہ آپ سب کو علم ہو گا ہم نے ایک کام "اتحاد اسلامی" کرنے کا بیڑا اٹھانے کا سوچا ہے لیکن یہ کام آپ دوستوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

    اب ہم اتحاد اسلامی کو عملی جدوجہد کی طرف لے جانے کے لئے اتحاد اسلامی کے اغراض و مقاصد/منشور اور قوانین مرتب کر رہے ہیں۔ جس میں آپ لوگوں کی رائے/مشورے کی شدت سے ضرورت ہے۔ آپ جس قدر ہمت و طاقت رکھتے ہیں صرف اتنا ہی اتحاد اسلامی کی خاطر کام کریں۔ اگر آپ کے پاس وقت کی کمی ہے تو کم از کم ہمیں اپنے قیمتی مشوروں سے ضرور نوازیں۔ اگر آپ کی زندگی مصروفیت کی ایک دلدل بن چکی ہے تو کم سے کم صرف ایک بار "اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" والے دھاگہ کو ضرور پڑھیں ہو سکتا ہے کوئی ایسی بات آپ کے ذہن میں آ جائے جو پہلے کسی نے نہ سوچی ہو یا ہم کوئی اہم غلطی کرنے جا رہے ہوں اور آپ کی وجہ سے ہم اس کو بہتر کر سکیں۔ ہم آپ سے دین اسلام کے لئے آپ کی سالوں کی خوش گوار زندگی سے صرف ایک گھنٹہ مانگتے ہیں جس میں آپ صرف اس دھاگہ " اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" کو پڑھیں اور تھوڑی بہت سوچ و بیچار کریں اور اتحاد اسلامی میں اپنا حصہ بھی ڈالیں۔
    ہم اللہ تعالٰی سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس خواب کو پورا کرے گا اور بے شک اللہ تعالٰی ہی اس کا اجر دینے والا ہے۔
    والسلام

    آپ یہاں اتحاد اسلامی کے سلسلے کے متعلق دیکھ سکتے ہیں....

    1: اتحاد اسلامی.........آو سب مل کر عہد کریں :

    2:اتحاد اسلامی کے اگلے مرحلے کے متعلق رائے دیجیئے

    3:اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی کریں
    سوری سوری یہ پیغام تو میں نے اپنے پروفائل پر لگانا تھا اور غلطی سے یہاں لگ گیا جس کے لئے معذرت۔
    بہرحال زیک بھیا کو بھی عید کی پیشگی مبارک باد قبول ہو ۔
    طالوت بھیا بہت شکریہ آپ کی محبتوں کا میری جانب سے بھی آپ کو عید سعید کی خوشیاں مبارک ہوں اور دعا ہے کہ آنے والی عید آپ کے لئے محبتوں‌چاہتوں اور راحتوں کا پیام بن کر آئے۔
    سلام علیکم
    پیشگی عید مبارک قبول کیجیئے
    اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
    وسلام
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top