میرا آبائی گھر ایک بڑی فوجی چھاؤنی سے متصل شہر میں ہے جو سنہ 70 کی دہائی میں ایک قصبہ تھا. ہمارے محلے میں وقتاً فوقتاً کوئی فوجی ملازم بیوی بچوں کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہا کرتا.ہمارے پڑوس میں ایک زندہ دل صوبیدار صاحب اور ان کی زوجہ کچھ عرصہ رہائش پذیر رہے. ان صاحب کا نام مقبول جان اور ان کی...