محمداحمد دسمبر 14، 2015 عنوان کے ہمراہ ٹیگز اچھے لگ رہے ہیں۔ اگر غیر متعلقہ ٹیگز کر رجحان ختم ہو جائے تو یہ لاجواب چیز ہے۔
محمداحمد دسمبر 5، 2015 ہمیشہ رنگ و نسل و علاقائی تعصب سے بالاتر ہو کر اخلاص و کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب کیجے۔
محمداحمد نومبر 24، 2015 بہت پہلے سے افسردہ چلے آتے ہیں ہم تو ۔۔۔ بہت پہلے کہ جب افسردگی ہوتی نہیں تھی۔ شاہین عباس
محمداحمد نومبر 23، 2015 زیست کرنے کے سب آداب اُسے ازبر تھے ۔۔۔۔ مجھ کو مرنے کا سلیقہ بھی نہیں تھا شاید۔ افتخار عارف
محمداحمد اکتوبر 31، 2015 نیکیاں کم پڑ رہی تھیں نامہ اعمال میں ۔۔۔ شکر ہے کہ دشمنوں کی گالیاں کام آ گئیں ۔ (نواز دیوبندی)
محمداحمد ستمبر 2، 2015 گاہ ہو جاتا ہوں میں اپنی انا کا قیدی ۔۔۔ میں نہ آؤں تو پھر آ کر مجھے چُھڑوائیے گا
محمداحمد اگست 26، 2015 جنوں کے ساحلوں پہ سیپیاں پیروں میں آتی ہیں ۔۔۔ وفا کا گوہرِ نایاب تو مشکل سے ملتا ہے
محمداحمد اگست 18، 2015 چٹختے زرد پتے رقص کرتے ہیں بگولوں میں ۔۔۔ ہواؤں کا جنوں ہر پل نئے چہرے بدلتا ہے
محمداحمد اگست 11، 2015 پرانی بارشوں میں بھیگتی یادوں سے کہہ دینا ۔۔۔ نئے موسم کا صحرا دھوپ کی حدت سے جلتا ہے
محمداحمد اگست 9، 2015 اداسی تتلیوں کے رنگ کو پھیکا نہیں کرتی ... خزاں موسم فقط ادراک کے شیشے بدلتا ہے.
محمداحمد جون 3، 2015 جو دل کے طاق میں تونے چراغ رکھا تھا ۔۔۔ نہ پوچھ میں نے اُسے کس طرح ستارہ کیا۔ جمال احسانی
محمداحمد مئی 30، 2015 اسی احساس کی دل میں فراونی رہے گی ۔۔۔ خوشی کم ہے تو کیا ، گننے میں آسانی رہے گی ۔ محسن چنگیزی