نتائج تلاش

  1. اریب آغا ناشناس

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اخروٹ کو ایرانی فارسی میں "گردو" اور افغانستانی و تاجیکستانی فارسی میں "چار مغز" کہتے ہیں.
  2. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میں نے اپنے مراسلے کو تدوین کردیا ہے۔ صفحے کو دوبارہ refresh کرلیں مجھے بھی طرح کے بجائے طرف زیادہ درست لگ رہا ہے۔
  3. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہ شعر دونوں طریقوں سے موجود ہے۔ گنجور نے اول الذکر شعر جبکہ لغت نامہ دہخدا نے موخر الذکر شعر کو درج کیا ہے۔ غلام عباس ماہو نے اس شعر کا ترجمہ یوں کیا ہے: نہروا کی جڑ کی طرح پھر دوبارہ نہ جانا، ایسا نہ ہو کہ دوبارہ نہروا سر ابھارے. لغت نامہ دہخدا کے مطابق، دوسرے مصرعے میں موجود رشتہ سر کردن کا...
  4. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کیا یہ ترجمہ بھی ٹھیک ہے؟ حسان خان
  5. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حسان خان کیا یہ نشان زدہ واژوں کے ترجمے درست ہیں؟ کیا یہ ترجمہ درست ہے؟
  6. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    معاصر افغانستانی فارسی شاعر خلیل اللہ خلیلی کی علامہ اقبالِ لاہوری پر ایک نظم بنامِ ’’بر مزارِ اقبال درلاهور‘‘: ای که ما را گردشِ چشمِ عقاب آموختی! دیده‌یِ بیدارِ خود را از چه خواب آموختی؟ اے وہ کہ تو نے ہمیں عقاب کی چشم کی گردش سکھائی۔اپنے دیدہٗ بیدار کو کس خواب سے سیکھا؟ شامِ جمعی را نمودی...
  7. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نسخه‌ی کونین را دیباچه اوست جمله عالم بندگان و خواجه اوست (علامه اقبال لاهوری) کتابِ دو عالم کا دیباچہ حضور رسالت مآبﷺ ہیں۔ تمام دنیا کے رہنے والے غلام اور آپﷺ ان کے آقا ہیں۔ کتاب:اسرارِ خودی مترجم: غلام احمد پرویز
  8. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خاکِ یثرب از دو عالم خوش‌تر است ای خنک شهری که آنجا دلبر است (علامه اقبالِ لاهوری) میرے لئے یثرب کی مٹی دونوں جہانوں سے زیادہ محبوب ہے۔ کس قدر حسین اور ٹھنڈک پہنچانے والی ہے وہ بستی جس میں محبوب رہتا ہو۔ کتاب:اسرارِ خودی مترجم: غلام احمد پرویز
  9. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هزار خیبر و صد گونه اژدرست این‌جا نه هر که نانِ جوین خورد، حیدری داند (علامه اقبالِ لاهوری) یہاں ہزار قسم کے خیبر اور سو قسم کے اژدہا ہیں۔ضروری نہیں کہ جو کوئی بھی جو کی روٹی کھاتا ہے وہ حیدری/بےحد شجاعت سے بھی آگاہ ہو۔مطلب یہ کہ خیبر جیسے قلعے فتح کرنا اور اژدہا مارنا یہ جسمانی طاقت کے بس کی...
  10. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ز شعرِ دل‌کشِ اقبال می‌توان دریافت که درسِ فلسفه می‌داد و عاشقی ورزید (علامه اقبالِ لاهوری) اقبال کی دل کش شاعری سے یہ بات جانی جاسکتی ہے کہ وہ فلسفہ کا درس دیتا ہے اور ساتھ عاشقی اختیار کیے ہوئے تھا۔مطلب یہ کہ اس نے عقل و خرد کے ساتھ ساتھ عشق بھی اختیار کیا جو اس کی دل کش شاعری سے واضح ہے۔...
  11. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    می‌تراشد فکرِ ما هر دم خداوندِ دگر رست از یک بند تا افتاد در بندی دگر ہماری فکر ہر لمحہ ایک نیا آقا تراشتی ہے۔ جب وہ ایک قید سے نکلتی ہے تو دوسرے بند/قید میں گرفتار ہوجاتی ہے۔ گویا ہماری مادی حرص و ہوس نت نئی مادی آرزوئیں پیدا کرنے میں لگی رہتی ہے۔ بر سرم آ، نقاب از چهره بی‌باکانه کش نیست در...
  12. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تو مگویی در جهان یک بایزیدی بود بس! هرکه واصل شد به‌جانان، بایزیدِ دیگرست (خواجه قطب الدین بختیار کاکی) تو مت کہہ کہ دنیا میں ایک بایزید تھا (اور) بس! ہر کوئی جو جاناں میں واصل و فنا ہوگیا، وہ ایک اور بایزید ہے۔
  13. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر بلا چون تیر بارد بر سرت ای یارِ من! یک سرِ مو غم مخور چون خود خدا غم‌خوارِ ماست (خواجه قطب الدین بختیار کاکی) اے میرے یار! اگر بلا تیرے سر پر تیر کی طرح برسے تو سر کے ایک بال جتنا (بھی) غم مت کھاوٗ کہ خدا خود ہمارا غم خوار و مونس ہے۔
  14. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حسان خان مجھے اس ترجمے میں ایک شبہ ہے.. کیا مندرجہ بالا ترجمہ صحیح ہے یا ایسے صحیح ہے : ہر کوئی دریا کو نہروں کے ذریعے جدا کرسکتا ہے
  15. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گنجور » مولوی » دیوان شمس » غزلیات » غزل شمارهٔ ۲۱۱
  16. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دانی حیاتِ کشته‌ی شمشیرِ عشق چیست سیبی گزیدن از رخِ چون بوستانِ دوست (سعدی شیرازی) تو جانتا ہے کہ عشق کے شمشیر کے مقتول کی حیات کیا ہے(کس چیز سے زندہ ہوتا ہے)؟ محبوب کے بوستان جیسے چہرے سے ایک سیب دانتوں سے کاٹنا!
  17. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر آدمی که کشته‌ی شمشیرِ عشق شد گو غم مخور که ملکِ ابد خونبهایِ اوست (سعدی شیرازی) وہ بندہ، جو عشق کے شمشیر کا مقتول ہوگیا، اسے کہہ دو کہ غم مت کرو کہ تیرا خون بہا ہمیشہ کی پادشاہی ہے۔
  18. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گنجِ آزادگی و کنجِ قناعت ملکیست که به شمشیر میسر نشود سلطان را (سعدی شیرازی) آزادمنشی و وارستگی کی دولت اور قناعت کا گوشہ و خلوت وہ قلمرو ہے جو پادشاہ کو شمشیر کے ذریعے میسر نہیں ہوتی ہے۔
  19. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بنده‌ام گو تاج خواهی بر سرم نِه یا تبر هر چه پیشِ عاشقان آید ز معشوقان نکوست (سعدی شیرازی) میں (تیرا) بندہ ہوں، خواہ تاج میرے سر پر رکھنا (یعنے مجھے بزرگ و عزیر کرنا) چاہتے ہو یا تبر(یعنے خوار و ذلیل کرنا چاہتے ہو)۔ عاشقوں کو معشوقوں سے جو کچھ بھی پیش آتا ہے، خوب و روا ہے۔
  20. اریب آغا ناشناس

    من بہ دنبالِ دلم، با چشمِ خونبار آمدم

    وزنِ شعری کے حوالے سے مجھے زیادہ علم نہیں... محمد ریحان قریشی آپ کی مدد کردیں گے
Top