السلام علیکم، خرم صاحب!۔
ایک تو بات کی تھی اعجاز عبید صاحب نے، کہ شاعری میں اصلاح کے طلب گار وہ میرے ذمے لگانا چاہتے ہیں۔ یہ جو بجلی کا بحران آج کل یہاں چل رہا ہے، ایسے میں مشکل تو ہو گا، تاہم آپ مجھے ایسے ”نئے لکھنے والوں کی کاوشیں“ بھجوا دیا کریں، اور اس ضمن میں محفل پر کوئی اعلان وغیرہ جو ضروری ہو کر دیجئے۔ جو کچھ کر سکا ضرور کروں گا، ان شاء اللہ۔
دوسرے، میں اپنے کچھ مضامین یہاں لگانا چاہ رہا تھا۔ پرسوں ایک سانحہ ہو گیا! میرے کمپیوٹر میں رکھا بہت سارا ڈیٹا کہیں کھو گیا ہے، بلکہ چار عدد ڈرائیوز غائب ہو گئی ہیں۔ اس سے نمٹنا ہے۔ تاہم کچھ مضامین جو ”القرطاس“ پر رکھے ہیں (ان پیج)، وہ محفوظ ہیں۔ وہ اعجاز صاحب کو بھیج دوں؟ کہ وہ انہیں یونی کوڈ میں ڈھال کر محفل پر لگا دیں۔
فاعلات کا جو ایڈیشن میں ایڈٹ کر رہا تھا، وہ تو اُڑ گیا۔ اب مجھے نئے سرے سے ساری کتاب کی کتابت کرنی ہو گی۔ یونی کوڈ میں وہ شاید ٹھیک طور پر پیش نہ کی جا سکے کہ اس میں ٹیبل ورک بہت ہے اور نا گزیر ہے۔ آپ کیا مشورہ دیتے ہیں؟
مزید بھی بہت کچھ ہے جو فوری طور پر ذہن میں نہیں ہے۔ وہ آئندہ مکالمے میں سہی۔
فقط
محمد یعقوب آسی