آپ نے مسنی الضر کہا ہے تو سہی
یہ بھی یا حضرت ایوب گلا ہے تو سہی
رنج طاقت سے سوا ہو تو نہ پیٹوں کیوں کر
ذہن میں خوبی تسلیم و رضا ہے تو سہی
ہے غنیمت کہ بامید گزر جاے گی عمر
نہ ملے داد مگر روز جزا ہے تو سہی
دوست گر کوئی نہیں ہے جو کرے چارہ گری
نہ سہی لیک تمناے دوا ہے تو سہی
غیر سے دیکھیے کیا...