محمداحمد فروری 20، 2013 غم کا بادل جو چھائے ، تو ہم مسکراتے رہیں، اپنی آنکھوں میں آشاؤں کے دیپ جلاتے رہیں۔
محمداحمد فروری 19، 2013 میں خاک ہی سے بنا تھا تو کاش یوں ہوتا ۔۔۔۔۔کہ اُس کے ہاتھ سے گرتے ہی ٹوٹ جاتا میں ۔ انور شعور
محمداحمد فروری 19، 2013 ہم بھی تھے یوں تو محوِ تماشائے دہر پر ۔۔۔۔ دل میں کھٹک سی تھی کہ تماشا کچھ اور تھا ۔۔۔۔ (خاکسار)
محمداحمد فروری 15، 2013 کہاں گئے وہ لہجے دل میں پھول کھلانے والے ۔۔۔ آنکھیں دیکھ کے خوابوں کی تعبیر بتانے والے ۔۔ عزم بہزاد
محمداحمد فروری 13، 2013 اب مجھے کوئی محبت کا دلائے نہ یقیں ۔۔۔ جو مجھے بھول نہ سکتے تھے مجھے بھول گئے ۔
محمداحمد فروری 13، 2013 اب مجھے کوئی محبت کا دلائے نہ یقیں ۔۔۔ جو مجھے بھول نہ سکتے تھے مجھے بھول گئے ۔
فرخ منظور فروری 12، 2013 آپ کے سٹیٹس کا شعر دیکھ کر مجھے ایک شعر یاد آ گیا۔ شاید قتیل شفائی کا ہے۔ مقیّد کردیا یہ کہہ کر سانپوں کو سپیروں نے یہ انسانوں کو انسانوں سے ڈسوانے کا موسم ہے
آپ کے سٹیٹس کا شعر دیکھ کر مجھے ایک شعر یاد آ گیا۔ شاید قتیل شفائی کا ہے۔ مقیّد کردیا یہ کہہ کر سانپوں کو سپیروں نے یہ انسانوں کو انسانوں سے ڈسوانے کا موسم ہے
محمداحمد فروری 11، 2013 جنگل میں سانپ شہر میں بستے ہیں آدمی۔۔۔ سانپوں سے بچ کے آئیں تو ڈستے ہیں آدمی۔ بشکریہ عمر اعظم صاحب
محمداحمد فروری 11، 2013 کوئی دیکھے بھرے بازار کی ویرانی کو ۔۔۔۔ کچھ نہ کچھ مفت ہے ہر شے کی خریداری پر ۔۔۔۔ سلیم کوثر
محمداحمد فروری 10، 2013 اپنی وجہِ بربادی، سنیے تو مزے کی ہے ۔۔۔ زندگی سے یوں کھیلے جیسے دوسرے کی ہے ۔ جاوید اختر
محمداحمد فروری 9، 2013 کیسے مکاں اجاڑ ہوا، کس سے پوچھتے ۔۔۔ چولھے میں روشنی تھی نہ پانی گھڑے میں تھا ۔ احمد مشتاق
محمداحمد فروری 9، 2013 محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا ۔۔۔۔ اُسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
محمداحمد فروری 7، 2013 اب میں ہوں اور ماتمِ یک شہرِ آرزو ۔۔۔۔ توڑا جو تُو نے آئینہ ، تمثال دار تھا ۔ غالب
بہت معذرت کہ آج کچھ مصروف رہا۔ حکم کیجے۔